امریکہ ایران تنازع میں جہاں دونوں فریق ایک دوسرے پر معاہدہ سبوتاژ کرنے کا الزام لگا رہے ہیں، وہیں اصل قیمت خطے کے وہ ممالک چکا رہے ہیں جن کا اس جنگ سے براہِ راست کوئی تعلق نہیں۔

July 18, 2026

اسلام آباد میں منعقدہ پاک چین بزنس کانفرنس میں فارماسیوٹیکل شعبے کے مابین 44 کروڑ ڈالرز مالیت کے 9 معاہدے طے پا گئے، جس کے تحت ٹیکنالوجی منتقل اور مقامی طور پر ویکسین تیار ہوگی۔

July 17, 2026

افغانستان کے صوبے بدخشاں میں طالبان مخالف مزاحمتی گروہ نے ایک بڑی کارروائی کے دوران ضلع یفتل کا کنٹرول حاصل کر کے وہاں موجود اسلحہ اور فوجی سازوسامان اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔

July 17, 2026

کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا کشمیری رہنماؤں پر براہ راست حملہ؛ باغ میں سابق وزیر اعظم سردار تنویر الیاس پر فائرنگ کر کے گن مین کو شہید کر دیا۔

July 17, 2026

سری لنکا پولیس نے لنکا پریمیئر لیگ کے آغاز سے چند گھنٹے قبل جعفنا کنگز فرنچائز کے بھارتی شریک مالک منجوت کلرا کو میچ فکسنگ کے شبہے میں گرفتار کر لیا۔

July 17, 2026

امریکی ایف بی آئی نے بھارتی گینگسٹر نتیش کوشل کو ورمونٹ سے گرفتار کر لیا، جس پر قتل، اغوا، منشیات و اسلحہ اسمگلنگ اور منی لانڈرنگ سمیت متعدد سنگین الزامات عائد ہیں۔

July 17, 2026

روس کا افغان تاجک سرحد پر کشیدگی اور مسلح جھڑپوں پر اظہارِ تشویش

روس کی سلامتی کونسل کے سیکریٹری سرگئی شوئیگو نے افغانستان اور تاجکستان کی سرحد پر مسلح جھڑپوں اور دراندازی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سی ایس ٹی او کے تحت سرحدی استحکام کے پروگرام کی تصدیق کر دی ہے
روس کی سلامتی کونسل کے سیکریٹری سرگئی شوئیگو نے افغانستان اور تاجکستان کی سرحد پر مسلح جھڑپوں اور دراندازی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سی ایس ٹی او کے تحت سرحدی استحکام کے پروگرام کی تصدیق کر دی ہے

روسی سلامتی کونسل کے سیکریٹری سرگئی شوئیگو نے افغانستان اور تاجکستان سرحد پر بڑھتی ہوئی کشیدگی اور مسلح جھڑپوں پر تشویش کا اظہار کر دیا

February 13, 2026

روس کی سلامتی کونسل کے سیکریٹری سرگئی شوئیگو نے افغانستان اور تاجکستان کی سرحدی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس خطے میں سکیورٹی کے حالات بدستور کشیدہ ہیں۔ روسی خبر رساں ایجنسی انٹرفیکس سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے انکشاف کیا کہ سرحد پر غیر قانونی دراندازی کی بار بار کوششیں کی جا رہی ہیں، جن کے نتیجے میں بعض مقامات پر مسلح جھڑپیں بھی رونما ہوئی ہیں۔

روس کا سیکیورٹی پلان

سرگئی شوئیگو کے مطابق دہشت گردی کا تدارک اور منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف کاروائی سی ایس ٹی او کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ افغانستان اور تاجکستان کی سرحد کو محفوظ بنانے اور اسے مزید مستحکم کرنے کے لیے تنظیم کا ایک خصوصی پروگرام اس وقت بھرپور طریقے سے جاری ہے۔

روس کا وسطی ایشیا سیکیورٹی پر اجلاس کا اعلان

روسی عہدیدار نے مزید بتایا کہ خطے کو درپیش سکیورٹی چیلنجز، بالخصوص افغانستان اور وسطی ایشیا کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لینے کے لیے رواں سال کے آخر میں ایک اہم مشترکہ اجلاس طلب کیا گیا ہے۔ اس اجلاس میں سی ایس ٹی او، سی آئی ایس اور شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے نمائندے شرکت کریں گے تاکہ مشترکہ حکمت عملی وضع کی جا سکے۔

واضح رہے کہ گزشتہ چند ماہ کے دوران پاکستان اور تاجکستان کی سرحدات پر دہشت گردانہ حملوں اور غیر قانونی دراندازی کے واقعات میں غیر معمولی تیزی دیکھی گئی ہے۔ ان پرتشدد کاروائیوں کے نتیجے میں متعدد سکیورٹی اہلکار اور عام شہری جامِ شہادت نوش کر چکے ہیں۔ روس ان بڑھتے ہوئے خطرات کو خطے کے مجموعی امن کے لیے سنگین چیلنج قرار دے رہا ہے، یہی وجہ ہے کہ ماسکو کی جانب سے ان سرحدوں کی نگرانی سخت کرنے اور اتحادی ممالک کے ساتھ مل کر دفاعی حصار مضبوط بنانے پر زور دیا جا رہا ہے۔

دیکھیے: تخار میں طالبان پر حملہ، کمانڈر سمیت 3 پشتون اہلکار ہلاک

متعلقہ مضامین

امریکہ ایران تنازع میں جہاں دونوں فریق ایک دوسرے پر معاہدہ سبوتاژ کرنے کا الزام لگا رہے ہیں، وہیں اصل قیمت خطے کے وہ ممالک چکا رہے ہیں جن کا اس جنگ سے براہِ راست کوئی تعلق نہیں۔

July 18, 2026

اسلام آباد میں منعقدہ پاک چین بزنس کانفرنس میں فارماسیوٹیکل شعبے کے مابین 44 کروڑ ڈالرز مالیت کے 9 معاہدے طے پا گئے، جس کے تحت ٹیکنالوجی منتقل اور مقامی طور پر ویکسین تیار ہوگی۔

July 17, 2026

افغانستان کے صوبے بدخشاں میں طالبان مخالف مزاحمتی گروہ نے ایک بڑی کارروائی کے دوران ضلع یفتل کا کنٹرول حاصل کر کے وہاں موجود اسلحہ اور فوجی سازوسامان اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔

July 17, 2026

کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا کشمیری رہنماؤں پر براہ راست حملہ؛ باغ میں سابق وزیر اعظم سردار تنویر الیاس پر فائرنگ کر کے گن مین کو شہید کر دیا۔

July 17, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *