"> ملک میں 10 ہزار سے زائد نئی کمپنیاں رجسٹرڈ، غیر ملکی سرمایہ کاری میں 218 فیصد کا ریکارڈ اضافہ - HTN Urdu
مولانا فضل الرحمان کی سیاست، مذہب کا سیاسی استعمال

اصولوں کی سیاست یا مفادات کا کھیل

مذہب، عسکری پالیسی اور جمہوریت کو اقتدار کی سیڑھی بنانے والے مولانا فضل الرحمان کی سیاست میں دوہرے معیار، سیاسی یوٹرنز اور مفاد پرستی کے تضادات نمایاں ہیں۔

ملک میں 10 ہزار سے زائد نئی کمپنیاں رجسٹرڈ، غیر ملکی سرمایہ کاری میں 218 فیصد کا ریکارڈ اضافہ

غیر ملکی سرمایہ کاروں کی کمپنیوں کے مجموعی ادا شدہ سرمائے میں 218 فیصد کا ریکارڈ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جو بڑھ کر 88 کروڑ 20 لاکھ روپے تک پہنچ گیا
پاکستان میں غیر ملکی کمپنیوں میں اضافہ

صرف اپریل کے مہینے میں 4 ہزار 82 کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں، جن میں دنیا کے 22 سے زائد ممالک کے سرمایہ کاروں نے دلچسپی دکھائی۔

May 18, 2026

اسلام آباد: سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ حالیہ اعداد و شمار کے مطابق، ملک میں رواں سال فروری سے اپریل کے دوران کاروباری سرگرمیوں میں غیر معمولی تیزی دیکھی گئی ہے اور اس عرصے میں 10 ہزار سے زائد نئی کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئی ہیں۔ اعلامیے کے مطابق، ان تین مہینوں میں مجموعی طور پر 10 ہزار 511 نئی کمپنیاں رجسٹر کی گئیں، جبکہ گزشتہ سال اسی عرصے میں یہ تعداد 8 ہزار 693 تھی، جو ملکی معیشت پر سرمایہ کاروں کے بڑھتے ہوئے اعتماد کا واضح مظہر ہے۔

ایس ای سی پی کے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ صرف اپریل کے مہینے میں 4 ہزار 82 کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں، جن میں دنیا کے 22 سے زائد ممالک کے سرمایہ کاروں نے دلچسپی دکھائی۔

اس عرصے کے دوران غیر ملکی سرمایہ کاروں کی کمپنیوں کے مجموعی ادا شدہ سرمائے میں 218 فیصد کا ریکارڈ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جو بڑھ کر 88 کروڑ 20 لاکھ روپے تک پہنچ گیا، جبکہ گزشتہ سال یہ حجم 27کروڑ 70 لاکھ روپے تھا۔ پاکستان میں سب سے زیادہ کمپنیاں تجارت، خدمات، انفارمیشن ٹیکنالوجی، تعمیرات اور معدنیات کے شعبوں میں رجسٹرڈ کرائی گئیں۔

اعلامیے کے مطابق، کمپنیوں کی ریگولیٹری تعمیل میں بھی 61 فیصد کا نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ ان تین ماہ کے دوران 61 ہزار 960 کمپنیوں نے اپنے سالانہ ریٹرنز جمع کرائے، جبکہ گزشتہ سال یہ تعداد 38 ہزار326 تھی۔

ایس ای سی پی نے نان لسٹڈ کمپنیوں کے شیئر سرٹیفکیٹس کو ڈیجیٹلائز کرنے کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے، جس سے الیکٹرانک شیئرز کے ذریعے کمپنیوں کے درمیان شیئر ہولڈنگ کے تنازعات کا خاتمہ ممکن ہوگا۔ اس سہولت کو عام کرنے کے لیے اسلام آباد، کراچی، لاہور، سیالکوٹ اور فیصل آباد میں خصوصی مراکز قائم کیے جا رہے ہیں، جبکہ کمپنی رجسٹریشن کے نظام کو مزید خودکار بنانے اور کمپنیوں کے نام محفوظ کرنے کے لیے مصنوعی ذہانت کا استعمال بھی کیا جائے گا۔

دیکھئیے:عالمی معاشی بحران کے اثرات؛ پاکستان میں پیٹرولیم قیمتوں میں اضافہ بین الاقوامی خام تیل کی شرح سے کم رہا

متعلقہ مضامین

وادی تیراہ میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے، جبکہ لکی مروت میں کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ زاہد گل مارا گیا۔

October 16, 2026

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کو خطے کے لیے خطرہ قرار دے کر افغان طالبان کے پاکستان مخالف الزامات کو مسترد کر دیا۔

October 16, 2026

محسن نقوی کا دعویٰ ہے کہ گورنر راج میں حصہ اور گورنر شپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ناراض ہیں۔ انہوں نے سابق فاٹا کے وسائل اور خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورت حال پر بھی بات کی۔

October 16, 2026

دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل ریٹائرڈ طارق رشید کا کہنا ہے کہ افغانستان میں چھوڑے گئے اربوں روپے کے امریکی ہتھیار پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔

October 16, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *