پشاور کے ہزارخوانی میں سرکاری اسکول بارش کے بعد پانی میں ڈوب گیا، واقعے نے خیبر پختونخوا میں تعلیمی سہولیات اور حکومتی ترجیحات پر سوال اٹھا دیے۔

September 1, 2026

غزہ میں اسرائیلی جنگی طیاروں کی بمباری اور فائرنگ سے 3 بچوں سمیت 4 فلسطینی شہید ہوگئے۔

September 1, 2026

افغان سفیر سردار احمد شکیب نے پاکستان کے سکیورٹی خدشات کو تسلیم کر لیا، تاہم افغان سرزمین پر فوجی کارروائی کو ناقابلِ قبول قرار دیا۔

September 1, 2026

یکم ستمبر 1965 کا آپریشن گرینڈ سلیم اور پاک فضائیہ کا فضائی حملہ جنگِ ستمبر کا موڑ ثابت ہوا، جس نے بھارتی عسکری قیادت کو بوکھلا کر جنگ عالمی سرحدوں تک پھیلانے پر مجبور کر دیا۔

September 1, 2026

زیارت کراس کسٹمز چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ سکیورٹی فورسز نے ناکام بنا دیا، فائرنگ کے تبادلے میں 10 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

September 1, 2026

شہباز شریف نے مودی کی موجودگی میں پانی کو سیاسی دباؤ یا بطور ہتھیار استعمال کرنے کو ناقابل قبول قرار دے دیا۔

September 1, 2026

عدالتی آداب اور نظم و ضبط کی اہمیت، سہیل آفریدی کے رویے پر قانونی حلقوں میں بحث

پی ٹی آئی کے وکلاء کی جانب سے عدالتی آداب کے برعکس رویوں پر قانونی ماہرین نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے ضابطہ اخلاق کی پاسداری پر زور دیا ہے
پی ٹی آئی کے وکلاء کی جانب سے عدالتی آداب کے برعکس رویوں پر قانونی ماہرین نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے ضابطہ اخلاق کی پاسداری پر زور دیا ہے

عدالتی نظم و ضبط اور ججز کے وقار کا احترام ہر وکیل پر لازم ہے۔ سہیل آفریدی اور مشال یوسفزئی کے حالیہ اقدامات کے تناظر میں قانونی جنگ قواعد کے مطابق لڑنے کی ضرورت ہے

February 26, 2026

عدالتی وقار اور ضابطۂ اخلاق کی پاسداری کے حوالے سے قانونی حلقوں میں ایک بار پھر بحث چھڑ گئی ہے۔ حالیہ واقعہ میں پی ٹی آئی سے وابستہ سہیل آفریدی نے معزز چیف جسٹس سرفراز ڈوگر سے اس وقت اوپن کورٹ میں ملاقات کی کوشش کی جب وہ ایک دوسرے مقدمے کی سماعت میں مصروف تھے۔ بعد ازاں چیف جسٹس کاروائی مکمل کر کے اپنے چیمبر میں تشریف لے گئے۔

قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ سہیل آفریدی جو خود ایک وکیل ہیں، انہیں عدالتی آداب اور جج کے منصب کے احترام کا بخوبی علم ہونا چاہیے تھا۔ عدالت کے نظم و ضبط کو برقرار رکھنا ہر قانون دان کی پیشہ ورانہ ذمہ داری ہے۔ یہ مشاہدہ کیا گیا ہے کہ تحریک انصاف کے بعض حلقوں میں عدلیہ کے خلاف سخت اور نازیبا انداز اختیار کرنے کا رجحان بڑھ رہا ہے، جو کہ عدالتی تقدس کے منافی ہے۔

اس کے باوجود، معزز چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے اعلیٰ ظرفی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں اور وکیل بیرسٹر سلمان صفدر کو اپنے چیمبر میں بلا کر ان کا موقف سنا۔

ماضی میں بھی ایسے واقعات رونما ہو چکے ہیں، جہاں مشال یوسفزئی نے سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں فل کورٹ سماعت کے دوران بغیر دعوت کے روسٹرم تک آنے کی کوشش کی تھی، جس پر عدالت نے سخت ردِعمل ظاہر کیا تھا۔ سینیئر قانون دانوں کی رائے ہے کہ عدالتوں میں غیر ضروری دباؤ ڈالنے یا غیر رسمی طریقے اپنانے کے بجائے، مضبوط دلائل اور مکمل قانونی تیاری کے ساتھ قواعد و ضوابط کے مطابق مقدمات کی پیروی کرنی چاہیے تاکہ انصاف کے تقاضے احسن طریقے سے پورے ہو سکیں۔

دیکھیے: مودی کا دورہ اسرائیل اور پاکستان کی سکیورٹی پر اس کے اثرات

متعلقہ مضامین

پشاور کے ہزارخوانی میں سرکاری اسکول بارش کے بعد پانی میں ڈوب گیا، واقعے نے خیبر پختونخوا میں تعلیمی سہولیات اور حکومتی ترجیحات پر سوال اٹھا دیے۔

September 1, 2026

غزہ میں اسرائیلی جنگی طیاروں کی بمباری اور فائرنگ سے 3 بچوں سمیت 4 فلسطینی شہید ہوگئے۔

September 1, 2026

افغان سفیر سردار احمد شکیب نے پاکستان کے سکیورٹی خدشات کو تسلیم کر لیا، تاہم افغان سرزمین پر فوجی کارروائی کو ناقابلِ قبول قرار دیا۔

September 1, 2026

یکم ستمبر 1965 کا آپریشن گرینڈ سلیم اور پاک فضائیہ کا فضائی حملہ جنگِ ستمبر کا موڑ ثابت ہوا، جس نے بھارتی عسکری قیادت کو بوکھلا کر جنگ عالمی سرحدوں تک پھیلانے پر مجبور کر دیا۔

September 1, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *