کوالالمپور: وزیراعظم پاکستان شہباز شریف دو روزہ سرکاری دورے پر ملائیشیا پہنچ گئے۔ ملائیشیا پہنچنے پر وزیرِ اعظم کا شاندار استقبال کیا گیا۔ اس دورے کو دونوں ممالک کے مابین تجارتی شراکت دار کے لیے انتہائی اہم سمجھا جارہا ہے۔
سرکاری عمارتیں پاکستانی پرچموں سے مزین
شہباز شریف کی بنگا رایا انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچنے پر ملائیشیا کے وزیر اطلاعات اور پاکستانی ہائی کمشنر سید احسن رضا شاہ نے وزیر اعظم کو خوش آمدید کہا اس دوران کوالالمپور کی شاہراہیں پاکستانی و ملائیشین پرچموں سے سجی ہوئی تھیں۔
I am delighted to be in Malaysia on an official visit at the invitation of my dear brother Dato Seri Anwar Ibrahim, Prime Minister of Malaysia.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) October 5, 2025
Deeply appreciate the very warm welcome accorded to me and looking forward to cordial and constructive bilateral engagements with PM… pic.twitter.com/IoCXmlSKep
وزیرِ اعظم انور ابراہیم سے ملاقات
وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے ملائیشیائی ہم منصب انور ابراہیم سے اہم ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد دونوں رہنماؤں نے مشترکہ پریس کانفرنس سے بھی کی۔ پریس کانفرنس میں شہباز شریف نے ملائیشیا کو اپنا دوسرا گھر قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملائیشیائی حکومت نے عالمی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے گزشتہ چند سال میں اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں۔
Usai mesyuarat dua hala, saya dan PM @CMShehbaz kemudiannya meluncurkan terjemahan buku Membangun Negara MADANI atau SCRIPT dalam Bahasa Urdu.
— Anwar Ibrahim (@anwaribrahim) October 6, 2025
Saya amat terharu dan menghargai inisiatif kerajaan Pakistan yang menzahirkan penghormatan tinggi terhadap gagasan MADANI dengan… pic.twitter.com/xwG5E0sQrE
گوشت کی برآمد پر اہم معاہدہ
وزیرِ اعظم کے دورے کے دوران دونوں ممالک کے مابین متعدد معاہدے کیے گئے جن میں سرِفہرست معاہدہ ملائیشیا پاکستان سے 200 ملین ڈالر کا گوشت درآمد کرے گا۔ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ حکومتِ پاکستان معیار کو یقینی بنائے گی جبکہ مستقبل میں زیرِ نظر معاہدے میں اضافے کے بھی امکانات ہیں۔
ملائیشیائی وزیرِ اعظم انور ابراہیم نے مذکورہ معاہدے کو اہم پیش رفت قرار دیا۔
فکری وابستگی
ملائیشیائی وزیراعظم کا کہنا تھا ہماری حکومت نے علامہ اقبال کی کتب جاوید نامہ اور خطباتِ اقبال کو اردو زبان میں ترجمہ کروایا جس سے دونوں ممالک کے فکری و نظریاتی رشتے مزید مظبوط ہونگے۔
دونوں ممالک کے مابین متعدد معاہدے کیے گئے
دونوں ممالک نے تجارت، حلال انڈسٹری، سرمایہ کاری، تعلیم اور عوامی روابط کے شعبوں میں باہمی تعاون کے معاہدوں پر دستخط کیے۔
وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ اور معاونِ خصوصی طارق فاطمی بھی موجود تھے۔
دیکھیں: وزیر اعظم شہباز شریف وفد کے ہمراہ 3 روزہ سرکاری دورے پر ملائیشیا روانہ ہوگئے