"> پاک چین تزویراتی شراکت داری لازوال ہے، وزیراعظم شہباز شریف کا پیغام
مولانا فضل الرحمان کی سیاست، مذہب کا سیاسی استعمال

اصولوں کی سیاست یا مفادات کا کھیل

مذہب، عسکری پالیسی اور جمہوریت کو اقتدار کی سیڑھی بنانے والے مولانا فضل الرحمان کی سیاست میں دوہرے معیار، سیاسی یوٹرنز اور مفاد پرستی کے تضادات نمایاں ہیں۔

پاکستان اور چین کے مابین تزویراتی تعاون ہمیشہ قائم رہے گا، شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے چین کے نئے سال کے موقع پر چینی قیادت اور عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور چین ہر موسم کے تزویراتی شراکت دار ہیں اور دونوں ممالک کی دوستی ترقی و استحکام کی ضمانت ہے
وزیراعظم شہباز شریف نے چین کے نئے سال کے موقع پر چینی قیادت اور عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور چین ہر موسم کے تزویراتی شراکت دار ہیں اور دونوں ممالک کی دوستی ترقی و استحکام کی ضمانت ہے

وزیراعظم شہباز شریف کا چینی سالِ نو پر مبارکباد کا پیغام؛ پاک چین 'آہنی بھائی چارے' کا اعادہ، چینی عوام کی کامیابی اور مستقل ترقی کے لیے نیک تمنائیں اور علاقائی روابط کے فروغ کا عزم

February 16, 2026

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین آہنی بھائی ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان ہر موسم میں برقرار رہنے والی مثالی اسٹریٹیجک شراکت داری قائم ہے۔

چین کے نئے سال کے آغاز پر چینی قیادت اور عوام کے نام جاری کردہ اپنے خصوصی پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستانی قوم اپنے چینی بھائیوں کی صحت، کامیابی اور مستقل ترقی کے لیے دعاگو ہے۔ انہوں نے چین کے نئے سال (لیونر نیو ایئر) کو دونوں ممالک کے درمیان دوستی اور تعاون کی تجدید کا موقع قرار دیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے چینی کیلنڈر کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ “اس سال کا علامتی نشان ‘گھوڑا’ ہے، جو توانائی، ہمت اور تیز رفتاری کی علامت سمجھا جاتا ہے۔” انہوں نے مزید کہا کہ یہ اقدار پاکستان اور چین کی مشترکہ ترقی کی عکاس ہیں اور ہمیں امید ہے کہ نیا سال ہماری لازوال دوستی کو مزید بلندیوں تک لے جائے گا۔

اپنے پیغام میں وزیراعظم نے امن، ترقی اور علاقائی روابط کے فروغ کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاک چین شراکت داری خطے کے استحکام میں کلیدی اہمیت رکھتی ہے۔ انہوں نے چینی عوام کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے اس یقین کا اظہار کیا کہ آنے والے وقت میں دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور سماجی روابط مزید مستحکم ہوں گے۔

دیکھیے: چین کا امریکی الزامات پر سخت ردِعمل

متعلقہ مضامین

وادی تیراہ میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے، جبکہ لکی مروت میں کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ زاہد گل مارا گیا۔

October 16, 2026

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کو خطے کے لیے خطرہ قرار دے کر افغان طالبان کے پاکستان مخالف الزامات کو مسترد کر دیا۔

October 16, 2026

محسن نقوی کا دعویٰ ہے کہ گورنر راج میں حصہ اور گورنر شپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ناراض ہیں۔ انہوں نے سابق فاٹا کے وسائل اور خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورت حال پر بھی بات کی۔

October 16, 2026

دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل ریٹائرڈ طارق رشید کا کہنا ہے کہ افغانستان میں چھوڑے گئے اربوں روپے کے امریکی ہتھیار پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔

October 16, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *