"> سرینگر میں پابندیاں ناکام؛ آسیہ اندرابی کی رہائی کے لیے عوام سڑکوں پر نکل آئے - HTN Urdu
مولانا فضل الرحمان کی سیاست، مذہب کا سیاسی استعمال

اصولوں کی سیاست یا مفادات کا کھیل

مذہب، عسکری پالیسی اور جمہوریت کو اقتدار کی سیڑھی بنانے والے مولانا فضل الرحمان کی سیاست میں دوہرے معیار، سیاسی یوٹرنز اور مفاد پرستی کے تضادات نمایاں ہیں۔

سرینگر میں پابندیاں ناکام؛ آسیہ اندرابی کی رہائی کے لیے عوام سڑکوں پر نکل آئے

سرینگر میں سخت پابندیوں کے باوجود آسیہ اندرابی کی رہائی کے لیے احتجاج؛ لاہور میں بھی حریت رہنما کو سنائی گئی عمر قید کی سزا کے خلاف خواتین کا بڑا مظاہرہ
سرینگر میں سخت پابندیوں کے باوجود آسیہ اندرابی کی رہائی کے لیے احتجاج؛ لاہور میں بھی حریت رہنما کو سنائی گئی عمر قید کی سزا کے خلاف خواتین کا بڑا مظاہرہ

قبوضہ کشمیر میں آسیہ اندرابی کی رہائی کے لیے احتجاجی دھرنا۔ بھارتی جبر اور ظالمانہ سزاؤں کے خلاف سرینگر اور لاہور میں آواز بلند۔ اقوام متحدہ سے مداخلت کا مطالبہ

March 30, 2026

مقبوضہ جموں و کشمیر کے دارالحکومت سرینگر میں بھارتی فورسز کی بھاری نفری اور سخت ترین پابندیوں کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے عوام نے حریت رہنما آسیہ اندرابی اور ان کی رفقاء کی فوری رہائی کے لیے احتجاجی دھرنا دیا۔ دوسری جانب لاہور میں بھی آسیہ اندرابی کو سنائی گئی تین مرتبہ عمر قید کی ظالمانہ سزا کے خلاف شدید احتجاج کیا گیا، جہاں مقررین نے اسے عالمی ضمیر پر تازیانہ قرار دیا۔

سرینگر میں احتجاج

مقبوضہ وادی میں بھارتی فورسز کی مسلسل موجودگی اور نقل و حرکت پر عائد رکاوٹوں کے باوجود مظاہرین نے رات گئے خاموشی سے جمع ہو کر سیاسی جبر کے خلاف ایک مضبوط پیغام دیا۔ مظاہرین نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر اقوام متحدہ سے مداخلت کی اپیل کی گئی تھی۔ دھرنے کے شرکاء نے مکمل خاموشی اختیار کر کے کالے قوانین کے تحت کشمیری قیادت کی مسلسل نظربندی اور بنیادی انسانی حقوق کی پامالی پر عالمی برادری کی توجہ مبذول کرائی۔

انسانیت پر طمانچہ

لاہور میں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام ہونے والے مظاہرے میں آسیہ اندرابی کو حقِ خود ارادیت کی پاداش میں تین مرتبہ عمر قید کی سزا سنانے کی شدید مذمت کی گئی۔ سیکرٹری جنرل ڈاکٹر حمیرا طارق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک 65 سالہ معمر خاتون کو صرف آزادی کا مطالبہ کرنے پر ایسی سنگین سزا سنانا انسانیت کے منہ پر طمانچہ ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ عالمی انسانی حقوق کی تنظیمیں کشمیری خواتین پر ہونے والے اس کھلے ظلم پر مجرمانہ خاموشی کیوں اختیار کیے ہوئے ہیں؟

علاقائی صورتحال

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ جبری نظربندیاں اور شہری آزادیوں پر قدغنیں مقامی آبادی کو مزید الگ تھلگ کر رہی ہیں۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ بھارت پر دباؤ ڈالا جائے کہ وہ خواتین رہنماؤں سمیت تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کرے جو برسوں سے منصفانہ ٹرائل کے بغیر جیلوں میں بند ہیں۔ مقررین نے مزید کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور بھارت ظلم و جبر سے کشمیریوں کے جذبۂ آزادی کو کبھی شکست نہیں دے سکتا۔

دیکھیے: خیبر پختونخوا میں موسلا دھار بارشیں: چھتیں گرنے سے 8 بچوں سمیت 9 افراد جاں بحق

متعلقہ مضامین

وادی تیراہ میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے، جبکہ لکی مروت میں کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ زاہد گل مارا گیا۔

October 16, 2026

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کو خطے کے لیے خطرہ قرار دے کر افغان طالبان کے پاکستان مخالف الزامات کو مسترد کر دیا۔

October 16, 2026

محسن نقوی کا دعویٰ ہے کہ گورنر راج میں حصہ اور گورنر شپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ناراض ہیں۔ انہوں نے سابق فاٹا کے وسائل اور خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورت حال پر بھی بات کی۔

October 16, 2026

دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل ریٹائرڈ طارق رشید کا کہنا ہے کہ افغانستان میں چھوڑے گئے اربوں روپے کے امریکی ہتھیار پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔

October 16, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *