...
وزیراعظم شہباز شریف نے سرکاری گاڑیوں میں ہائی اوکٹین کے استعمال پر پابندی لگا دی ہے، جبکہ لگژری گاڑیوں کے ایندھن پر لیوی میں 200 روپے اضافے سے ماہانہ 9 ارب روپے کی بچت کا تخمینہ لگایا گیا ہے

March 23, 2026

پاک افغان سرحد پر اتوار کی صبح کسی بھی قسم کی شیلنگ یا شہری علاقوں کو نشانہ بنانے کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔ سیز فائر کی مکمل پاسداری کی جا رہی ہے

March 22, 2026

پاکستان، سعودی عرب، ترکی اور مصر کی یہ قربت خطے میں طاقت کے توازن کو نئی شکل دینے جا رہی ہے اور اس تبدیلی میں پاکستان ایک کلیدی کردار ادا کرتا دکھائی دے رہا ہے

March 22, 2026

نیتن یاہو نے کہا کہ مشکل حالات کے باوجود اسرائیل اپنے دشمنوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے گا۔ انہوں نے اسے اسرائیل کے مستقبل کی جنگ قرار دیا

March 22, 2026

حکومت سولرائزیشن کے خلاف نہیں تاہم متوازن اور منصفانہ سولر پالیسی کی حامی ہے۔ ان کے مطابق غیر منظم روف ٹاپ سولر سسٹمز سے گرڈ اسٹیبلٹی کے مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔

March 22, 2026

کراچی پورٹ کی 138 سالہ تاریخ میں پہلی بار عید الفطر کے روز بھی آپریشنز جاری رہے؛ وفاقی وزیر بحری امور کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کا مقصد تجارتی سرگرمیوں کا تسلسل اور عالمی سپلائی چین کو برقرار رکھنا ہے

March 22, 2026

وزیراعظم کا اہم فیصلہ، سرکاری اخراجات میں کمی کی ہدایت

وزیراعظم شہباز شریف نے سرکاری گاڑیوں میں ہائی اوکٹین کے استعمال پر پابندی لگا دی ہے، جبکہ لگژری گاڑیوں کے ایندھن پر لیوی میں 200 روپے اضافے سے ماہانہ 9 ارب روپے کی بچت کا تخمینہ لگایا گیا ہے
وزیراعظم شہباز شریف نے سرکاری گاڑیوں میں ہائی اوکٹین کے استعمال پر پابندی لگا دی ہے، جبکہ لگژری گاڑیوں کے ایندھن پر لیوی میں 200 روپے اضافے سے ماہانہ 9 ارب روپے کی بچت کا تخمینہ لگایا گیا ہے

وزیراعظم کا سرکاری گاڑیوں میں ہائی اوکٹین پر پابندی کا حکم۔ لگژری فیول پر لیوی 300 روپے مقرر، 9 ارب روپے کی بچت عوام پر خرچ ہوگی۔ مٹی کا تیل 70 روپے مزید مہنگا کر دیا گیا

March 23, 2026

وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں بڑھتے ہوئے معاشی اخراجات کے پیشِ نظر سرکاری گاڑیوں میں ہائی اوکٹین پیٹرول کے استعمال پر فوری طور پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔ وزیراعظم کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کا مقصد قومی وسائل کے مؤثر اور ذمہ دارانہ استعمال کو یقینی بنانا ہے، تاہم اگر کسی سرکاری گاڑی میں ہائی اوکٹین کا استعمال ناگزیر ہو تو استعمال کرنے والا افسر اس کی ادائیگی اپنی جیب سے کرنے کا پابند ہوگا۔

وزیراعظم کی زیرِ صدارت ویڈیو لنک اجلاس میں ایک اور اہم فیصلہ کیا گیا جس کے تحت امیر طبقے کے زیرِ استعمال لگژری گاڑیوں میں استعمال ہونے والے ہائی اوکٹین فیول پر لیوی 100 روپے سے بڑھا کر 300 روپے فی لیٹر کر دی گئی ہے۔ اس اقدام سے حکومت کو ماہانہ 9 ارب روپے کی بچت ہوگی، جس کا فائدہ براہِ راست عوام کو ریلیف کی صورت میں دیا جائے گا۔ وزیراعظم نے واضح کیا کہ اس فیصلے کا بوجھ صرف صاحبِ ثروت طبقے پر پڑے گا جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ اور عام گاڑیوں کے ایندھن کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔

دوسری جانب عالمی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث ملک میں مٹی کا تیل 70 روپے 73 پیسے فی لیٹر مزید مہنگا کر دیا گیا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 428 روپے 74 پیسے فی لیٹر تک پہنچ گئی ہے۔ صرف دو ہفتوں کے دوران مٹی کے تیل کی قیمت میں مجموعی طور پر 120 روپے کا بھاری اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ وزیراعظم نے تمام وفاقی محکموں اور اتھارٹیز کو کفایت شعاری پالیسی پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کرتے ہوئے خلاف ورزی کی صورت میں سخت کارروائی کا انتباہ دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

پاک افغان سرحد پر اتوار کی صبح کسی بھی قسم کی شیلنگ یا شہری علاقوں کو نشانہ بنانے کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔ سیز فائر کی مکمل پاسداری کی جا رہی ہے

March 22, 2026

پاکستان، سعودی عرب، ترکی اور مصر کی یہ قربت خطے میں طاقت کے توازن کو نئی شکل دینے جا رہی ہے اور اس تبدیلی میں پاکستان ایک کلیدی کردار ادا کرتا دکھائی دے رہا ہے

March 22, 2026

نیتن یاہو نے کہا کہ مشکل حالات کے باوجود اسرائیل اپنے دشمنوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے گا۔ انہوں نے اسے اسرائیل کے مستقبل کی جنگ قرار دیا

March 22, 2026

حکومت سولرائزیشن کے خلاف نہیں تاہم متوازن اور منصفانہ سولر پالیسی کی حامی ہے۔ ان کے مطابق غیر منظم روف ٹاپ سولر سسٹمز سے گرڈ اسٹیبلٹی کے مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔

March 22, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.