"> رحمان بابا ایکسپریس حادثہ
مولانا فضل الرحمان کی سیاست، مذہب کا سیاسی استعمال

اصولوں کی سیاست یا مفادات کا کھیل

مذہب، عسکری پالیسی اور جمہوریت کو اقتدار کی سیڑھی بنانے والے مولانا فضل الرحمان کی سیاست میں دوہرے معیار، سیاسی یوٹرنز اور مفاد پرستی کے تضادات نمایاں ہیں۔

رحمان بابا ایکسپریس کی 15 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، 6 افراد جاں بحق، 30 زخمی

ملتان میں رحمان بابا ایکسپریس کی 15 بوگیاں پٹری سے اترنے کے حادثے میں 6 افراد جاں بحق اور 30 سے زائد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو آپریشن مکمل، لاپتا بچی کی تلاش جاری ہے۔
رحمان بابا ایکسپریس حادثہ

ملتان ٹرین حادثے میں رحمان بابا ایکسپریس کی 15 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، 6 افراد جاں بحق اور 30 سے زائد زخمی ہوگئے۔ تحقیقات جاری ہیں۔

October 13, 2026

ملتان میں شیر شاہ پل کے قریب رحمان بابا ایکسپریس حادثے کا شکار ہوگئی۔ حادثے میں 6 افراد جاں بحق اور 30 سے زائد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو حکام نے امدادی کارروائیاں مکمل کرلی ہیں، تاہم حادثے کے بعد سے لاپتا ڈیڑھ سالہ بچی کی تلاش جاری ہے۔

کراچی سے پشاور جانے والی رحمان بابا ایکسپریس کی تمام 15 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔ حادثے کے بعد ریسکیو ٹیموں نے متاثرہ بوگیوں میں پھنسے مسافروں کو نکالا۔ جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو نشتر اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔

حادثہ کیسے پیش آیا؟

ایک مسافر کے مطابق ٹرین حادثہ صبح تقریباً 5 بج کر 15 منٹ پر پیش آیا۔ مسافر نے دعویٰ کیا کہ روہڑی کے قریب بوگی نمبر 9 کے نٹ بولٹ بھی درست کیے گئے تھے۔

تاہم، حادثے کی اصل وجہ تاحال سامنے نہیں آئی۔ ڈی ایس ریلوے کے مطابق واقعے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی کام کررہی ہے اور جائے حادثہ سے شواہد جمع کیے جارہے ہیں۔ حکام نے کہا ہے کہ تحقیقات مکمل ہونے سے پہلے حادثے کی وجہ کے بارے میں حتمی رائے دینا قبل از وقت ہوگا۔

زخمیوں کو طبی امداد

ریسکیو حکام کے مطابق امدادی کارروائیاں مکمل ہوچکی ہیں، لیکن ڈیڑھ سالہ بچی کا سراغ نہیں مل سکا۔ بچی کی تلاش جاری ہے۔

ڈی ایس ریلوے نے بتایا کہ متاثرہ ٹرین کے مسافروں کو ریلوے اسٹیشن منتقل کرنے کے لیے متبادل کوچ فراہم کردی گئی ہے۔ حکام نے یہ بھی بتایا کہ حادثے کے باعث متاثر ہونے والا ڈاؤن ٹریک بحال کرنے کے لیے کام جاری ہے اور اسے 3 سے 4 گھنٹے میں بحال کرنے کا ہدف رکھا گیا ہے۔

وزیراعظم اور وزیر ریلوے کا نوٹس

وزیراعظم شہباز شریف نے رحمان بابا ایکسپریس حادثے کا نوٹس لیتے ہوئے زخمی مسافروں سے افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو امدادی کارروائیاں تیز کرنے اور زخمیوں کو ہر ممکن طبی سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

وزیر ریلوے حنیف عباسی نے بھی حادثے کا نوٹس لیا اور زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ جاں بحق مسافروں کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ جاں بحق اور زخمی مسافروں کو ریلوے انشورنس پالیسی کے مطابق معاوضہ دیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

وادی تیراہ میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے، جبکہ لکی مروت میں کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ زاہد گل مارا گیا۔

October 16, 2026

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کو خطے کے لیے خطرہ قرار دے کر افغان طالبان کے پاکستان مخالف الزامات کو مسترد کر دیا۔

October 16, 2026

محسن نقوی کا دعویٰ ہے کہ گورنر راج میں حصہ اور گورنر شپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ناراض ہیں۔ انہوں نے سابق فاٹا کے وسائل اور خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورت حال پر بھی بات کی۔

October 16, 2026

دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل ریٹائرڈ طارق رشید کا کہنا ہے کہ افغانستان میں چھوڑے گئے اربوں روپے کے امریکی ہتھیار پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔

October 16, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *