"> سعودی وزیر خارجہ کی وزیراعظم سے ملاقات، پاکستان کا سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعادہ - HTN Urdu سعودی وزیر خارجہ کی وزیراعظم سے ملاقات، پاکستان کا سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعادہ
مولانا فضل الرحمان کی سیاست، مذہب کا سیاسی استعمال

اصولوں کی سیاست یا مفادات کا کھیل

مذہب، عسکری پالیسی اور جمہوریت کو اقتدار کی سیڑھی بنانے والے مولانا فضل الرحمان کی سیاست میں دوہرے معیار، سیاسی یوٹرنز اور مفاد پرستی کے تضادات نمایاں ہیں۔

سعودی وزیر خارجہ کی وزیراعظم سے ملاقات، پاکستان کا سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعادہ

وزیراعظم شہباز شریف نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے حالیہ بحران میں سعودی قیادت کے تحمل اور دانشمندانہ طرز عمل کو سراہا
وزیر اعظم کی سعودی وزیر خارجہ سے ملاقات

وزیراعظم نے مسلم امہ میں سعودی عرب کے قائدانہ کردار کو اجاگر کرتے ہوئے اسلامی ممالک کے درمیان اتحاد و یکجہتی کی ضرورت پر زور دیا

March 29, 2026

اسلام آباد: سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے وزیراعظم شہباز شریف سے اہم ملاقات کی، جس میں پاکستان نے سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی اور تعاون کے عزم کا اعادہ کیا۔

وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک بھی شریک تھے۔ اعلامیے کے مطابق ملاقات خوشگوار اور دوستانہ ماحول میں ہوئی جس میں خطے کی موجودہ صورتحال، بالخصوص مشرق وسطیٰ کی کشیدگی اور امن و استحکام پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے حالیہ بحران میں سعودی قیادت کے تحمل اور دانشمندانہ طرز عمل کو سراہا۔ انہوں نے سعودی وزیر خارجہ کو ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کم کرنے کیلئے پاکستان کی جاری سفارتی کوششوں سے بھی آگاہ کیا۔

اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے مسلم امہ میں سعودی عرب کے قائدانہ کردار کو اجاگر کرتے ہوئے اسلامی ممالک کے درمیان اتحاد و یکجہتی کی ضرورت پر زور دیا، جبکہ سعودی وزیر خارجہ نے بھی پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہتے ہوئے خطے میں امن کیلئے تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔

دونوں ممالک نے اس بات پر اتفاق کیا کہ خطے میں امن و استحکام کیلئے قریبی رابطے اور مشترکہ کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔

بعد ازاں وزیراعظم شہباز شریف سے ترکیہ اور مصر کے وزرائے خارجہ نے بھی ملاقات کی، جہاں انہیں پرتپاک استقبال کیا گیا اور علاقائی صورتحال پر مشاورت کی گئی۔

دیکھئیے:مصر اور ترکیہ کے بعد سعودی وزیر خارجہ بھی پاکستان پہنچ گئے، چار ملکی اجلاس آج ہو گا

متعلقہ مضامین

وادی تیراہ میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے، جبکہ لکی مروت میں کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ زاہد گل مارا گیا۔

October 16, 2026

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کو خطے کے لیے خطرہ قرار دے کر افغان طالبان کے پاکستان مخالف الزامات کو مسترد کر دیا۔

October 16, 2026

محسن نقوی کا دعویٰ ہے کہ گورنر راج میں حصہ اور گورنر شپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ناراض ہیں۔ انہوں نے سابق فاٹا کے وسائل اور خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورت حال پر بھی بات کی۔

October 16, 2026

دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل ریٹائرڈ طارق رشید کا کہنا ہے کہ افغانستان میں چھوڑے گئے اربوں روپے کے امریکی ہتھیار پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔

October 16, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *