افغانستان کے صوبہ ہرات کے علاقے جبرائیل میں خواتین کی من مانی گرفتاریوں اور لازمی حجاب پالیسی کے خلاف ہونے والے پُرامن احتجاج پر طالبان اہلکاروں نے فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں بچے سمیت متعدد شہری زخمی ہو گئے۔

June 9, 2026

مظفرآباد کے علاقے چہلہ میں انٹیلی جنس آپریشن کے دوران را اور فتنۃ الخوارج سے منسلک 5 کارندے گرفتار کر لیے گئے، جن کے قبضے سے نقشے اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔

June 9, 2026

ٹام لینٹوس کمیشن کے بیان پر ماہرین کا کہنا ہے کہ ایمان مزاری مقدمہ پیکا قوانین کے تحت سائبر دہشت گردی سے متعلق ہے، جس میں عدالتی خودمختاری اور قومی سلامتی کا احترام ناگزیر ہے۔

June 9, 2026

سلامتی کونسل اجلاس میں روس نے پاک افغان کشیدگی کو فتنۃ الخوارج کی دہشت گردی کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے داعش کو خطے کے لیے بڑا خطرہ قرار دیا ہے۔

June 9, 2026

بھارتی ریاست منی پور کے ضلع اوکھرول میں نئی فوجی چوکی کے قیام کے خلاف احتجاج کرنے والے شہریوں پر آسام رائفلز نے لاٹھی چارج اور فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں خواتین سمیت 4 مظاہرین زخمی ہو گئے۔

June 9, 2026

لبنان کی مسلح افواج کے کمانڈر ان چیف جنرل روڈولف ہائیکل نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کر کے دوطرفہ دفاعی و عسکری تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔

June 9, 2026

امریکی صدر ٹرمپ کے بعد روسی صدر پیوٹن بھی چین پہنچ گئے؛ مختلف سفارتی پروٹوکولز اور تزویراتی تعلقات کا موازنہ

روسی صدر کا اپنے ہم منصب شی جن پنگ کے ملک کا یہ پچیسواں دورہ ہے، جو چین اور روس کے مابین “ہمسائیگی اور دوستانہ تعاون کے معاہدے” کی پچیسویں سالگرہ کے موقع پر ہو رہا ہے۔
روسی صدر چین پہنچ گئے

چینی میڈیا نے دونوں عالمی رہنماؤں کو دیے جانے والے پروٹوکولز کے واضح فرق اور ان کی سفارتی نوعیت پر تفصیلی روشنی ڈالی ہے۔

May 19, 2026

بیجنگ: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اہم دورہ چین کے محض چار دن بعد اب روسی صدر ولادیمیر پیوٹن بھی ایک بڑے سرکاری دورے پر بیجنگ پہنچ گئے ہیں۔ ہوائی اڈے پر چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے روسی صدر کا پرتپاک استقبال کیا، جہاں چینی افواج کے چاک و چوبند دستے نے صدر پیوٹن کو گارڈ آف آنر پیش کیا اور نوجوانوں نے دونوں ممالک کے پرچم لہرا کر انہیں خوش آمدید کہا۔

روسی صدر کا اپنے ہم منصب شی جن پنگ کے ملک کا یہ پچیسواں دورہ ہے، جو چین اور روس کے مابین “ہمسائیگی اور دوستانہ تعاون کے معاہدے” کی پچیسویں سالگرہ کے موقع پر ہو رہا ہے، جسے دونوں طاقتوں کے سٹرٹیجک تعلقات کی مضبوط بنیاد سمجھا جاتا ہے۔

چینی میڈیا نے دونوں عالمی رہنماؤں کو دیے جانے والے پروٹوکولز کے واضح فرق اور ان کی سفارتی نوعیت پر تفصیلی روشنی ڈالی ہے۔ رپورٹ کے مطابق، صدر پیوٹن اپنے قیام کے دوران دیاؤیوتائی اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس میں ٹھہریں گے جو غیر ملکی سربراہان مملکت کی میزبانی کا روایتی اور معتبر ترین مقام ہے۔

اس کے برعکس، چند روز قبل آنے والے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا استقبال چین کے نائب صدر ہان ژینگ نے کیا تھا اور وہ بیجنگ میں امریکی سفارت خانے کے قریب واقع ایک نجی فائیو اسٹار ہوٹل میں مقیم رہے تھے۔ صدر ٹرمپ کے دورے کا اختتام چینی قیادت کے خصوصی کمپاؤنڈ ژونگ نان ہائی باغ میں چائے اور ورکنگ لنچ پر ہوا تھا، جہاں بہت کم غیر ملکی رہنماؤں کو رسائی دی جاتی ہے۔

چینی مبصرین کا کہنا ہے کہ ان مختلف سفارتی ضابطوں سے بیجنگ کے واشنگٹن اور ماسکو کے ساتھ تعلقات کی اصل نوعیت ظاہر ہوتی ہے۔ چونکہ امریکہ اور چین کے تعلقات میں تناؤ اور تجارتی کشیدگی موجود ہے، اس لیے ٹرمپ کو ژونگ نان ہائی تک رسائی دینے اور غیر روایتی مہمان نوازی کا مقصد دونوں معیشتوں کے درمیان اعتماد سازی کو فروغ دینا تھا۔

دوسری جانب، پیوٹن کے لیے وزیر خارجہ کی سطح پر استقبال اور روایتی سرکاری گیسٹ ہاؤس میں قیام اس گہرے، پائیدار اور تزویراتی باہمی اعتماد کی عکاسی کرتا ہے جو ماسکو اور بیجنگ کے مابین پہلے سے قائم ہے اور جس کی مضبوطی ثابت کرنے کے لیے کسی اضافی علامتی اقدام کی ضرورت نہیں۔ صدر پیوٹن اپنے سرکاری دورے کا باقاعدہ آغاز بدھ کی صبح تیانانمن اسکوائر میں ایک پروقار تقریب سے کریں گے جس کے بعد صدر شی جن پنگ سے ان کی اہم ترین ملاقات ہوگی۔

دیکھئیے:پاک چین ڈیجیٹل شراکت داری کا نیا رخ؛ ای کامرس صنعت میں تیزی، پاکستانی طلبہ کا وفد تربیت کے لیے چین پہنچ گیا

متعلقہ مضامین

افغانستان کے صوبہ ہرات کے علاقے جبرائیل میں خواتین کی من مانی گرفتاریوں اور لازمی حجاب پالیسی کے خلاف ہونے والے پُرامن احتجاج پر طالبان اہلکاروں نے فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں بچے سمیت متعدد شہری زخمی ہو گئے۔

June 9, 2026

مظفرآباد کے علاقے چہلہ میں انٹیلی جنس آپریشن کے دوران را اور فتنۃ الخوارج سے منسلک 5 کارندے گرفتار کر لیے گئے، جن کے قبضے سے نقشے اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔

June 9, 2026

ٹام لینٹوس کمیشن کے بیان پر ماہرین کا کہنا ہے کہ ایمان مزاری مقدمہ پیکا قوانین کے تحت سائبر دہشت گردی سے متعلق ہے، جس میں عدالتی خودمختاری اور قومی سلامتی کا احترام ناگزیر ہے۔

June 9, 2026

سلامتی کونسل اجلاس میں روس نے پاک افغان کشیدگی کو فتنۃ الخوارج کی دہشت گردی کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے داعش کو خطے کے لیے بڑا خطرہ قرار دیا ہے۔

June 9, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *