"> صنم سعید کی کانز فلم فیسٹیول میں پہلی شرکت؛ شوہر محب مرزا کا اہلیہ کے لیے جذباتی اور محبت بھرا پیغام - HTN Urdu
مولانا فضل الرحمان کی سیاست، مذہب کا سیاسی استعمال

اصولوں کی سیاست یا مفادات کا کھیل

مذہب، عسکری پالیسی اور جمہوریت کو اقتدار کی سیڑھی بنانے والے مولانا فضل الرحمان کی سیاست میں دوہرے معیار، سیاسی یوٹرنز اور مفاد پرستی کے تضادات نمایاں ہیں۔

صنم سعید کی کانز فلم فیسٹیول میں پہلی شرکت؛ شوہر محب مرزا کا اہلیہ کے لیے جذباتی اور محبت بھرا پیغام

اداکار نے صنم پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے مزید لکھا کہ مجھے آپ پر بے حد فخر ہے کہ آپ نے 79 ویں کانز فلم فیسٹیول کے ریڈ کارپٹ پر چل کر پاکستان کی نمائندگی کی
صنم سعید کی کانز میں شرکت

فلموں میں جنوبی ایشیائی خواتین کے کردار کو عزت دی اور پاکستان کی لیجنڈری اداکارہ و ہدایت کارہ میڈم شمیم آرا کو خوبصورت خراجِ تحسین پیش کیا۔

May 18, 2026

کراچی: فلمی دنیا کے سب سے معتبر عالمی میلے “کانز فلم فیسٹیول” کے ریڈ کارپٹ پر پاکستانی اداکارہ صنم سعید نے اپنے شاندار ڈیبیو سے ملک کا نام روشن کر دیا ہے۔ اس تاریخی موقع پر ان کے شوہر اور نامور اداکار محب مرزا نے سوشل میڈیا پر ایک انتہائی جذباتی اور محبت بھرا پیغام شیئر کرتے ہوئے اپنی اہلیہ کو شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

محب مرزا نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر صنم سعید کی کانز فیسٹیول سے خوبصورت تصاویر شیئر کیں، جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ “آپ ایک غیر معمولی انسان ہیں اور آپ کو زندگی اتنے خوبصورت انداز میں گزارتا دیکھ کر میں اس قدر مطمئن ہوجاتا ہوں کہ اسے الفاظ میں بیان نہیں کرسکتا۔”

اداکار نے صنم پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے مزید لکھا کہ “مجھے آپ پر بے حد فخر ہے کہ آپ نے 79 ویں کانز فلم فیسٹیول کے ریڈ کارپٹ پر چل کر پاکستان کی نمائندگی کی، فلموں میں جنوبی ایشیائی خواتین کے کردار کو عزت دی اور پاکستان کی لیجنڈری اداکارہ و ہدایت کارہ میڈم شمیم آرا کو خوبصورت خراجِ تحسین پیش کیا۔” انہوں نے صنم سعید کے لیے دعائیہ کلمات کہے اور ان کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

واضح رہے کہ اس سال کانز فلم فیسٹیول میں اداکارہ صنم سعید اور پاکستان کے معروف فیشن ڈیزائنر حسین رہر نے ایک ساتھ اپنا ڈیبیو کیا ہے، جہاں صنم کے انداز اور لباس کو عالمی سطح پر بے حد سراہا جا رہا ہے۔ یاد رہے کہ سال 2018 میں پاکستان کی نامور سپر اسٹار ماہرہ خان کانز کے ریڈ کارپٹ پر ڈیبیو کرنے والی پہلی پاکستانی اداکارہ تھیں، اور اب صنم سعید نے اس عالمی فورم پر پاکستان کا مان بڑھایا ہے۔

دیکھئیے:اسپین کا اسرائیل کی شرکت پر یورپ کے سالانہ مقابلہ موسیقی کا بائیکاٹ، نشریات روک کر فلسطین کے حق میں بیان جاری

متعلقہ مضامین

وادی تیراہ میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے، جبکہ لکی مروت میں کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ زاہد گل مارا گیا۔

October 16, 2026

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کو خطے کے لیے خطرہ قرار دے کر افغان طالبان کے پاکستان مخالف الزامات کو مسترد کر دیا۔

October 16, 2026

محسن نقوی کا دعویٰ ہے کہ گورنر راج میں حصہ اور گورنر شپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ناراض ہیں۔ انہوں نے سابق فاٹا کے وسائل اور خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورت حال پر بھی بات کی۔

October 16, 2026

دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل ریٹائرڈ طارق رشید کا کہنا ہے کہ افغانستان میں چھوڑے گئے اربوں روپے کے امریکی ہتھیار پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔

October 16, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *