حقانی نیٹ ورک کا تعلق عرب اور غیر ملکی جنگجوؤں سے اس وقت سے ہے جب افغانستان میں سوویت یونین کے خلاف جنگ جاری تھی۔

November 7, 2025

ٹی ٹی پی کمانڈر اکرام اللہ محسود جو سابق وزیرِ اعظم بے نظیر بھٹو کے قتل میں ملوث ہے، اس وقت افغانستان میں موجود ہے اور یہ امر طالبان حکومت کے کردار پر ایک سنگین سوالیہ نشان ہے

November 7, 2025

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کے اہم کمانڈر موجود ہیں، جہاں انہیں باقاعدہ مالی معاونت اور اسلحہ سمیت دیگر سہولیات فراہم کی جاتی ہیں

November 7, 2025

طالبان حکومت نے بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ٹی ٹی پی اور بی ایل اے جیسے دہشت گرد گروہوں کو افغانستان میں محفوظ پناہ گاہیں فراہم کی ہیں

November 7, 2025

ایچ ٹی این اُردو سے خصوصی گفتگو میں بیرسٹر علی ظفر گوہر نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے دفاع کا حق رکھتا ہے اور اس کے پاس صلاحیت بھی موجود ہے، چاہے پھر کشیدگی افغانستان سے ہو یا بھارت سے

November 7, 2025

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں قازق صدر قاسم جومارت ٹوکایف کے ساتھ مشترکہ پریس بریفنگ میں اعلان کیا کہ قازقستان ابراہیمی معاہدے میں شامل ہوگیا ہے

November 7, 2025

نائن الیون کے بعد کی جنگ: بے نظیر بھٹو کے قاتل کی افغان سرزمین پر موجودگی؟

ٹی ٹی پی کمانڈر اکرام اللہ محسود جو سابق وزیرِ اعظم بے نظیر بھٹو کے قتل میں ملوث ہے، اس وقت افغانستان میں موجود ہے اور یہ امر طالبان حکومت کے کردار پر ایک سنگین سوالیہ نشان ہے

1 min read

ٹی ٹی پی کمانڈر اکرام اللہ محسود جو سابق وزیرِ اعظم بے نظیر بھٹو کے قتل میں ملوث ہے، اس وقت افغانستان میں موجود ہے اور یہ امر طالبان حکومت کے کردار پر ایک سنگین سوالیہ نشان ہے

پاکستان کی جنگ اب فقط دہشت گردوں کے خلاف نہیں بلکہ اُن نظریات اور افراد کے خلاف ہے جو دہشت گردی کو جہاد کا نام دیتے ہیں

November 7, 2025

آج سے 24 برس قبل شروع ہونے والی جنگ نے پاکستان کے وجود پر گہرے زخم اور ناقابلِ تلافی نقصانات چھوڑے ہیں۔ دو دہائیوں کے گزرنے کے باوجود پاکستان نہ صرف لاکھوں شہریوں کی جانیں گنوا چکا ہے بلکہ پاکستان کو اب بھی افغانستان سے دہشت گردی کا سامنا رہتا ہے۔ یہ جنگ جو کبھی دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ کہلاتی تھی آج پاکستان کے لیے ایک قومی المیہ اور چیلنج بن چکی ہے جس کے ملکی معاشی، سماجی، سلامتی اور سفارتی مسائل بڑھتے جا رہے ہیں۔

ماضی کے قاتل اور آج مہمان

اس سلسلے میں اہم نام تحریک طالبان پاکستان کے کمانڈر اکرام اللہ محسود کی صورت میں سامنے آیا ہے، جو سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کے قتل کا مرکزی ملزم قرار دیا جا چکا ہے۔ ذرائع کے مطابق کمانڈر اکرام اللہ محسود اس وقت افغانستان کے صوبہ خوست میں افغان حکومت کی سرپرستی میں مقیم ہے۔

ٹی ٹی پی کے سربراہ مفتی نور ولی محسود کی کتاب “انقلابِ محسود: جنوبی وزیرستان” میں اس واقعے کی مکمل تفصیل درج ہے۔ جس کے مطابق 27 دسمبر 2007 کو لیاقت باغ راولپنڈی کے المناک واقعے کے لیے دو خودکش بمبار بلال اور اکرام اللہ کو مقرر کیا گیا تھا۔ اس حملے کے بعد اکرام اللہ افغانستان فرار ہو گیاتھا جہاں وہ آج موجود ہے۔

بے نظیر بھٹو کے قتل میں نامزد ملزم کمانڈر اکرام اللہ محسود

یہ انکشاف ایک بڑے سوال کو جنم دیتا ہے کہ کیا دہشت گرد گروہ واقعی اپنی سرگرمیاں چھوڑ چکے ہیں یا پھر نئے ناموں اور نئی پناہ گاہوں کے ساتھ اپنی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں؟

دہشت گردی سے متاثرہ ملک

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 83 ہزار سے زائد قیمتی جانیں گنوائی ہیں اور 150 ارب ڈالر سے زیادہ کا معاشی نقصان اٹھایا ہے۔ پارلیمانی سیکریٹری عالیہ حمزہ ملک کے مطابق پاکستان کو معاشی طور پر تقریباً 152 ارب ڈالر کا نقصان ہو چکا ہے۔

سابق وزیرِاعظم و بانیٔ تحریکِ انصاف عمران خان نے ان نقصانات کو ان الفاظ میں بیان کیا ہے کہ 70 ہزار سے زائد پاکستانی شہید ہوئے، سیاحت اور سرمایہ کاری ختم ہو گئی جبکہ امریکی امداد مشکل سے 20 ارب ڈالر تھی۔

جنگ کے گہرے اثرات

سینٹر فار ریسرچ اینڈ سیکیورٹی اسٹڈیز کے چیئرمین امتیاز گل کے مطابق پاکستان پر جنگ کے اثرات صرف مالی حد تک محدود نہیں تھے بلکہ اس جنگ نے ہمارے سماجی و سفارتکاری کو بھی کمزور کیا۔ دہشت گردی کی وجہ سے سرمایہ کار بھی پاکستان سے دور رہے۔

معاشی ماہر ساجد امین جاوید کہتے ہیں کہ گزشتہ 20 برسوں میں پاکستان نے اپنی مجموعی قومی پیداوار کا تقریباً 3 فیصد سالانہ کھویا۔ بنیادی ڈھانچے کی تباہی اور انسانی سرمائے کے زیاں نے ترقی کی رفتار روک دی۔

نئی پناہ گاہیں اور چیلنجز

دفاعی ماہرین کے مطابق افغانستان میں ٹی ٹی پی کے دوبارہ منظم ہونے اور اکرام اللہ محسود جیسے افراد کی آزادانہ نقل و حرکت اس بات کا غمازی کرتی ہے کہ جنگ کا بظاہر اختتام درحقیقت ایک خفیہ تسلسل ہے۔ ایک ماہر سیکورٹی تجزیہ کار کے مطابق جب تک افغان حکومت اپنی سرزمین پر دہشت گرد گروہوں کی موجودگی تسلیم نہیں کرتی تب تک دہشت گردی کے واقعات اور دہشت گرد گروہ ختم نہیں ہو سکتے۔

انصاف کی تلاش

پاکستان کی جنگ اب فقط دہشت گردوں کے خلاف نہیں بلکہ اُن نظریات اور افراد کے خلاف ہے جو دہشت گردی کو جہاد کا نام دیتے ہیں۔ محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کا لہو انصاف کا متقاضی ہے۔ وہ انصاف جو اب بھی افغانستان کے دارالحکومت کابل کی گلیوں اور خوست کی پناہ گاہوں تک پہنچنا باقی ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف جدوجہد ایک رسمی جنگ سے کہیں بڑھ کر ہے اور یہ امن استحکام کے مستقبل کے لیے ایک قوم کی عزم کی داستان ہے۔

متعلقہ مضامین

حقانی نیٹ ورک کا تعلق عرب اور غیر ملکی جنگجوؤں سے اس وقت سے ہے جب افغانستان میں سوویت یونین کے خلاف جنگ جاری تھی۔

November 7, 2025

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کے اہم کمانڈر موجود ہیں، جہاں انہیں باقاعدہ مالی معاونت اور اسلحہ سمیت دیگر سہولیات فراہم کی جاتی ہیں

November 7, 2025

طالبان حکومت نے بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ٹی ٹی پی اور بی ایل اے جیسے دہشت گرد گروہوں کو افغانستان میں محفوظ پناہ گاہیں فراہم کی ہیں

November 7, 2025

ایچ ٹی این اُردو سے خصوصی گفتگو میں بیرسٹر علی ظفر گوہر نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے دفاع کا حق رکھتا ہے اور اس کے پاس صلاحیت بھی موجود ہے، چاہے پھر کشیدگی افغانستان سے ہو یا بھارت سے

November 7, 2025

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *