"> بانیٔ پی ٹی آئی کی بینائی سے متعلق شہباز گل کے دعوے جھوٹے ثابت
مولانا فضل الرحمان کی سیاست، مذہب کا سیاسی استعمال

اصولوں کی سیاست یا مفادات کا کھیل

مذہب، عسکری پالیسی اور جمہوریت کو اقتدار کی سیڑھی بنانے والے مولانا فضل الرحمان کی سیاست میں دوہرے معیار، سیاسی یوٹرنز اور مفاد پرستی کے تضادات نمایاں ہیں۔

بانئ پی ٹی آئی کی بینائی سے متعلق شہباز گل کا بیانیہ بے نقاب؛ میڈیکل رپورٹ منظرِ عام پر

شہباز گل کی جانب سے بانئ پی ٹی آئی کی صحت اور بینائی کے حوالے سے پھیلائی گئی سنسنی خیزی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے محض ایک سیاسی پروپیگنڈا قرار دیا گیا ہے
شہباز گل کی جانب سے بانیئ پی ٹی آئی کی صحت اور بینائی کے حوالے سے پھیلائی گئی سنسنی خیزی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے محض ایک سیاسی پروپیگنڈا قرار دیا گیا ہے

سرکاری میڈیکل بورڈ کی رپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی بصارت عینک کے ساتھ 6/9 ہو چکی ہے۔ رپورٹ نے شہباز گل اور ابصار عالم کے بینائی میں 85 فیصد کمی اور 'ناقابلِ علاج' ہونے کے دعووں کو مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے

February 18, 2026

پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنماء شہباز گل کی جانب سے بانئ پی ٹی آئی کی صحت، بالخصوص ان کی بینائی کے حوالے سے کیے جانے والے دعوے حقائق کے برعکس نکلے۔ طبی ماہرین اور سرکاری دستاویزات کے مطابق اس حساس معاملے پر عوام کو گمراہ کرنے کے لیے مبالغہ آرائی سے کام لیا گیا۔

طبی رپورٹ
عدالت میں جمع کرائی گئی سرکاری میڈیکل رپورٹ کے مطابق بانئ پی ٹی آئی کی بینائی میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ عینک کے استعمال کے ساتھ ان کی نظر 6/36 سے بہتر ہو کر 6/9 کی تسلی بخش سطح پر پہنچ چکی ہے۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ بہتری کسی ‘معجزے’ یا سیاسی ‘یو ٹرن’ کا نتیجہ نہیں بلکہ جیل قوانین کے تحت فراہم کیے گئے باقاعدہ علاج کا ثمر ہے۔

مبالغہ آرائی
تحقیقاتی ذرائع کے مطابق کسی بھی مستند ڈاکٹر یا طبی ادارے نے بینائی میں 85 فیصد کمی کی تصدیق نہیں کی تھی۔ حقیقت یہ ہے کہ یہ دعویٰ خود بانیئ پی ٹی آئی نے اپنے وکیل سلمان صفدر سے گفتگو کے دوران کیا تھا، جسے بعد ازاں شہباز گل نے ایک سیاسی بیانیے کے طور پر استعمال کیا۔ اسی طرح صحافی ابصار عالم کی جانب سے اس حالت کو ‘ناقابلِ علاج’ قرار دینا محض ایک ذاتی قیاس آرائی ثابت ہوئی ہے، کیونکہ کسی بھی میڈیکل بورڈ نے ایسی کوئی رائے نہیں دی تھی۔

ناقدین نے شہباز گل کو ‘پروپیگنڈا فروش’ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ سنسنی خیزی کے ذریعے اپنی سیاسی دکانداری چمکانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ میڈیکل رپورٹ کے بعد پی ٹی آئی کا جھوٹ پر مبنی بیانیہ دم توڑ چکا ہے، تاہم اس قسم کی گمراہ کن مہم جوئی کا قانونی محاسبہ ناگزیر ہے۔

دیکھیے: عمران خان کی صحت کے معاملے پر حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کر رہی ہے؛ محسن نقوی

متعلقہ مضامین

وادی تیراہ میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے، جبکہ لکی مروت میں کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ زاہد گل مارا گیا۔

October 16, 2026

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کو خطے کے لیے خطرہ قرار دے کر افغان طالبان کے پاکستان مخالف الزامات کو مسترد کر دیا۔

October 16, 2026

محسن نقوی کا دعویٰ ہے کہ گورنر راج میں حصہ اور گورنر شپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ناراض ہیں۔ انہوں نے سابق فاٹا کے وسائل اور خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورت حال پر بھی بات کی۔

October 16, 2026

دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل ریٹائرڈ طارق رشید کا کہنا ہے کہ افغانستان میں چھوڑے گئے اربوں روپے کے امریکی ہتھیار پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔

October 16, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *