"> ایس سی او سربراہان کا اجلاس آئندہ سال پاکستان میں ہوگا
مولانا فضل الرحمان کی سیاست، مذہب کا سیاسی استعمال

اصولوں کی سیاست یا مفادات کا کھیل

مذہب، عسکری پالیسی اور جمہوریت کو اقتدار کی سیڑھی بنانے والے مولانا فضل الرحمان کی سیاست میں دوہرے معیار، سیاسی یوٹرنز اور مفاد پرستی کے تضادات نمایاں ہیں۔

فیلڈ مارشل کا دورۂ ایران ٹرمپ یا امریکی نمائندے کی حیثیت سے نہیں تھا: دفترِ خارجہ

آئندہ سال شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہانِ مملکت کا اجلاس پاکستان میں ہوگا، پاکستان ایک سال کے لیے تنظیم کی صدارت بھی سنبھالے گا۔
ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی

پاکستان آئندہ سال ایس سی او سربراہانِ مملکت اجلاس کی میزبانی کرے گا اور ایک سال کے لیے تنظیم کی صدارت سنبھالے گا۔

August 27, 2026

 ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے کہا ہے کہ آرمی چیف کا دورہ ایران صدر ڈونلڈ ٹرمپ یا امریکہ کے نمائندے کی حیثیت سے نہیں تھا۔

انہوں نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا ہے کہ آئندہ سال شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہانِ مملکت کا اجلاس پاکستان میں ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان ایک سال کے لیے ایس سی او کی صدارت بھی سنبھالے گا۔ پاکستان کی صدارت تنظیم کے آئندہ اجلاس میں باضابطہ طور پر شروع ہوگی۔

ترجمان کے مطابق وزیراعظم پاکستان ایس سی او سربراہانِ مملکت کانفرنس میں شرکت کے لیے بشکیک جائیں گے۔

فیلڈ مارشل کا دورہ ایران

امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی پر طاہر اندرابی نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دورہ ایران پاکستان کی امن کوششوں کا حصہ تھا۔

انہوں نے واضح کیا کہ دورے کا مقصد امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی کم کرنا تھا۔ ترجمان نے اس تاثر کو مسترد کیا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایلچی کی حیثیت سے ایران گئے تھے۔

طاہر اندرابی نے کہا کہ پاکستان امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی کم کرنے اور فوجی تعطل ختم کرنے کے لیے سفارتی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔

انہوں نے بتایا کہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے 14 اگست کو تہران کا دورہ کیا، جہاں علاقائی کشیدگی کم کرنے اور مذاکرات کے ذریعے تنازع حل کرنے پر بات ہوئی۔

ترکی اور کویت سے رابطے

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے ترک وزیر خارجہ سے 17، 19 اور 25 اگست کو تین مرتبہ ٹیلیفونک گفتگو کی۔

بات چیت میں علاقائی صورتحال، امن اور مذاکرات کے ذریعے مسائل کے حل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسحاق ڈار نے اپنے کویتی ہم منصب سے بھی رابطہ کیا ہے۔

طاہر اندرابی نے بتایا کہ اسحاق ڈار اس وقت لندن کے دورے پر ہیں، جہاں انہوں نے انٹرنیشنل میری ٹائم سیکیورٹی کے سربراہ اور دولت مشترکہ کی سربراہ سے ملاقاتیں کیں۔

افغانستان سے مذاکرات

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ ریاستی سطح پر بات چیت کے لیے تیار ہے، تاہم افغان عبوری حکومت کو دہشتگردی کے خلاف مؤثر کارروائی کے ٹھوس شواہد دینا ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان بات چیت کا راستہ بند نہیں کرنا چاہتا، لیکن صرف دعوے کافی نہیں۔ افغان حکام کو عملی اقدامات کے شواہد پیش کرنا ہوں گے۔

پاکستان کا ردعمل

بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف کے کرانہ ہلز سے متعلق بیان پر طاہر اندرابی نے کہا کہ پاکستان کے اسٹریٹجک اثاثے مکمل طور پر محفوظ ہیں اور ان پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا۔

انہوں نے بھارتی حکام کے بیانات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایسے بیانات کی کوئی اہمیت نہیں۔ ترجمان نے واضح کیا کہ پاکستان اپنے اسٹریٹجک اثاثوں کے تحفظ پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

طاہر اندرابی نے کہا کہ پاکستان خطے میں کشیدگی کم کرنے اور تنازعات کے پرامن حل کے لیے سفارتی کوششیں جاری رکھے گا۔

متعلقہ مضامین

وادی تیراہ میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے، جبکہ لکی مروت میں کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ زاہد گل مارا گیا۔

October 16, 2026

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کو خطے کے لیے خطرہ قرار دے کر افغان طالبان کے پاکستان مخالف الزامات کو مسترد کر دیا۔

October 16, 2026

محسن نقوی کا دعویٰ ہے کہ گورنر راج میں حصہ اور گورنر شپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ناراض ہیں۔ انہوں نے سابق فاٹا کے وسائل اور خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورت حال پر بھی بات کی۔

October 16, 2026

دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل ریٹائرڈ طارق رشید کا کہنا ہے کہ افغانستان میں چھوڑے گئے اربوں روپے کے امریکی ہتھیار پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔

October 16, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *