"> ایران کے انکار کے بعد وزیراعظم کی ٹرمپ سے ڈیڈ لائن میں دو ہفتے توسیع کی درخواست، ایران سے آبنائے ہرمز کھولنے کا مطالبہ - HTN Urdu ایران انکار کے بعد پاکستان کی ایک اور سفارتی کوشش:وزیراعظم کی ٹرمپ سے ڈیڈ لائن میں دو ہفتے توسیع کی درخواست، ایران سے آبنائے ہرمز کھولنے کا مطالبہ
مولانا فضل الرحمان کی سیاست، مذہب کا سیاسی استعمال

اصولوں کی سیاست یا مفادات کا کھیل

مذہب، عسکری پالیسی اور جمہوریت کو اقتدار کی سیڑھی بنانے والے مولانا فضل الرحمان کی سیاست میں دوہرے معیار، سیاسی یوٹرنز اور مفاد پرستی کے تضادات نمایاں ہیں۔

ایران کے انکار کے بعد وزیراعظم کی ٹرمپ سے ڈیڈ لائن میں دو ہفتے توسیع کی درخواست، ایران سے آبنائے ہرمز کھولنے کا مطالبہ

امریکی صدر سے درخواست کی کہ سفارتکاری کو مؤثر بنانے کیلئے ڈیڈ لائن میں کم از کم دو ہفتوں کی مہلت دی جائے تاکہ جاری مذاکرات کو نتیجہ خیز بنایا جا سکے۔
شہباز شریف کی ٹرمپ سے اپیل

وزیراعظم نے کہا کہ خطے میں جاری جنگ کے پُرامن حل کیلئے سفارتی کوششیں تیزی سے آگے بڑھ رہی ہیں اور جلد مثبت نتائج سامنے آنے کی توقع ہے۔

April 8, 2026

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے تناظر میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ڈیڈ لائن میں دو ہفتوں کی توسیع کی درخواست کرتے ہوئے ایران سے آبنائے ہرمز عارضی طور پر کھولنے کی اپیل کی ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ خطے میں جاری جنگ کے پُرامن حل کیلئے سفارتی کوششیں تیزی سے آگے بڑھ رہی ہیں اور جلد مثبت نتائج سامنے آنے کی توقع ہے۔

انہوں نے امریکی صدر سے درخواست کی کہ سفارتکاری کو مؤثر بنانے کیلئے ڈیڈ لائن میں کم از کم دو ہفتوں کی مہلت دی جائے تاکہ جاری مذاکرات کو نتیجہ خیز بنایا جا سکے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے جذبہ خیرسگالی کے تحت ایران سے بھی اپیل کی کہ وہ آبنائے ہرمز کو دو ہفتوں کیلئے کھول دے تاکہ عالمی تجارت اور توانائی کی ترسیل متاثر نہ ہو۔

انہوں نے تمام فریقین پر زور دیا کہ وہ فوری طور پر دو ہفتوں کی مکمل جنگ بندی پر آمادہ ہوں تاکہ کشیدگی کم کی جا سکے اور سفارتی عمل کو کامیابی کی جانب لے جایا جا سکے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق پاکستان کی یہ تجویز خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان ایک اہم سفارتی اقدام ہے، جس کا مقصد ممکنہ بڑے تصادم کو روکنا اور مذاکرات کیلئے سازگار ماحول پیدا کرنا ہے۔

دیکھئیے:ڈیڈلائن سے کچھ گھنٹے قبل ایران مذاکرات سے پیچھے ہٹ گیا، پاکستان کو بتایا ہم جیت رہے ہیں، 15 ہزار میزائل ابھی بھی موجود

متعلقہ مضامین

وادی تیراہ میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے، جبکہ لکی مروت میں کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ زاہد گل مارا گیا۔

October 16, 2026

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کو خطے کے لیے خطرہ قرار دے کر افغان طالبان کے پاکستان مخالف الزامات کو مسترد کر دیا۔

October 16, 2026

محسن نقوی کا دعویٰ ہے کہ گورنر راج میں حصہ اور گورنر شپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ناراض ہیں۔ انہوں نے سابق فاٹا کے وسائل اور خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورت حال پر بھی بات کی۔

October 16, 2026

دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل ریٹائرڈ طارق رشید کا کہنا ہے کہ افغانستان میں چھوڑے گئے اربوں روپے کے امریکی ہتھیار پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔

October 16, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *