"> آبنائے ہرمز ہر صورت کھولیں گے، چاہے ایران کی مرضی شامل ہو یا نہ ہو: مارکو روبیو - HTN Urdu آبنائے ہرمز ہر صورت کھولیں گے، چاہے ایران کی مرضی شامل ہو یا نہ ہو: مارکو روبیو
مولانا فضل الرحمان کی سیاست، مذہب کا سیاسی استعمال

اصولوں کی سیاست یا مفادات کا کھیل

مذہب، عسکری پالیسی اور جمہوریت کو اقتدار کی سیڑھی بنانے والے مولانا فضل الرحمان کی سیاست میں دوہرے معیار، سیاسی یوٹرنز اور مفاد پرستی کے تضادات نمایاں ہیں۔

آبنائے ہرمز ہر صورت کھولیں گے، چاہے ایران کی مرضی شامل ہو یا نہ ہو: مارکو روبیو

اگر ایران نے فوجی آپریشن کے بعد بھی آبنائے ہرمز بند رکھنے کی کوشش کی تو اسے سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا، کیونکہ یہ عالمی تجارت اور توانائی سپلائی کیلئے نہایت اہم راستہ ہے۔
مارکو روبیو کا سخت بیان

امریکا کے فوجی اور سفارتی اہداف واضح ہیں اور انہیں چند ہفتوں میں حاصل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے

March 30, 2026

واشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ ایران جنگ کے اختتام پر آبنائے ہرمز کو ہر صورت کھولا جائے گا، چاہے ایران کی رضامندی شامل ہو یا عالمی فوجی اتحاد کے ذریعے یہ اقدام اٹھانا پڑے۔

قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کو دیے گئے انٹرویو میں روبیو نے بتایا کہ امریکا اور ایران کے درمیان بالواسطہ مذاکرات مختلف ذرائع سے جاری ہیں اور پیغامات کا تبادلہ ہو رہا ہے، جبکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ سفارتکاری کو ترجیح دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر ایران نے فوجی آپریشن کے بعد بھی آبنائے ہرمز بند رکھنے کی کوشش کی تو اسے سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا، کیونکہ یہ عالمی تجارت اور توانائی سپلائی کیلئے نہایت اہم راستہ ہے۔

روبیو کا کہنا تھا کہ امریکا کے فوجی اور سفارتی اہداف واضح ہیں اور انہیں چند ہفتوں میں حاصل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، جبکہ واشنگٹن کسی طویل جنگ کے بجائے تیز اور فیصلہ کن حکمت عملی پر عمل پیرا ہے۔

امریکی وزیر خارجہ نے ایران پر الزام عائد کیا کہ وہ اپنے وسائل خطے میں مختلف مسلح گروہوں کی حمایت پر خرچ کر رہا ہے اور پڑوسی ممالک کیلئے خطرات پیدا کر رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور امریکا اس حوالے سے کسی بھی ممکنہ پیشرفت کو روکنے کیلئے پرعزم ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق آبنائے ہرمز سے متعلق یہ بیان خطے میں کشیدگی کو مزید بڑھا سکتا ہے، کیونکہ یہ عالمی توانائی سپلائی کی شہ رگ تصور کیا جاتا ہے اور یہاں کسی بھی تصادم کے اثرات پوری دنیا پر پڑ سکتے ہیں۔

دیکھئیے:ایران نے جلد معاہدہ نہ کیا تو تمام توانائی تنصیبات کو تباہ کردیں گے: ٹرمپ کی دھمکی

متعلقہ مضامین

وادی تیراہ میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے، جبکہ لکی مروت میں کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ زاہد گل مارا گیا۔

October 16, 2026

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کو خطے کے لیے خطرہ قرار دے کر افغان طالبان کے پاکستان مخالف الزامات کو مسترد کر دیا۔

October 16, 2026

محسن نقوی کا دعویٰ ہے کہ گورنر راج میں حصہ اور گورنر شپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ناراض ہیں۔ انہوں نے سابق فاٹا کے وسائل اور خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورت حال پر بھی بات کی۔

October 16, 2026

دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل ریٹائرڈ طارق رشید کا کہنا ہے کہ افغانستان میں چھوڑے گئے اربوں روپے کے امریکی ہتھیار پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔

October 16, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *