"> راولپنڈی، اسلام آباد میں موسلادھار بارش، نالہ لئی میں طغیانی
مولانا فضل الرحمان کی سیاست، مذہب کا سیاسی استعمال

اصولوں کی سیاست یا مفادات کا کھیل

مذہب، عسکری پالیسی اور جمہوریت کو اقتدار کی سیڑھی بنانے والے مولانا فضل الرحمان کی سیاست میں دوہرے معیار، سیاسی یوٹرنز اور مفاد پرستی کے تضادات نمایاں ہیں۔

راولپنڈی، اسلام آباد میں موسلادھار بارش، نالہ لئی میں طغیانی، خطرے کے سائرن بج گئے

جڑواں شہروں میں شدید بارشوں سے نالہ لئی میں طغیانی آ گئی اور پانی 22 فٹ سے تجاوز کر گیا، جس کے بعد خطرے کے سائرن بجا کر شہریوں کو انخلا کی ہدایت کی گئی ہے۔
راولپنڈی، اسلام آباد میں موسلادھار بارش، نالہ لئی میں طغیانی، خطرے کے سائرن بج گئے

راولپنڈی اسلام آباد میں بارش سے نالہ لئی بپھر گیا۔ کٹاریاں میں پانی 22 فٹ سے بلند، سائرن بجا دیے گئے اور واسا و امدادی ادارے الرٹ پر ہیں۔

August 19, 2026

اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلادھار بارش کے باعث نالہ لئی میں شدید طغیانی آ گئی ہے۔ کٹاریاں کے مقام پر پانی کی سطح 22 فٹ سے تجاوز کر جانے کے بعد اطراف کی آبادیوں میں خطرے کے سائرن بجا دیے گئے ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق رات سے شروع ہونے والا بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ اب تک سب سے زیادہ بارش سیدپور میں 66 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، جبکہ گولڑہ میں 52، بوکڑہ میں 65، پی ایم ڈی میں 58، شمس آباد میں 48 اور پیرودھائی میں 58 ملی میٹر بارش درج ہوئی ہے۔

بارش کے باعث راولپنڈی کے کئی نشیبی علاقوں اور سڑکوں پر پانی جمع ہو گیا ہے، جبکہ نیو لالہ زار اور فاؤنڈیشن یونیورسٹی کے قریب گاڑیاں پانی میں ڈوب گئیں۔ واسا اور امدادی اداروں کی بھاری مشینری نالہ لئی اور متاثرہ علاقوں میں تعینات کر دی گئی ہے اور شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

دوسری جانب نارووال اور منڈی بہاؤالدین میں بھی بارش کے باعث نشیبی علاقے زیرِ آب آ گئے ہیں۔ محکمہ موسمیات نے جمعے تک بالائی و وسطی علاقوں کے لیے مزید بارشوں کا الرٹ جاری کیا ہے، جبکہ فلڈ فارکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق دریائے سندھ میں کالاباغ، چشمہ، تونسہ اور گڈو بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔

انتظامیہ اور واسا حکام صورتحال کی مسلسل نگرانی کر رہے ہیں تاکہ نالہ لئی میں پانی کی سطح مزید بلند ہونے کی صورت میں فوری امدادی اقدامات کیے جا سکیں۔ شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے اور الرٹ پر عمل کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

وادی تیراہ میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے، جبکہ لکی مروت میں کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ زاہد گل مارا گیا۔

October 16, 2026

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کو خطے کے لیے خطرہ قرار دے کر افغان طالبان کے پاکستان مخالف الزامات کو مسترد کر دیا۔

October 16, 2026

محسن نقوی کا دعویٰ ہے کہ گورنر راج میں حصہ اور گورنر شپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ناراض ہیں۔ انہوں نے سابق فاٹا کے وسائل اور خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورت حال پر بھی بات کی۔

October 16, 2026

دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل ریٹائرڈ طارق رشید کا کہنا ہے کہ افغانستان میں چھوڑے گئے اربوں روپے کے امریکی ہتھیار پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔

October 16, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *