"> جی ایس پی پلس اسٹیٹس ختم کروانے کی کوششیں معاشی تخریب کاری ہیں، سیاسی قیادت کا متفقہ مؤقف - HTN Urdu جی ایس پی پلس اسٹیٹس ختم کروانے کی کوششیں معاشی تخریب کاری ہیں، سیاسی قیادت کا متفقہ مؤقف
مولانا فضل الرحمان کی سیاست، مذہب کا سیاسی استعمال

اصولوں کی سیاست یا مفادات کا کھیل

مذہب، عسکری پالیسی اور جمہوریت کو اقتدار کی سیڑھی بنانے والے مولانا فضل الرحمان کی سیاست میں دوہرے معیار، سیاسی یوٹرنز اور مفاد پرستی کے تضادات نمایاں ہیں۔

جی ایس پی پلس اسٹیٹس ختم کروانے کی کوششیں معاشی تخریب کاری ہیں، سیاسی قیادت کا متفقہ مؤقف

پیپلز پارٹی کی شازیہ مری نے کہا کہ جی ایس پی پلس جیسے حساس معاملے پر غیر سنجیدہ گفتگو عالمی سطح پر پاکستان کی ساکھ کو متاثر کر سکتی ہے
جی ایس پی پلس سٹیٹس ختم کروانے پر سیاسی قیادت کا موقف

نبیل گبول نے کہا کہ جی ایس پی پلس کے خلاف مہم پاکستان کی معیشت، برآمدات اور لاکھوں افراد کے روزگار پر حملہ ہے

March 27, 2026

اسلام آباد: پاکستان کی مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے جی ایس پی پلس اسٹیٹس ختم کروانے کی مبینہ کوششوں کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے کھلی معاشی تخریب کاری قرار دیا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے اپنے بیان میں کہا کہ بعض عناصر سیاسی مفادات کیلئے ملک دشمن قوتوں کے ساتھ مل کر سازشوں میں مصروف ہیں، اور سیاسی مخالفت کی آڑ میں پاکستان کی ساکھ کو نقصان پہنچانا ناقابلِ برداشت ہے۔

پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول نے کہا کہ جی ایس پی پلس کے خلاف مہم پاکستان کی معیشت، برآمدات اور لاکھوں افراد کے روزگار پر حملہ ہے، جبکہ ڈاکٹر شرمیلا فاروقی نے اسے غیر ذمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ قومی مفاد کو سیاست پر ترجیح دی جانی چاہیے۔

سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے بھی ایسے بیانات کو غیر ضروری اور قابلِ مذمت قرار دیا، جبکہ وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے الزام عائد کیا کہ بیرون ملک پاکستان کے خلاف بیانیہ بنانے کی کوشش کی گئی۔

پیپلز پارٹی کی شازیہ مری نے کہا کہ جی ایس پی پلس جیسے حساس معاملے پر غیر سنجیدہ گفتگو عالمی سطح پر پاکستان کی ساکھ کو متاثر کر سکتی ہے، جبکہ حنا پرویز بٹ اور اختیار ولی نے بھی سخت الفاظ میں ردعمل دیتے ہوئے اسے قومی مفاد کے خلاف اقدام قرار دیا۔

سابق وفاقی وزیر مرزا اختیار بیگ نے کہا کہ پاکستان نے طویل جدوجہد کے بعد جی ایس پی پلس اسٹیٹس حاصل کیا، جسے سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کیلئے خطرے میں ڈالنا لاکھوں مزدوروں کے مستقبل سے کھیلنے کے مترادف ہے۔

دیگر رہنماؤں کا کہنا تھا کہ عالمی فورمز پر پاکستان کے معاشی مفادات کے خلاف بیانات دینا صرف سیاسی عمل نہیں بلکہ ایک خطرناک رجحان ہے جس کے قومی اثرات ہو سکتے ہیں

دیکھئیے:جنیوا واقعہ افسوسناک ہے، ذاتی مفاد کیلئے قومی مفاد قربان کردیا گیا: عطا تارڑ

متعلقہ مضامین

وادی تیراہ میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے، جبکہ لکی مروت میں کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ زاہد گل مارا گیا۔

October 16, 2026

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کو خطے کے لیے خطرہ قرار دے کر افغان طالبان کے پاکستان مخالف الزامات کو مسترد کر دیا۔

October 16, 2026

محسن نقوی کا دعویٰ ہے کہ گورنر راج میں حصہ اور گورنر شپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ناراض ہیں۔ انہوں نے سابق فاٹا کے وسائل اور خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورت حال پر بھی بات کی۔

October 16, 2026

دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل ریٹائرڈ طارق رشید کا کہنا ہے کہ افغانستان میں چھوڑے گئے اربوں روپے کے امریکی ہتھیار پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔

October 16, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *