"> صدر زرداری کا چینی سفارتخانے کا غیر اعلانیہ دورہ، سرکاری سطح پر تصدیق نہیں کی گئی - HTN Urdu صدر زرداری کا چینی سفارتخانے کا غیر اعلانیہ دورہ، سرکاری سطح پر تصدیق نہیں کی گئی
مولانا فضل الرحمان کی سیاست، مذہب کا سیاسی استعمال

اصولوں کی سیاست یا مفادات کا کھیل

مذہب، عسکری پالیسی اور جمہوریت کو اقتدار کی سیڑھی بنانے والے مولانا فضل الرحمان کی سیاست میں دوہرے معیار، سیاسی یوٹرنز اور مفاد پرستی کے تضادات نمایاں ہیں۔

صدر زرداری کا چینی سفارتخانے کا غیر اعلانیہ دورہ، سرکاری سطح پر تصدیق نہیں کی گئی

اس ملاقات کو خطے میں جاری سفارتی سرگرمیوں اور پاکستان-چین قریبی تعلقات کے تناظر میں دیکھا جا رہا ہے۔
زرداری کا چینی سفارتخانے کا دورہ

صدر زرداری نے یہ دورہ اسلام آباد میں ہونے والے چار ملکی سفارتی مذاکرات کے بعد کیا، جسے حالیہ علاقائی صورتحال کے تناظر میں اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے

March 30, 2026

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کے چینی سفارتخانے کے مبینہ غیر اعلانیہ دورے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، تاہم سرکاری سطح پر اس کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔

سفارتی ذرائع کے مطابق صدر زرداری نے یہ دورہ اسلام آباد میں ہونے والے چار ملکی سفارتی مذاکرات کے بعد کیا، جسے حالیہ علاقائی صورتحال کے تناظر میں اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب صدارتی ترجمان نے اس حوالے سے واضح مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ پالیسی کے تحت کسی بھی اہم ملاقات سے قبل پیشگی آگاہی فراہم نہیں کی جاتی، جبکہ ملاقات کی صورت میں بعد ازاں باضابطہ پریس ریلیز اور ویڈیو جاری کی جاتی ہے۔

ترجمان کے مطابق اس وقت کسی بھی ملاقات کی نہ تو تصدیق کی جا رہی ہے اور نہ ہی تردید، جس سے اس معاملے پر ابہام برقرار ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق اگر یہ ملاقات ہوئی ہے تو اسے خطے میں جاری سفارتی سرگرمیوں اور پاکستان-چین قریبی تعلقات کے تناظر میں دیکھا جا سکتا ہے۔

دیکھئیے:پاکستان کی جانب سے ایران کے لیے ادویات اور ضروری اشیاء کی پہلی کھیپ روانہ

متعلقہ مضامین

وادی تیراہ میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے، جبکہ لکی مروت میں کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ زاہد گل مارا گیا۔

October 16, 2026

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کو خطے کے لیے خطرہ قرار دے کر افغان طالبان کے پاکستان مخالف الزامات کو مسترد کر دیا۔

October 16, 2026

محسن نقوی کا دعویٰ ہے کہ گورنر راج میں حصہ اور گورنر شپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ناراض ہیں۔ انہوں نے سابق فاٹا کے وسائل اور خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورت حال پر بھی بات کی۔

October 16, 2026

دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل ریٹائرڈ طارق رشید کا کہنا ہے کہ افغانستان میں چھوڑے گئے اربوں روپے کے امریکی ہتھیار پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔

October 16, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *