پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول 4 روپے 7 پیسے فی لٹر مہنگا کیا گیا۔
پٹرول کی نئی قیمت 264 روپے 61 پیسے سے بڑھ کر 268 روپے 68 پیسے ہوگئی۔اِسی طرح ہائی سپیڈ ڈیزل 4 روپے 4 پیسے فی لٹر بڑھ گیا، نئی قیمت 272 روپے 77 پیسے سے بڑھ کر 276 روپے 81 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ہے۔
وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، نئی قیمتوں کا اطلاق گزشتہ رات 12 بجے سے ہوگیا۔
دریں اثنا اوگرا نے اکتوبر کے لئے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کر دی ، گھریلو سلنڈر 79روپے 14پیسے سستا ہوگیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی فی کلو 6 روپے 70 پیسے سستی کی گئی ہے جس سے ایل پی جی کی نئی قیمت 207 روپے 48 پیسے مقررکی گئی ۔
اکتوبر کے لئے گھریلو سلنڈر کی قیمت 2448 روپے 33 پیسے مقرر کی گئی ہے۔
ٹرانسپورٹرز اور عام شہریوں نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کر دیا ہے۔
دیکھیں: وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا سعودی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، غزہ پر تفصیلی بات چیت