ہنگو بم دھماکے میں ایس پی اسد زبیر، ان کے گن مین داؤد اور ڈرائیور عاطف جامِ شہادت نوش کرگئے

October 24, 2025

علی ترین نے کہا ہے کہ پی سی بی اور پی ایس ایل مینجمنٹ نے انہیں ایک قانونی نوٹس بھیجا تھا، جس میں مذکور تھا کہ وہ بورڈ کے خلاف تنقیدی بیانات واپس لیتے ہوئے معافی مانگیں

October 24, 2025

سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی کے نتیجے میں 8 دہشت گردوں ہلاک اور 5 زخمی ہوئے

October 24, 2025

معاہدے کے مطابق قطر پاکستان میں 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا

October 24, 2025

ماہرین کے مطابق یہ انکشاف اس حقیقت کو مزید تقویت دیتا ہے کہ افغانستان نہ صرف دہشت گرد گروہوں کی محفوظ پناہ گاہ بن چکا ہے بلکہ وہاں سے پاکستان کے خلاف منظم کارروائیاں بھی کی جا رہی ہیں۔

October 24, 2025

پاکستان نے بارہا کابل حکومت کو متنبہ کیا کہ وہ اپنی زمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہونے دے مگر اشرف غنی کی حکومت نے ہمیشہ بھارت کے اشاروں پر عمل کیا۔2014 کے بعد جب امریکا نے اپنی فوجی موجودگی کم کی تو افغانستان میں طالبان نے دوبارہ طاقت حاصل کرنا شروع کی۔

October 24, 2025

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت کی جابرانہ پالیسیوں کے خلاف لوگوں کے احتجاجی مظاہرے، ایک مدرسہ جلا دیا گیا

انہوں نے کشمیر کے حوالے سے پاکستان کے آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے بیان کو سرا ہا جس میں کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت کا اعادہ کیاگیا ہے۔

1 min read

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت کی جابرانہ پالیسیوں کے خلاف لوگوں کے احتجاجی مظاہرے، ایک مدرسہ جلا دیا گیا

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مدرسے میں آگ صبح سویرے نمودارہوئی جس سے عمارت مکمل طورپر تباہ ہوگئی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ املاک کے نقصان کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔

October 20, 2025

غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں کل جماعتی حریت کانفرنس نے عالمی برادری کو گمراہ کرنے کے لیے خطے میں حالات معمول کے مطابق ہونے کا سفید جھوٹ پھیلانے پر نریندر مودی کی زیر قیادت بھارتی حکومت کی مذمت کی ہے۔

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں حالات معمول کے مطابق ہونے کے دعوے کو من گھڑت قرار دیا۔ انہوں نے اس دعوے کو فوجی محاصرے میں رہنے والی آبادی کے ساتھ ایک ظالمانہ مذاق قرار دیا۔ ترجمان نے خبردار کیا کہ بھارتی فوجی حکام اور بی جے پی رہنمائوں کے اشتعال انگیز بیانات خطے کو تباہ کن جنگ کے دہانے پر لے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کشمیر کے حوالے سے پاکستان کے آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے بیان کو سرا ہا جس میں کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت کا اعادہ کیاگیا ہے۔ لداخ خطے کے کرگل شہر میں لوگوں نے مکمل مواصلاتی بلیک آئوٹ اور سخت پابندیوں کے باوجود بھارت کی جابرانہ پالیسیوں کے خلاف احتجاج کے لیے ایک پرامن مارچ کیا۔

مارچ کی اپیل لہہ ایپکس باڈی اور کرگل ڈیموکریٹک الائنس نے کی تھی جو بھارت کی طرف سے دفعہ 370 اور 35اے کی غیر قانونی منسوخی کے بعد چھینے گئے سیاسی حقوق کی بحالی کے لیے جاری تحریک کا حصہ تھا۔ بھارتی پولیس اور پیراملٹری فورسز کی بھاری تعدادمیں تعیناتی کے باوجود حسینی پارک سے کرگل کے مرکزی بس سٹینڈ تک پرامن مارچ میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔

دریں اثناء قابض حکام کی طرف سے محکمہ صحت کے کارکنوںکے استحصال کے خلاف سرینگر اور دیگر مقامات پراحتجاجی مظاہرے کئے گئے ۔ میڈیکل انٹرنیز جو ہنگامی حالات سے نمٹنے میں پیش پیش ہوتے ہیں،کا کہناہے کہ انہیں یومیہ 410 روپے کا معمولی معاوضہ دیا جاتا ہے جوایک وقت کے کھانے کے اخراجات کے لیے بھی ناکافی ہے۔ احتجاج کرنے والے ڈاکٹروں نے سینکڑوں میڈیکل پوسٹوں کے خاتمے اور وظیفے میں اضافے سے انکار کی مذمت کرتے ہوئے اسے کشمیری نوجوانوں کو نظر انداز کرنے کی سوچی سمجھی پالیسی قرار دیا۔

دوسری جانب غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ضلع پلوامہ کے علاقے بونہ گام رہمو میں پیر کی صبح ایک دینی مدرسے میں شدید آگ بھڑک اٹھی جس سے تین منزلہ عمارت جل کر خاکستر ہو گئی۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مدرسے میں آگ صبح سویرے نمودارہوئی جس سے عمارت مکمل طورپر تباہ ہوگئی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ املاک کے نقصان کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔

دیکھیں: پاکستان نے رحم ایمانویل کے الزامات کو بھارتی پروپیگنڈا قرار دے دیا

متعلقہ مضامین

ہنگو بم دھماکے میں ایس پی اسد زبیر، ان کے گن مین داؤد اور ڈرائیور عاطف جامِ شہادت نوش کرگئے

October 24, 2025

علی ترین نے کہا ہے کہ پی سی بی اور پی ایس ایل مینجمنٹ نے انہیں ایک قانونی نوٹس بھیجا تھا، جس میں مذکور تھا کہ وہ بورڈ کے خلاف تنقیدی بیانات واپس لیتے ہوئے معافی مانگیں

October 24, 2025

سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی کے نتیجے میں 8 دہشت گردوں ہلاک اور 5 زخمی ہوئے

October 24, 2025

معاہدے کے مطابق قطر پاکستان میں 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا

October 24, 2025

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *