حوثی قیادت کی جانب سے مقدسات کے نام پر سیاست چمکانے پر مسلم امہ نے سخت ردِعمل دیا ہے۔ دانشوروں اور مذہبی رہنماؤں نے مسلمانوں سے ہوشیار رہنے اور حرمین کے تقدس کی حفاظت پر زور دیا ہے۔

October 2, 2026

آپریشن غضب للحق کے تحت پاکستانی فورسز نے فضائی کارروائی کر کے دہشت گردوں کے ٹھکانے اور اسلحہ کے ذخائر مکمل طور پر تباہ کر دیے۔

October 2, 2026

سعودی عرب کی قیادت میں قائم عسکری اتحاد نے مدینہ منورہ کے گرڈ اسٹیشن پر ڈرون حملے میں حوثیوں کے ملوث ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔

October 2, 2026

ڈی جی آئی ایس پی آر نے مبینہ ہندوستانی کاروائی میں شہید ہونے والے ایس ایس جی کمانڈو کو زندہ سلامت پیش کر دیا

October 1, 2026

مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر نابلس میں اسرائیلی آبادکاروں نے مزارِ حضرت یوسفؑ پر دھاوا بول دیا، جبکہ غزہ میں تباہ شدہ عمارت کے ملبے سے 100 لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

October 1, 2026

نئے صوبوں کے قیام سے روزگار کے مواقع بڑھنے یا نہ بڑھنے کا انحصار انتظامی ڈھانچے اور نئی آسامیوں پر ہوگا۔

October 1, 2026

روس افغانستان کو پُرامن اور ترقی یافتہ دیکھنا چاہتا ہے؛ صدر پیوٹن

روسی صدر نے کریملن میں سفیروں سے خطوط وصول کرتے ہوئے کہا کہ روس افغانستان کی نئی حکومت کو تسلیم کرنے سے تعلقات مضبوط ہوئے ہیں
روسی صدر نے کریملن میں سفیروں سے خطوط وصول کرتے ہوئے کہا کہ روس افغانستان کی نئی حکومت کو تسلیم کرنے سے تعلقات مضبوط ہوئے ہیں

صدر پیوٹن نے کہا کہ روس چاہتا ہے افغانستان متحد، خودمختار، جنگ اور دہشت گردی سے پاک ہو

January 16, 2026

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ حالیہ برسوں میں روس اور افغانستان کے مابین تعلقات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، جس میں گزشتہ سال افغانستان کو باضابطہ تسلیم کرنا اہم سبب ہے۔

صدر پیوٹن نے یہ بات کریملن میں ایک تقریب کے دوران کہی، جہاں انہوں نے متعدد ممالک کے سفیر بشمول امارتِ اسلامیہ افغانستان کے نمائندے کے سفارتی اسناد وصول کیں۔

صدر پیوٹن نے افغانستان کی شنگھائی تعاون تنظیم میں نگران رکنیت کی جانب بھی اشارہ کیا اور کہا کہ روس خواہش رکھتا ہے کہ افغانستان ایک متحد، خودمختار اور پرامن ریاست کے طور پر ترقی کرے، جو جنگ، دہشت گردی اور منشیات کی اسمگلنگ سے پاک ہو۔

انہوں نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ روس افغانستان میں امن و استحکام کے لیے خطے کے ممالک کے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھے گا اور انسانی ترقی، تعلیم اور بنیادی ڈھانچے کی تعمیر میں کردار ادا کرے گا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ روس کا یہ اقدام خطے میں سیاسی و اقتصادی تعلقات کو مضبوط کرنے کے ساتھ ساتھ افغانستان میں بڑھتے ہوئے دہشت گردانہ خطرات سے نمٹنے کے لیے بھی اہم ہے۔

متعلقہ مضامین

حوثی قیادت کی جانب سے مقدسات کے نام پر سیاست چمکانے پر مسلم امہ نے سخت ردِعمل دیا ہے۔ دانشوروں اور مذہبی رہنماؤں نے مسلمانوں سے ہوشیار رہنے اور حرمین کے تقدس کی حفاظت پر زور دیا ہے۔

October 2, 2026

آپریشن غضب للحق کے تحت پاکستانی فورسز نے فضائی کارروائی کر کے دہشت گردوں کے ٹھکانے اور اسلحہ کے ذخائر مکمل طور پر تباہ کر دیے۔

October 2, 2026

سعودی عرب کی قیادت میں قائم عسکری اتحاد نے مدینہ منورہ کے گرڈ اسٹیشن پر ڈرون حملے میں حوثیوں کے ملوث ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔

October 2, 2026

ڈی جی آئی ایس پی آر نے مبینہ ہندوستانی کاروائی میں شہید ہونے والے ایس ایس جی کمانڈو کو زندہ سلامت پیش کر دیا

October 1, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *