"> صدر آصف علی زرداری کل پانچ روزہ دورے کے لیے عراق روانہ ہوں گے - HTN Urdu
مولانا فضل الرحمان کی سیاست، مذہب کا سیاسی استعمال

اصولوں کی سیاست یا مفادات کا کھیل

مذہب، عسکری پالیسی اور جمہوریت کو اقتدار کی سیڑھی بنانے والے مولانا فضل الرحمان کی سیاست میں دوہرے معیار، سیاسی یوٹرنز اور مفاد پرستی کے تضادات نمایاں ہیں۔

صدر آصف علی زرداری کل پانچ روزہ دورے کے لیے عراق روانہ ہوں گے

آصف علی زرداری ہفتہ کو اپنے عراقی ہم منصب عبداللطیف رشید کی دعوت پر عراق کے پانچ روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے
آصف علی زرداری ہفتہ کو اپنے عراقی ہم منصب عبداللطیف رشید کی دعوت پر عراق کے پانچ روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے

صدر کے ہمراہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹو زرداری بھی اس دورے میں شریک ہوں گے

December 19, 2025

صدر مملکت آصف علی زرداری ہفتہ کو اپنے عراقی ہم منصب عبداللطیف رشید کی دعوت پر عراق کے پانچ روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق اس دورے کے دوران صدر مملکت عراق میں موجود اہم مقدس مقامات کی زیارت بھی کریں گے، جن میں کربلا سمیت دیگر مذہبی مقامات شامل ہیں۔ یہ زیارتیں دونوں ممالک کے درمیان مذہبی اور ثقافتی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے اہم سمجھی جا رہی ہیں۔

صدر کے ہمراہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹو زرداری بھی اس دورے میں شریک ہوں گے۔دورے کے دوران دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی تعلقات کے فروغ کے لیے اہم مذاکرات بھی متوقع ہیں۔ پاکستانی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس دورے کا مقصد نہ صرف دوطرفہ تعلقات کو مستحکم کرنا بلکہ مذہبی اور ثقافتی روابط کو بھی مضبوط کرنا ہے۔

دیکھیں: معیشت ڈنڈے کے زور پر نہیں بلکہ مثبت پالیسیوں کے ذریعے مضبوط ہو رہی ہے: وفاقی وزیرِ خزانہ

متعلقہ مضامین

وادی تیراہ میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے، جبکہ لکی مروت میں کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ زاہد گل مارا گیا۔

October 16, 2026

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کو خطے کے لیے خطرہ قرار دے کر افغان طالبان کے پاکستان مخالف الزامات کو مسترد کر دیا۔

October 16, 2026

محسن نقوی کا دعویٰ ہے کہ گورنر راج میں حصہ اور گورنر شپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ناراض ہیں۔ انہوں نے سابق فاٹا کے وسائل اور خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورت حال پر بھی بات کی۔

October 16, 2026

دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل ریٹائرڈ طارق رشید کا کہنا ہے کہ افغانستان میں چھوڑے گئے اربوں روپے کے امریکی ہتھیار پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔

October 16, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *