پاکستانی سفارت خانے کے زیرِ اہتمام یوم سیاہ کی تقریب میں پاکستانی سفیر عبدالرحمان نظامی کی شرکت اور خطاب

October 27, 2025

آسٹریلیا ٹیم کے بیان کےمطابق کمنز اب تک مکمل طور پر صحت یاب نہیں ہوسکے اس لیے وہ ایشز کے پہلے ٹیسٹ میں نہیں کھیل پائیں گے

October 27, 2025

بھارتی اداکار ستیش شاہ 74 سال کی عمر میں طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے

October 27, 2025

یہ اقدام عین ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پاکستان نے تحریک طالبان پاکستان کے خلاف عملی کارروائی کا مطالبہ بنیادی شرط کے طور پر پیش کیا تھا

October 27, 2025

ایچ ٹی این کے باخبر ذرائع کے مطابق مذکورہ معاہدہ دس نکاتی فریم ورک پر مشتمل ہے جس کا اعلان آج شام تک متوقع ہے

October 27, 2025

سات دہائیوں سے زائد گزرنے کے باوجود راہِ وفا کے مسافر اپنی آزادی و خودمختاری کے لیے میدانِ عمل میں ہیں اور بھارتی جبر و استبداد کے باوجود استقامت پر قائم ہیں

October 27, 2025

پاکستان بھر میں آج قائد اعظم محمد علی جناح کی 77ویں برسی منائی جا رہی ہے

آپ کی 77ویں برسی عقیدت و احترام سے منائی جائے گی۔ اس موقع پرسیاسی و سماجی شخصیات مزار قائد پر حاضری دیتے ہوئے پھولوں کی چادریں چڑھائیں گے اور فاتحہ خوانی کریں گے

1 min read

بانیِ پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح رخصت ہوئے 77 برس پورے ہورہے

بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے یومِ وفات کے موقع پر وزیرِ اعظم کا کہنا تھا آپکی تعلیمات اور آپکے نظریے کو آئندہ نسلوں تک پہنچانا ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے

September 11, 2025

محسن پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کوہم سے رخصت ہوئے 77 برس پورے ہورہے ہیں۔ آپکی شخصیت ایک جامع اور قائدانہ صلاحیتوں کا پیکر تھی آپ نے مسلمانانِ برّ صغیر کے مستقبل کو مدّ نظر رکھتے ہوئے ایسا قائدانہ کردار ادا کیا کہ سات دہائیاں گزرنے کے باوجود بھی آپ کی روحانی اولاد نے آپ کو فراموش نہیں کیا اور اسی طرح جب سے بانیِ پاکستان کو مسلم امّۃ کی فکر دامنِ گیر ہوئی تب سے آپ نے زندگی کے شب و روز اس انداز سے گزارنا شروع کیے کہ آج تک ارضِ وطن میں بسنے والے لوگ ستتر برس بعد بھی اپنے محسن کو سلامِ عقیدت پیش کرتے چلے آرہے ہیں۔

آج 77 برس مکمل ہونے پر اسی تسلسل کو برقرار رکھتے ہوٗے پاکستانی عوام اپنے محسن و قاٗد کو جوش و جذبے سے خراجِ عقیدت پیش کررہے ہیں۔

اسی سلسلے میں پاکستان بھر میں قائدِ اعظم محمد علی جناح کو خراجِ تحسین پیش کیا جارہا ہے، آپ کی خدمات کے اعتراف میں تقاریب کا انعقاد کیا جارہا ہے بالخصوص کراچی شہر جہاں آپ کا مزار واقع ہے وہاں خصوصی تقریب منعقد کی جارہی ہے، جہاں آپ کی 77ویں برسی عقیدت و احترام سے منائی جائے گی۔ اس موقع پرسیاسی و سماجی شخصیات مزار قائد پر حاضری دیتے ہوئے پھولوں کی چادریں چڑھائیں گے اور فاتحہ خوانی کریں گے ۔

اس موقع پر صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے قائد اعظم محمد علی جناح کی شخصیت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج قائداعظم محمد علی جناح کی 77ویں برسی کے موقع پر ہم ایسے عظیم رہنما جن کی بصیرت، دور اندیشی اور قائدانہ صلاحیتوں نے تاریخ کا دھارا بدل دیا، آج ہم ان کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے برّصغیر کے مسلمانوں کے لیے ایک علیحدہ وطن قائم کیا، نیز قائد اعظم محمد علی جناح کے کی سوچ و فکر پر نافذ کرکے اور عمل کرکے ہر مشکل پر قابو پا سکتے ہیں۔

اسی طرح اسلامی جمہوریہ پاکستان کے وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے بانی پاکستان کی 77ویں برسی کے موقع پر قائد اعظم محمد علی جناح کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہماری نسلوں کو قائد اعظم کی تعلیمات اور انکے وژن سے روشناس کرانا بھی ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے۔

دیکھیں: پاکستان نے شنگھائی تعاون تنظیم کے علاقائی انسدادِ دہشت گردی ڈھانچے کی صدارت سنبھال لی

متعلقہ مضامین

پاکستانی سفارت خانے کے زیرِ اہتمام یوم سیاہ کی تقریب میں پاکستانی سفیر عبدالرحمان نظامی کی شرکت اور خطاب

October 27, 2025

آسٹریلیا ٹیم کے بیان کےمطابق کمنز اب تک مکمل طور پر صحت یاب نہیں ہوسکے اس لیے وہ ایشز کے پہلے ٹیسٹ میں نہیں کھیل پائیں گے

October 27, 2025

بھارتی اداکار ستیش شاہ 74 سال کی عمر میں طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے

October 27, 2025

یہ اقدام عین ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پاکستان نے تحریک طالبان پاکستان کے خلاف عملی کارروائی کا مطالبہ بنیادی شرط کے طور پر پیش کیا تھا

October 27, 2025

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *