پی ٹی ایم اور این ڈی ایم کے غیر ملکی روابط، سرحدی باڑ کی مخالفت اور پاکستان کے یومِ آزادی کو نظر انداز کرنے کے بیانیے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

August 20, 2026

ضلع خیبر میں مقامی افراد نے ٹی ٹی پی سے وابستہ افغان شہری کو موٹر سائیکل چوری کی کوشش کے دوران گرفتار کر کے سکیورٹی اداروں کے حوالے کر دیا۔

August 20, 2026

شامی وزیر خارجہ اسعد الشیبانی کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات، دفاع، تجارت اور براہِ راست پروازوں کی بحالی سمیت اہم امور پر گفتگو۔

August 20, 2026

مکہ جوائنٹ ڈیفنس ایگریمنٹ اور تاریخی اموی تعلقات کے بعد پاکستان اور شام کے درمیان نئی تزویراتی و دفاعی شراکت داری ابھرنے لگی۔

August 20, 2026

فتنۃ الخوارج اور افغان طالبان میں اختلافات کے دعوے من گھڑت پراپیگنڈا ہیں؛ خوارج کو افغان سرپرستی اور پناہ گاہیں بدستور حاصل ہیں۔

August 20, 2026

افغان فریڈم فرنٹ نے فیض آباد میں طالبان کے گورنر ہاؤس پر راکٹ حملے کا دعویٰ کیا ہے جس میں 4 اہلکار ہلاک اور 5 زخمی ہوئے۔

August 20, 2026

محسن داوڑ کا افغان یومِ آزادی پر جشن، پاکستان سے دوہرا معیار بے نقاب

پی ٹی ایم اور این ڈی ایم کے غیر ملکی روابط، سرحدی باڑ کی مخالفت اور پاکستان کے یومِ آزادی کو نظر انداز کرنے کے بیانیے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
محسن داوڑ کا افغان یومِ آزادی پر جشن

پی ٹی ایم اور این ڈی ایم کے بیانیے، غیر ملکی روابط اور ڈیورنڈ لائن پر تحفظات کے حوالے سے نئی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔

August 20, 2026

پاکستان کی قومی سلامتی، سکیورٹی اقدامات اور سرحدی انتظامات پر پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) اور نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ (این ڈی ایم) کے بیانیے سے متعلق ایک بار پھر شدید تحفظات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی ایم اور این ڈی ایم سے وابستہ سیاسی رہنماؤں کی جانب سے پاکستان کے یومِ آزادی (14 اگست) کو نظر انداز کرنے اور افغانستان کے یومِ آزادی پر پیغامات جاری کرنے کے عمل نے ان کی ترجیحات پر سنجیدہ سوالات اٹھا دیے ہیں۔ ناقدین اس طرزِ عمل کو قومی یکجہتی سے دانستہ دوری قرار دے رہے ہیں۔

سکیورٹی اور سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق پی ٹی ایم اور این ڈی ایم کی جانب سے ڈیورنڈ لائن کی قانونی حیثیت اور سرحدی باڑ جیسے ضروری سکیورٹی اقدامات کی مسلسل مخالفت کی جاتی ہے۔ سرحدی نگرانی پر تنقید اور سرحد پار سے ہونے والی دہشت گردی کو نذرِ انداز کرنا ملکی سلامتی اور بارڈر مینجمنٹ کے لیے شدید خطرہ بن سکتا ہے۔

تحقیقاتی حلقوں کا کہنا ہے کہ ان گروہوں کے بیرونِ ملک موجود نیٹ ورکس اور سیاسی پناہ کی مہمات بھی پاکستان کے خلاف ایک منفی تاثر قائم کرنے میں استعمال کی جا رہی ہیں۔ ان سرگرمیوں سے پاکستان کے خلاف بین الاقوامی محاذ پر من گھڑت بیانیہ تشکیل دینے کی کوشش کی جاتی ہے، جو زمینی حقائق کے برعکس ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے اکتوبر 2024 میں پی ٹی ایم کو انسدادِ دہشت گردی ایکٹ 1997 کے تحت کالعدم قرار دیا تھا، جبکہ این ڈی ایم کی قیادت بھی قانونی جانچ پڑتال کے زمرے میں ہے۔

دفاعی ماہرین کے مطابق سکیورٹی فورسز کی قربانیوں کو نذرِ انداز کر کے انسدادِ دہشت گردی کی کارروائیوں کو متنازع بنانا ملک دشمن عناصر کو نظریاتی تحفظ فراہم کرنے کے مترادف ہے۔

متعلقہ مضامین

ضلع خیبر میں مقامی افراد نے ٹی ٹی پی سے وابستہ افغان شہری کو موٹر سائیکل چوری کی کوشش کے دوران گرفتار کر کے سکیورٹی اداروں کے حوالے کر دیا۔

August 20, 2026

شامی وزیر خارجہ اسعد الشیبانی کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات، دفاع، تجارت اور براہِ راست پروازوں کی بحالی سمیت اہم امور پر گفتگو۔

August 20, 2026

مکہ جوائنٹ ڈیفنس ایگریمنٹ اور تاریخی اموی تعلقات کے بعد پاکستان اور شام کے درمیان نئی تزویراتی و دفاعی شراکت داری ابھرنے لگی۔

August 20, 2026

فتنۃ الخوارج اور افغان طالبان میں اختلافات کے دعوے من گھڑت پراپیگنڈا ہیں؛ خوارج کو افغان سرپرستی اور پناہ گاہیں بدستور حاصل ہیں۔

August 20, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *