امریکہ ایران تنازع میں جہاں دونوں فریق ایک دوسرے پر معاہدہ سبوتاژ کرنے کا الزام لگا رہے ہیں، وہیں اصل قیمت خطے کے وہ ممالک چکا رہے ہیں جن کا اس جنگ سے براہِ راست کوئی تعلق نہیں۔

July 18, 2026

اسلام آباد میں منعقدہ پاک چین بزنس کانفرنس میں فارماسیوٹیکل شعبے کے مابین 44 کروڑ ڈالرز مالیت کے 9 معاہدے طے پا گئے، جس کے تحت ٹیکنالوجی منتقل اور مقامی طور پر ویکسین تیار ہوگی۔

July 17, 2026

افغانستان کے صوبے بدخشاں میں طالبان مخالف مزاحمتی گروہ نے ایک بڑی کارروائی کے دوران ضلع یفتل کا کنٹرول حاصل کر کے وہاں موجود اسلحہ اور فوجی سازوسامان اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔

July 17, 2026

کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا کشمیری رہنماؤں پر براہ راست حملہ؛ باغ میں سابق وزیر اعظم سردار تنویر الیاس پر فائرنگ کر کے گن مین کو شہید کر دیا۔

July 17, 2026

سری لنکا پولیس نے لنکا پریمیئر لیگ کے آغاز سے چند گھنٹے قبل جعفنا کنگز فرنچائز کے بھارتی شریک مالک منجوت کلرا کو میچ فکسنگ کے شبہے میں گرفتار کر لیا۔

July 17, 2026

امریکی ایف بی آئی نے بھارتی گینگسٹر نتیش کوشل کو ورمونٹ سے گرفتار کر لیا، جس پر قتل، اغوا، منشیات و اسلحہ اسمگلنگ اور منی لانڈرنگ سمیت متعدد سنگین الزامات عائد ہیں۔

July 17, 2026

وزیراعظم شہباز شریف ترکیہ پہنچ گئے، انطالیہ ڈپلومیسی فورم میں شرکت اور عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں متوقع

ترجمان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف فورم کے دوران “لیڈرز پینل” میں شرکت کر کے پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے، جبکہ ترک صدر رجب طیب اردوان سمیت دیگر عالمی رہنماؤں سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی شیڈول میں شامل ہیں۔
شہباز شریف انطالیہ پہنچ گئے

وزیراعظم آفس کے مطابق انطالیہ ائیرپورٹ پر گورنر ہلوسی شاہین نے وزیراعظم اور پاکستانی وفد کا استقبال کیا، اس موقع پر ترکیہ میں پاکستان کے سفیر یوسف جنید اور دیگر سفارتی حکام بھی موجود تھے۔

April 16, 2026

انطالیہ: وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب اور قطر کے دورے مکمل کرنے کے بعد امن مشن کے تیسرے مرحلے میں ترکیہ کے شہر انطالیہ پہنچ گئے، جہاں وہ پانچویں انطالیہ ڈپلومیسی فورم میں شرکت کریں گے اور عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔

وزیراعظم آفس کے مطابق انطالیہ ائیرپورٹ پر گورنر ہلوسی شاہین نے وزیراعظم اور پاکستانی وفد کا استقبال کیا، اس موقع پر ترکیہ میں پاکستان کے سفیر یوسف جنید اور دیگر سفارتی حکام بھی موجود تھے۔

ترجمان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف فورم کے دوران “لیڈرز پینل” میں شرکت کر کے پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے، جبکہ ترک صدر رجب طیب اردوان سمیت دیگر عالمی رہنماؤں سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی شیڈول میں شامل ہیں۔

وزیراعظم کے ہمراہ وفد میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ، معاون خصوصی طارق فاطمی اور بین الاقوامی میڈیا کے لیے ترجمان مشرف زیدی شامل ہیں۔

اس سے قبل وزیراعظم نے قطر کے دورے کے دوران امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات کی، جس میں خلیجی خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بیان میں کہا گیا کہ دونوں رہنماؤں نے کشیدگی میں کمی اور مذاکرات کے ذریعے امن کے قیام پر زور دیا، جبکہ وزیراعظم نے خلیجی ممالک پر حملوں کی مذمت کا اعادہ کیا۔

وزیراعظم نے اپنے دورہ سعودی عرب کے دوران ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے بھی ملاقات کی تھی، جہاں انہوں نے امریکا ایران جنگ بندی اور اسلام آباد مذاکرات کی پیش رفت سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا، جبکہ سعودی ولی عہد نے امن عمل میں پاکستان کے کردار، خصوصاً وزیراعظم اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی کوششوں کو سراہا۔

واضح رہے کہ وزیراعظم کا یہ دورہ خطے میں جاری کشیدگی کے تناظر میں ایک وسیع سفارتی مشن کا حصہ ہے، جس کا مقصد عالمی اور علاقائی سطح پر امن و استحکام کے لیے رابطوں کو فروغ دینا ہے۔

دیکھئیے:شہباز شریف کی محمد بن سلمان سے جدہ میں اہم ملاقات، علاقائی امن اور پاک سعودی تعاون پر تبادلہ خیال

متعلقہ مضامین

امریکہ ایران تنازع میں جہاں دونوں فریق ایک دوسرے پر معاہدہ سبوتاژ کرنے کا الزام لگا رہے ہیں، وہیں اصل قیمت خطے کے وہ ممالک چکا رہے ہیں جن کا اس جنگ سے براہِ راست کوئی تعلق نہیں۔

July 18, 2026

اسلام آباد میں منعقدہ پاک چین بزنس کانفرنس میں فارماسیوٹیکل شعبے کے مابین 44 کروڑ ڈالرز مالیت کے 9 معاہدے طے پا گئے، جس کے تحت ٹیکنالوجی منتقل اور مقامی طور پر ویکسین تیار ہوگی۔

July 17, 2026

افغانستان کے صوبے بدخشاں میں طالبان مخالف مزاحمتی گروہ نے ایک بڑی کارروائی کے دوران ضلع یفتل کا کنٹرول حاصل کر کے وہاں موجود اسلحہ اور فوجی سازوسامان اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔

July 17, 2026

کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا کشمیری رہنماؤں پر براہ راست حملہ؛ باغ میں سابق وزیر اعظم سردار تنویر الیاس پر فائرنگ کر کے گن مین کو شہید کر دیا۔

July 17, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *