مَہ لقا صمدانی پر تنقید

مَہ لقا صمدانی پر تنقید: واشنگٹن میں پذیرائی کے لیے پاکستان کی سلامتی داؤ پر لگانے کا الزام

فارن پالیسی اِن فوکس میں شائع ہونے والے مَہ لقا صمدانی کے مضمون پر تجزیہ کاروں نے شدید ردعمل دیتے ہوئے اسے ذاتی مفاد اور پاک امریکہ تعلقات کو نقصان پہنچانے کی کوشش قرار دیا ہے۔

صدر زرداری کی بحرین کے شاہ حمد بن عیسیٰ سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات کے فروغ پر اتفاق

بحرین کے شاہ حمد بن عیسیٰ کے ساتھ تاریخی ملاقات میں، صدر زرداری نے تجارت، دفاع اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا اور بحرینی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی
بحرین کے شاہ حمد بن عیسیٰ کے ساتھ تاریخی ملاقات میں، صدر زرداری نے تجارت، دفاع اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا اور بحرینی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔

صدر زرداری کو دوطرفہ تعلقات کی فروغ میں ان کی نمایاں خدمات کے اعتراف میں "وسام الشیخ عیسیٰ بن سلمان آل خلیفہ من الدرجۃ الاولیٰ" کے اعزاز سے نوازا گیا

January 15, 2026

صدر آصف علی زرداری نے آج بحرین کے شاہ حمد بن عیسیٰ آل خلیفہ سے اہم ملاقات کی، جس میں دو طرفہ تعلقات کے فروغ پر اتفاق کیا گیا۔ اس موقع پر صدر زرداری کو دوطرفہ تعلقات کی فروغ میں ان کی گرانقدر خدمات کے اعتراف میں بحرین کے اعلیٰ ترین شہری اعزاز سے نوازا گیا۔

ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے دفاع و سلامتی کے شعبے کو دونوں ممالک کے تعلقات کا اہم ستون قرار دیتے ہوئے اس میں تعاون مزید بڑھانے پر زور دیا۔ تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے عملی اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ صدر زرداری نے بحرینی کے سرمایہ کاروں کو پاکستان میں زراعت اور سیاحت کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔ فریقین نے پاکستان اور بحرین کے درمیان آزاد تجارتی معاہدے (ایف ٹی اے) کو حتمی شکل دینے کی جانب پیشرفت کو بھی سراہا۔

عوامی سطح کے تعلقات کو مضبوط بنانے کے حوالے سے،صدر زرداری نے بحرین میں مقیم ایک لاکھ سولہ ہزار سے زائد پاکستانی برادری کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں “دونوں ممالک کے درمیان مضبوط پل” قرار دیا۔ انہوں نے بحرینی حکومت کی جانب سے پاکستانی کمیونٹی کو فراہم کی جانے والی سہولیات پر اظہار تشکر بھی کیا۔ بادشاہ بحرین نے پاکستانی برادری کے مثبت کردار کو خراج تحسین پیش کیا۔

ثقافتی و تعلیمی روابط کو مزید مستحکم کرنے کے لیے، دونوں رہنماؤں نے اسلام آباد میں قائم “کنگ حمد یونیورسٹی” کو پاک بحرین دوستی کی ایک زندہ علامت قرار دیا۔ عالمی سطح پر، انہوں نے اقوام متحدہ سمیت بین الاقوامی فورمز پر قریبی تعاون جاری رکھنے اور عالمی و علاقائی امور پر مشترکہ موقف اپنانے پر اتفاق کیا۔

دیکھیں: عمران احمد صدیقی کابل میں پاکستان کے نئے سفیر تعینات؛ عبید نظامی جرمنی میں پاکستان کے سفیر ہوں گے

متعلقہ مضامین

اسلام آباد میں ای سی او وزرائے خارجہ کا دو روزہ اجلاس آج شروع ہوگا، جس میں علاقائی تجارت، توانائی اور ٹرانسپورٹ کے شعبوں میں تعاون پر غور کیا جائے گا۔

November 15, 2026

فارن پالیسی اِن فوکس میں شائع ہونے والے مَہ لقا صمدانی کے مضمون پر تجزیہ کاروں نے شدید ردعمل دیتے ہوئے اسے ذاتی مفاد اور پاک امریکہ تعلقات کو نقصان پہنچانے کی کوشش قرار دیا ہے۔

November 14, 2026

کینیا میں 3.6 ارب شلنگ کی منشیات برآمدگی کے بعد مقامی و افریقی اسمگلرز کی گرفتاری کے باوجود پاکستان کا نام گھسیٹنے کی منفی مہم بے نقاب ہو گئی ہے۔

November 14, 2026

نیب خیبرپختونخوا نے آمدن سے زائد اثاثوں کی تحقیقات میں اسد قیصر کی فرموں کا ریکارڈ اور ڈاکٹر امجد علی کیس میں 9 گواہوں کو طلب کر لیا۔

November 14, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *