افغان سفیر سردار احمد شکیب نے پاکستان کے سکیورٹی خدشات کو تسلیم کر لیا، تاہم افغان سرزمین پر فوجی کارروائی کو ناقابلِ قبول قرار دیا۔

September 1, 2026

یکم ستمبر 1965 کا آپریشن گرینڈ سلیم اور پاک فضائیہ کا فضائی حملہ جنگِ ستمبر کا موڑ ثابت ہوا، جس نے بھارتی عسکری قیادت کو بوکھلا کر جنگ عالمی سرحدوں تک پھیلانے پر مجبور کر دیا۔

September 1, 2026

زیارت کراس کسٹمز چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ سکیورٹی فورسز نے ناکام بنا دیا، فائرنگ کے تبادلے میں 10 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

September 1, 2026

شہباز شریف نے مودی کی موجودگی میں پانی کو سیاسی دباؤ یا بطور ہتھیار استعمال کرنے کو ناقابل قبول قرار دے دیا۔

September 1, 2026

ٹرمپ نے اردن میں امریکی فوجی اڈے پر حملے کے جواب میں ایران کے خلاف انتہائی سخت کارروائی کی دھمکی دے دی۔

September 1, 2026

سید علی شاہ گیلانی کی پانچویں برسی پر ان کی طویل سیاسی جدوجہد، نظریاتی ثابت قدمی اور کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کے لیے کردار کو یاد کیا جا رہا ہے۔

September 1, 2026

شان مسعود ٹیسٹ کپتان برقرار، سرفراز احمد کو ہیڈ کوچ بنانے کا فیصلہ، این سی اے میں ریڈ بال کیمپ جاری

پی سی بی بنگلا دیش کے خلاف آئندہ سیریز کے شیڈول کے اعلان کے بعد کپتان اور ہیڈ کوچ کا باضابطہ اعلان کرے گا۔ سرفراز احمد پہلی بار قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے اور وہ اس وقت قومی سلیکشن سیٹ اپ کا بھی حصہ ہیں۔
سرفراز احمد کوچ

سرفراز احمد اظہر محمود کی جگہ یہ عہدہ سنبھالیں گے، جبکہ شان مسعود کو قیادت برقرار رکھنے کا فیصلہ ٹیم میں تسلسل کی پالیسی کے تحت کیا گیا ہے۔

April 15, 2026

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے شان مسعود کو ٹیسٹ ٹیم کا کپتان برقرار رکھنے جبکہ سابق کپتان سرفراز احمد کو ہیڈ کوچ مقرر کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، باضابطہ اعلان جلد متوقع ہے، جبکہ لاہور میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ریڈ بال کیمپ بھی جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی بنگلا دیش کے خلاف آئندہ سیریز کے شیڈول کے اعلان کے بعد کپتان اور ہیڈ کوچ کا باضابطہ اعلان کرے گا۔ سرفراز احمد پہلی بار قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے اور وہ اس وقت قومی سلیکشن سیٹ اپ کا بھی حصہ ہیں۔

رپورٹس کے مطابق سرفراز احمد اظہر محمود کی جگہ یہ عہدہ سنبھالیں گے، جبکہ شان مسعود کو قیادت برقرار رکھنے کا فیصلہ ٹیم میں تسلسل کی پالیسی کے تحت کیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ٹیم انتظامیہ استحکام کو ترجیح دے رہی ہے۔

اس وقت سرفراز احمد کی قیادت میں لاہور میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) میں ریڈ بال کیمپ جاری ہے، جس میں قومی اکیڈمی کے کوچز بھی شریک ہیں اور کھلاڑیوں کو طویل فارمیٹ کی تیاری کرائی جا رہی ہے۔

کیمپ میں شامل 21 سالہ اوپنر اذان اویس نے حالیہ ڈومیسٹک سیزنز میں شاندار کارکردگی دکھائی ہے۔ ذرائع کے مطابق اذان اویس نے 2024-25 سیزن میں سیالکوٹ ریجن کی جانب سے 844 رنز بنا کر بیٹنگ چارٹس میں پہلی پوزیشن حاصل کی، جبکہ اپنے پہلے قائداعظم ٹرافی سیزن میں 4 سنچریاں اور 2 نصف سنچریاں اسکور کیں۔

اذان اویس کی کارکردگی کی بدولت سیالکوٹ نے قائداعظم ٹرافی کا ٹائٹل جیتا، جبکہ انہوں نے پریزیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون میں بھی 578 رنز بنائے۔ قائداعظم ٹرافی 2025-26 میں انہوں نے 803 رنز بنا کر ٹیم کو فائنل تک پہنچایا، جبکہ ایس این جی پی ایل کی نمائندگی کرتے ہوئے 448 رنز اسکور کیے۔

اذان اویس کا کہنا ہے کہ این سی اے ریڈ بال کیمپ سے انہیں بہت کچھ سیکھنے کا موقع مل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو سیزنز ان کے فرسٹ کلاس کیریئر کے لیے انتہائی اہم رہے، جبکہ انگلینڈ کا دورہ مشکل مگر سیکھنے کے لیے مفید ثابت ہوا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مختلف کنڈیشنز میں کھیلنے سے ان کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے اور ان کا ہدف تینوں فارمیٹس میں پاکستان کی نمائندگی کرنا ہے، خاص طور پر ٹیسٹ کرکٹ میں کھیلنا ان کی ترجیح ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان ٹیم آئندہ بنگلا دیش، ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کھیلنے کی تیاری کر رہی ہے، جبکہ وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ اس وقت نیوزی لینڈ کے مائیک ہیسن ہیں۔

دیکھئیے:پی ایس ایل 11: پشاور زلمی کی شاندار کارکردگی برقرار، ملتان سلطانز کو 24 رنز سے شکست، ٹاپ پوزیشن مستحکم

متعلقہ مضامین

افغان سفیر سردار احمد شکیب نے پاکستان کے سکیورٹی خدشات کو تسلیم کر لیا، تاہم افغان سرزمین پر فوجی کارروائی کو ناقابلِ قبول قرار دیا۔

September 1, 2026

یکم ستمبر 1965 کا آپریشن گرینڈ سلیم اور پاک فضائیہ کا فضائی حملہ جنگِ ستمبر کا موڑ ثابت ہوا، جس نے بھارتی عسکری قیادت کو بوکھلا کر جنگ عالمی سرحدوں تک پھیلانے پر مجبور کر دیا۔

September 1, 2026

زیارت کراس کسٹمز چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ سکیورٹی فورسز نے ناکام بنا دیا، فائرنگ کے تبادلے میں 10 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

September 1, 2026

شہباز شریف نے مودی کی موجودگی میں پانی کو سیاسی دباؤ یا بطور ہتھیار استعمال کرنے کو ناقابل قبول قرار دے دیا۔

September 1, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *