"> تحریک انصاف نے 9 اپریل کا لیاقت باغ جلسہ ملتوی کر دیا، خطے کی صورتحال اور امن کوششیں فیصلہ کن وجہ قرار - HTN Urdu پی ٹی آئی کا لیاقت باغ جلسہ ملتوی، خطے کی صورتحال اور امن کوششیں فیصلہ کن وجہ قرار
مولانا فضل الرحمان کی سیاست، مذہب کا سیاسی استعمال

اصولوں کی سیاست یا مفادات کا کھیل

مذہب، عسکری پالیسی اور جمہوریت کو اقتدار کی سیڑھی بنانے والے مولانا فضل الرحمان کی سیاست میں دوہرے معیار، سیاسی یوٹرنز اور مفاد پرستی کے تضادات نمایاں ہیں۔

تحریک انصاف نے 9 اپریل کا لیاقت باغ جلسہ ملتوی کر دیا، خطے کی صورتحال اور امن کوششیں فیصلہ کن وجہ قرار

ضلعی انتظامیہ پہلے ہی سیکیورٹی خدشات کے باعث جلسے کی اجازت مسترد کر چکی تھی، ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کے مطابق شہر میں دفعہ 144 نافذ ہے اور موجودہ حالات میں جلسہ منعقد کرنا خطرناک ہو سکتا تھا۔
پی ٹی آئی کا جلسہ ملتوی

موجودہ بین الاقوامی تناظر میں تمام توجہ سفارتی کوششوں اور امن مذاکرات کی کامیابی پر مرکوز رکھنا ضروری ہے، اسی لیے لیاقت باغ کا جلسہ مؤخر کیا جا رہا ہے۔

April 8, 2026

اسلام آباد/راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف نے 9 اپریل کو لیاقت باغ میں ہونے والا جلسہ ملتوی کرنے کا فیصلہ کر لیا، جس کی وجہ خطے میں موجودہ صورتحال اور جاری بین الاقوامی سفارتی کوششوں کو قرار دیا گیا ہے۔

پارٹی کی پولیٹیکل کمیٹی کے اہم اجلاس میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سمیت سینئر قیادت نے شرکت کی، جہاں ملک کی سیاسی صورتحال اور خصوصاً مشرقِ وسطیٰ میں حالیہ پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں امریکا اور ایران کے درمیان دو ہفتے کی جنگ بندی کو مثبت پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ پاکستان اس اہم سفارتی مرحلے میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے، اور 10 اپریل کو اسلام آباد میں متوقع مذاکرات عالمی امن کیلئے انتہائی اہم ہیں۔

پولیٹیکل کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ موجودہ بین الاقوامی تناظر میں تمام توجہ سفارتی کوششوں اور امن مذاکرات کی کامیابی پر مرکوز رکھنا ضروری ہے، اسی لیے لیاقت باغ کا جلسہ مؤخر کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے بھی قومی اسمبلی میں اس فیصلے کی تصدیق کی، جبکہ عمران خان نے بیرسٹر سلمان صفدر کے ذریعے پیغام بھجوایا کہ موجودہ حالات میں جلسہ ملتوی کیا جائے۔

دوسری جانب اپوزیشن لیڈر سینیٹ علامہ ناصر عباس نے کہا کہ حکومتی وفد کی جانب سے بھی جلسہ ملتوی کرنے کی درخواست کی گئی تھی، جس کے بعد پی ٹی آئی نے یہ فیصلہ کیا۔

واضح رہے کہ ضلعی انتظامیہ پہلے ہی سیکیورٹی خدشات کے باعث جلسے کی اجازت مسترد کر چکی تھی، ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کے مطابق شہر میں دفعہ 144 نافذ ہے اور موجودہ حالات میں جلسہ منعقد کرنا خطرناک ہو سکتا تھا۔

پارٹی کے مطابق جلسے کی نئی تاریخ کا اعلان بعد ازاں مشاورت سے کیا جائے گا۔

دیکھئیے:پاکستان کی تاریخی سفارتی کامیابی؛ امریکہ اور ایران دو ہفتوں کیلئے جنگ بندی پر متفق، دونوں ممالک کے درمیان دس نکاتی ایجنڈے کے تحت مذاکرات اسلام آباد میں ہوں گے

متعلقہ مضامین

وادی تیراہ میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے، جبکہ لکی مروت میں کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ زاہد گل مارا گیا۔

October 16, 2026

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کو خطے کے لیے خطرہ قرار دے کر افغان طالبان کے پاکستان مخالف الزامات کو مسترد کر دیا۔

October 16, 2026

محسن نقوی کا دعویٰ ہے کہ گورنر راج میں حصہ اور گورنر شپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ناراض ہیں۔ انہوں نے سابق فاٹا کے وسائل اور خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورت حال پر بھی بات کی۔

October 16, 2026

دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل ریٹائرڈ طارق رشید کا کہنا ہے کہ افغانستان میں چھوڑے گئے اربوں روپے کے امریکی ہتھیار پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔

October 16, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *