پشاور کے ہزارخوانی میں سرکاری اسکول بارش کے بعد پانی میں ڈوب گیا، واقعے نے خیبر پختونخوا میں تعلیمی سہولیات اور حکومتی ترجیحات پر سوال اٹھا دیے۔

September 1, 2026

غزہ میں اسرائیلی جنگی طیاروں کی بمباری اور فائرنگ سے 3 بچوں سمیت 4 فلسطینی شہید ہوگئے۔

September 1, 2026

افغان سفیر سردار احمد شکیب نے پاکستان کے سکیورٹی خدشات کو تسلیم کر لیا، تاہم افغان سرزمین پر فوجی کارروائی کو ناقابلِ قبول قرار دیا۔

September 1, 2026

یکم ستمبر 1965 کا آپریشن گرینڈ سلیم اور پاک فضائیہ کا فضائی حملہ جنگِ ستمبر کا موڑ ثابت ہوا، جس نے بھارتی عسکری قیادت کو بوکھلا کر جنگ عالمی سرحدوں تک پھیلانے پر مجبور کر دیا۔

September 1, 2026

زیارت کراس کسٹمز چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ سکیورٹی فورسز نے ناکام بنا دیا، فائرنگ کے تبادلے میں 10 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

September 1, 2026

شہباز شریف نے مودی کی موجودگی میں پانی کو سیاسی دباؤ یا بطور ہتھیار استعمال کرنے کو ناقابل قبول قرار دے دیا۔

September 1, 2026

سکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، فتنہ الخوارج کے سرغنہ سمیت 3 دہشت گرد ہلاک

خیبرپختونخوا کے علاقے کبل گرام میں سکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن میں فتنہ الخوارج کے سرغنہ نور اسلام سمیت تین دہشت گرد ہلاک، جبکہ مقابلے میں پولیس کے تین جوانوں نے جامِ شہادت نوش کیا
خیبرپختونخوا کے علاقے کبل گرام میں سکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن میں فتنہ الخوارج کے سرغنہ نور اسلام سمیت تین دہشت گرد ہلاک، جبکہ مقابلے میں پولیس کے تین جوانوں نے جامِ شہادت نوش کیا

خیبرپختونخوا میں سی ٹی ڈی اور پولیس کا مشترکہ آپریشن؛ 50 لاکھ روپے سر کی قیمت والا دہشت گرد نور اسلام ہلاک۔ چینی باشندوں پر حملوں میں ملوث گروہ کا نیٹ ورک تباہ، تین پولیس اہلکار شہید

February 17, 2026

خیبرپختونخوا پولیس، ایلیٹ فورس اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے کبل گرام کے پہاڑی علاقوں میں مشترکہ انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران فتنہ الخوارج کے سرغنہ سمیت تین دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں نور اسلام بھی شامل ہے جس کے سر کی قیمت 50 لاکھ روپے مقرر تھی۔

آپریشن کے دوران دہشت گردوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک دہشت گرد نے گرفتاری سے بچنے کے لیے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ اس بھرپور کاروائی کے دوران پولیس کے تین بہادر اہلکاروں مقبول احمد، فدا حسین اور سعید الرحمان نے بہادری سے لڑتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا۔ دفاعی ماہرین کا ماننا ہے کہ کبل گرام میں ان دہشت گردوں کی موجودگی کسی بڑی تخریب کاری کی منصوبہ بندی کا حصہ تھی جسے بروقت ناکام بنا دیا گیا ہے۔

دفاعی ماہرین کے مطابق یہ گروہ ماضی میں چینی باشندوں پر ہونے والے حملوں میں بھی ملوث رہا ہے اور اس نیٹ ورک کا خاتمہ انسدادِ دہشت گردی کی حکمتِ عملی میں ایک بڑی پیش رفت ہے۔ ماہرین نے مزید کہا کہ فتنہ الخوارج کے منظم نیٹ ورک کو پہنچنے والا یہ نقصان ریاست کے اس غیر متزلزل عزم کا ثبوت ہے کہ قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ شہید جوانوں کی قربانیوں کو قومی سلامتی کے تحفظ کی روشن مثال قرار دیا جا رہا ہے۔

دیکھیے: کینیڈا میں بھارتی نژاد مجرمانہ نیٹ ورکس کے خلاف کریک ڈاؤن اور تشویش

متعلقہ مضامین

پشاور کے ہزارخوانی میں سرکاری اسکول بارش کے بعد پانی میں ڈوب گیا، واقعے نے خیبر پختونخوا میں تعلیمی سہولیات اور حکومتی ترجیحات پر سوال اٹھا دیے۔

September 1, 2026

غزہ میں اسرائیلی جنگی طیاروں کی بمباری اور فائرنگ سے 3 بچوں سمیت 4 فلسطینی شہید ہوگئے۔

September 1, 2026

افغان سفیر سردار احمد شکیب نے پاکستان کے سکیورٹی خدشات کو تسلیم کر لیا، تاہم افغان سرزمین پر فوجی کارروائی کو ناقابلِ قبول قرار دیا۔

September 1, 2026

یکم ستمبر 1965 کا آپریشن گرینڈ سلیم اور پاک فضائیہ کا فضائی حملہ جنگِ ستمبر کا موڑ ثابت ہوا، جس نے بھارتی عسکری قیادت کو بوکھلا کر جنگ عالمی سرحدوں تک پھیلانے پر مجبور کر دیا۔

September 1, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *