اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو یقین دہانی کرائی ہے کہ پاکستان کی حکومت اور عوام ہر مشکل وقت میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے، جبکہ الجبیل آئل فسیلیٹی پر حملے کی شدید مذمت بھی کی گئی ہے۔
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں خطے میں جاری کشیدگی اور سکیورٹی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
Spoke with my dear brother, HRH Prince Mohammed bin Salman,Crown Prince & Prime Minister of the Kingdom of Saudi Arabia, and conveyed Pakistan’s unwavering solidarity with the Kingdom of Saudi Arabia. Condemned today’s attack on the Al Jubeil oil facility. We stand shoulder to…
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) April 7, 2026
اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے حالیہ حملوں کے تناظر میں سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کی غیر متزلزل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سعودی قیادت اور عوام کے ساتھ اسی طرح کھڑا رہے گا جیسے سعودی عرب نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب کے الجبیل آئل فسیلیٹی پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے خطے کے امن کیلئے خطرہ قرار دیا۔
انہوں نے موجودہ کشیدہ صورتحال میں سعودی قیادت کے تحمل اور دانشمندانہ طرز عمل کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہی رویہ سفارتی حل کی راہ ہموار کر رہا ہے۔
وزیراعظم نے سعودی ولی عہد کو آگاہ کیا کہ پاکستان دیگر ممالک کے ساتھ مل کر کشیدگی کم کرنے اور امن کی کوششوں کو کامیاب بنانے کیلئے فعال کردار ادا کر رہا ہے۔
اعلامیے کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے بھی خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہا اور باہمی رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
دیکھئیے:ایران پر حملوں کی ڈیڈ لائن قریب: پاکستان اور مصر متحرک؛ جنگ بندی کیلئے سفارتی کوششیں تیز کر دیں