سینیٹ میں سوشل میڈیا صارفین کی عمر کی حد مقرر کرنے کیلئے بِل پیش کردیا گیا

بِل میں تجویز دی گئی ہے کہ اگرسوشل میڈیا پلیٹ فارم کم عمر بچے کو اکاؤنٹ بنانے کی اجازت دے تو اسے 50 ہزار سے 50 لاکھ روپے تک جرمانہ ہوگا۔
سینٹ بل

سینیٹ میں سوشل میڈیا صارفین کی عمر کی حد کا بِل پیش کردیا گیا

July 22, 2025

سوشل میڈیا صارفین کی عمر کی حد مقرر، 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ بنانے پر قید و جرمانہ کی سزا ہو گی۔ سینیٹ میں سوشل میڈیا صارفین کی عمر کی حد کا بِل پیش کردیا گیا۔

بِل کے مطابق سوشل میڈیا صارف کی عمر کم از کم 16 سال ہوگی، سوشل میڈیا پلیٹ فارم کم عمر صارف کو اکاؤنٹ بنانے سے روکے گا۔

بِل میں تجویز دی گئی ہے کہ اگرسوشل میڈیا پلیٹ فارم کم عمر بچے کو اکاؤنٹ بنانے کی اجازت دے تو اسے 50 ہزار سے 50 لاکھ روپے تک جرمانہ ہوگا۔

بِل کے مطابق کم عمربچے کو اکاؤنٹ بنانے میں سہولت دینے والے کوبھی 6 ماہ تک قید اور 50 ہزار سے 50 لاکھ روپے تک جرمانہ ہوگا۔

بِل میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی اے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کوبلاک کرے گا اور ایسے اقدامات کرے گا کہ کم عمر بچے اکاؤنٹ نہ بناسکیں۔

دیکھیں: پنجاب اسمبلی میں داڑھی کے ڈیزائن بنانے کے خلاف قرارداد جمع

متعلقہ مضامین

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ 26 اور 27 نومبر کو اسلام آباد میں مکہ معاہدے پر مذاکرات کریں گے۔

November 24, 2026

پاکستان اور ترکیہ نے عدالتی تعاون بڑھانے، ججوں کی تربیت اور جدید ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کردیے۔

November 23, 2026

کابل میں افغان مرکزی بینک کے ملازمین کو تین ہفتوں سے دھمکیاں مل رہی ہیں۔ ایک اہلکار نجیب بھی نامعلوم مسلح افراد کے ہاتھوں قتل ہو چکا ہے

November 23, 2026

2 ہزار 339 بھارتی سکھ یاتری واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچ گئے، بابا گورونانک کے جنم دن کی تقریبات 23 اور 24 نومبر کو ہوں گی۔

November 23, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *