جنوبی افریقہ نے بھارت کے خلاف دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں تاریخی فتح حاصل کرلی۔جنوبی افریقہ نے گوہاٹی میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میں بھارت کو 408 رنز سے شکست دی۔ خیال رہے کہ یہ اسکور کے لحاظ سے بھارتی تاریخ میں سب سے بڑی ٹیسٹ شکست ہے۔ پہلے ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ نے بھارت کو واضح فرق سے شکست دی۔
تفصیلات کے مطابق پہلے ٹیسٹ میں فتح کے بعد جنوبی افریقی ٹیم نے دوسرے میچ میں بھی اپنی جیت برقرار رکھی۔ بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 489 رنز دیے۔ تاہم دوسری جانب جنوبی افریقہ کی کارکردگی اس سے کہیں بہتر رہی، جس میں انہوں نے 201 رنز کی شاندار برتری حاصل کرتے ہوئے 690 رنز بنائے۔ بھارتی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں محض 140 رنز بنا سکی، جس کے بعد جنوبی افریقہ نے میچ اور سیریز دونوں اپنے نام کیے۔
Simon Harmer spun a web around India with a five-wicket haul to help South Africa inch closer to a famous Test series win 🕸️#WTC27 | #INDvSA 📝: https://t.co/5B1PcNj4kk pic.twitter.com/3IxkrPS1mR
— ICC (@ICC) November 26, 2025
اسی طرح میچ کے دوران مائیک پر بھارتی بولر جسپریت اور جنوبی افریقہ کے کپتان ٹیمبا بووما کے درمیان ہلکے پھلکے مذاق پر مشتمل ایک کلپ وائرل ہوا جس نے سوشل میڈیا پر بڑی تعداد میں دیکھا گیا ہے۔
دیکھیں: پاکستان سری لنکا ون ڈے سیریز کے بقیہ میچز ری شیڈول۔ سری لنکن ٹیم کا دورہ جاری رکھنے کا اعلان