"> پنجگور: سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 5 دہشت گرد ہلاک
مولانا فضل الرحمان کی سیاست، مذہب کا سیاسی استعمال

اصولوں کی سیاست یا مفادات کا کھیل

مذہب، عسکری پالیسی اور جمہوریت کو اقتدار کی سیڑھی بنانے والے مولانا فضل الرحمان کی سیاست میں دوہرے معیار، سیاسی یوٹرنز اور مفاد پرستی کے تضادات نمایاں ہیں۔

پنجگور: چوکی پر دہشت گردوں کا بڑا حملہ ناکام، 5 دہشت گرد ہلاک

بلوچستان کے علاقے پنجگور میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے مربوط حملے کو ناکام بناتے ہوئے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
پنجگور: سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 5 دہشت گرد ہلاک

پنجگور میں 45 سے 50 دہشت گردوں کے چوکی پر حملے کی کوشش ناکام، کارروائی میں 5 دہشت گرد ہلاک، اسلحہ و آئی ای ڈیز برآمد۔

August 23, 2026

بلوچستان کے ضلع پنجگور میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ایک بڑے اور مربوط حملے کو ناکام بنا دیا۔

ذرائع کے مطابق 45 سے 50 دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کی ایک چوکی پر منظم انداز میں حملہ کرنے کی کوشش کی، تاہم سیکیورٹی فورسز نے بروقت اور موثر کارروائی کرتے ہوئے حملے کو پسپا کر دیا۔

فورسز کی جوابی کارروائی کے نتیجے میں 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ علاقے میں کلیئرنس آپریشن کے دوران دستی بم، امپرووائزڈ ایکسپلوسیو ڈیوائسز (آئی ای ڈیز) اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے منسلک مواد بھی برآمد کیا گیا۔

پنجگور میں ٹی ٹی پی سے وابستہ عناصر کی جانب سے کیے گئے اس حملے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ مختلف نظریات اور پس منظر رکھنے والے دہشت گرد گروہ اب باہمی تعاون کے ساتھ مشترکہ کارروائیاں کر رہے ہیں، جو سیکیورٹی حکام کے لیے ایک اہم اور تشویشناک پیش رفت ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ علاقے میں امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے آپریشن جاری ہے اور دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کردی گئی ہیں۔

متعلقہ مضامین

وادی تیراہ میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے، جبکہ لکی مروت میں کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ زاہد گل مارا گیا۔

October 16, 2026

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کو خطے کے لیے خطرہ قرار دے کر افغان طالبان کے پاکستان مخالف الزامات کو مسترد کر دیا۔

October 16, 2026

محسن نقوی کا دعویٰ ہے کہ گورنر راج میں حصہ اور گورنر شپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ناراض ہیں۔ انہوں نے سابق فاٹا کے وسائل اور خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورت حال پر بھی بات کی۔

October 16, 2026

دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل ریٹائرڈ طارق رشید کا کہنا ہے کہ افغانستان میں چھوڑے گئے اربوں روپے کے امریکی ہتھیار پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔

October 16, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *