وزیراعظم شہباز شریف نے پنجاب کے مختلف متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔ اس دوران وزیرِ اعلی پنجاب مریم نواز بھی ہمراہ تھیں۔
وزیراعظم اور وزیرِ اعلی کو سیلابی صوترتحال اور ریسکیو آپریشن سے آگاہ کیا گیا۔
وزیرِ اعظم نے سیلابی سورتحال کو دیکھتے ہوئے ہنگامی اقدامات کرنے کی ہدایت جاری کردی۔
صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے حالیہ بارشوں اور سیلاب کے باعث ہونے والے نقصانات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اظہارِ ہمدردی کرتےہوئے انکا کہنا تھا فصلوں اور مویشیوں کے نقصان پر بڑا افسوس ہے۔ انہوں سندھ حکومت کو متوجہ لکرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت ممکنہ سیلابی ریلے کےلیے ہنگامی بنبیادوں پر اقدامات کرے۔
انہوں کہا کہ یقیناً پاکستانی عوام حوصلے اور عزم کے ساتھ مشکلا کا مقابلہ کرے گی۔ آصف علی زرداری کا مزید کہنا تھا کہ آزمائش کی اس گھڑی میں افواجِ پاکستان نے عوام کی خدمت کرتے ہوئے شاندار مثال قائم کردی۔
دیکھیں: پاک فوج کے جوان سیلابی علاقوں میں ریسکیو سرگرمیوں میں مصروف ہیں؛ ڈی جی آئی ایس پی آر