رپورٹ کے مطابق صوبہ پنجاب میں سیلاب کے باعث اب تک 46 افراد جاں بحق جبکہ ایک اندازے کے مطابق مجموعی طور پر35 لاکھ افراد سیلاب سے متاثر ہوئے۔
ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے پنجاب عرفان علی کے مطابق اب تک پنجاب میں سیلاب سے4000 سے زائد علاقے متاثر ہو چکے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ 14 لاکھ 96 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے جبکہ 10 لاکھ سے زائد مویشی مال کو بھی محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔
ڈائریکٹر جنرل پنجاب پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کے مطابق پنجاب میں حالیہ سیلاب کے باعث جاں بحق افراد ہونے والے کی تعداد 46 تک پہنچ گئی ہے جبکہ سیلاب کے باعث تیس لاکھ سے زائد افراد میں متاثر ہوئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا بارشوں اور سیلابی ریلوں نے گھروں، فصلوں کو شدید متاثر کیا ہے، جس کے باعث ہزاروں خاندانوں کو بے پناہ مالی نقصان ہوا ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق متاثرہ علاقوں میں ریلیف آپریشن جاری ہے اور متاثرین کو ادویات، خوراک اور رہائش کیمپ کی فراہمی بھی یقینی بنائی جارہی ہے۔
دیکھیں: پنجاب کی تاریخ کے سب سے بڑے سیلابی ریلے سے چند گھنٹوں میں ملتان سمیت کئی شہر متاثر ہونے کا خدشہ