ڈیرہ اسماعیل خان: سیکیورٹی فورسز نے انٹیلجنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے ٹی ٹی پی کے اہم کمانڈر سمیت پانچ خوارج ہلاک۔
تفصیلات کے مطابق درابن کے علاقے کوٹ اللہ داد میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد آپریشن کیا گیا جس میں ٹی ٹی پی کے اہی کمانڈر سمیت پانچ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
سیکیورٹی فروسز کے آپریشن میں ٹی ٹی پی گنڈہ پور گروپ کے اہم کمانڈر سمیت 5 دہشت گرد جہنم واصل ہوگئے۔
جبکہ دوسری جانب فائرنگ کے تبادلے میں ملکی سرحدات کے محافظ میجر سبطین شدید زخمی ہوئے بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہادت کے مرتبے پر فائز ہوگئے۔
دیکھیں: ضلع اورکزئی میں سیکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، 19 خوارج ہلاک