"> سعودی عرب میں ہیلی کاپٹر حادثہ، وزیراعظم کا اظہارِ افسوس
مولانا فضل الرحمان کی سیاست، مذہب کا سیاسی استعمال

اصولوں کی سیاست یا مفادات کا کھیل

مذہب، عسکری پالیسی اور جمہوریت کو اقتدار کی سیڑھی بنانے والے مولانا فضل الرحمان کی سیاست میں دوہرے معیار، سیاسی یوٹرنز اور مفاد پرستی کے تضادات نمایاں ہیں۔

سعودی عرب میں ہیلی کاپٹر حادثہ، 14 افراد جاں بحق؛ وزیراعظم کا اظہارِ افسوس

وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب میں ہیلی کاپٹر حادثے میں 14 سعودی شہریوں کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب کے علاقے راس تنورہ میں ارامکو کمپنی کے ہیلی کاپٹر حادثے میں 14 سعودی شہریوں کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب میں ارامکو کے ہیلی کاپٹر حادثے میں 14 افراد کے جاں بحق ہونے پر خادم الحرمین الشریفین اور ولی عہد محمد بن سلمان سے دلی تعزیت کی ہے۔

June 29, 2026

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سعودی عرب کے علاقے راس تنورہ میں پیش آنے والے افسوسناک ہیلی کاپٹر حادثے میں 14 سعودی شہریوں کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ایکس پر جاری اپنے تعزیتی پیغام میں وزیراعظم نے حادثے پر شدید رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے عوام اور حکومت کی جانب سے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود، ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان، جاں بحق ہونے والے افراد کے پسماندگان اور سعودی عرب کے برادر عوام سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ غم کی اس گھڑی میں پاکستان اپنے سعودی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کے ساتھ کھڑا ہے۔

سعودی پریس ایجنسی ایس پی اے نے ملکی وزارت توانائی کے حوالے سے تصدیق کی ہے کہ تباہ ہونے والا ہیلی کاپٹر سعودی عرب کی سرکاری آئل کمپنی ارامکو کی ملکیت تھا، جو اتوار کے روز راس تنورہ کے مقام پر گر کر تباہ ہوا۔ حادثے کے نتیجے میں ہیلی کاپٹر میں سوار تمام 14 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

سعودی میڈیا کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچیں اور ریسکیو آپریشن مکمل کیا۔ سعودی تحقیقاتی اداروں نے ہیلی کاپٹر گرنے کی وجوہات کا تعین کرنے کے لیے باقاعدہ انکوائری کا آغاز کر دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

وادی تیراہ میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے، جبکہ لکی مروت میں کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ زاہد گل مارا گیا۔

October 16, 2026

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کو خطے کے لیے خطرہ قرار دے کر افغان طالبان کے پاکستان مخالف الزامات کو مسترد کر دیا۔

October 16, 2026

محسن نقوی کا دعویٰ ہے کہ گورنر راج میں حصہ اور گورنر شپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ناراض ہیں۔ انہوں نے سابق فاٹا کے وسائل اور خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورت حال پر بھی بات کی۔

October 16, 2026

دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل ریٹائرڈ طارق رشید کا کہنا ہے کہ افغانستان میں چھوڑے گئے اربوں روپے کے امریکی ہتھیار پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔

October 16, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *