خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے دوران 11 دہشت گرد ہلاک ہو گئے، ٹھکانے تباہ اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔

October 3, 2026

شمالی وزیرستان اور قلات میں سکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں 11 مبینہ دہشت گرد ہلاک جبکہ متعدد ٹھکانے تباہ کر دیے گئے۔

October 2, 2026

مقبوضہ کشمیر میں سابق پاک فوجی کی ہلاکت کا بھارتی دعویٰ جھوٹا نکلا؛ محمد آصف خود میڈیا کے سامنے پیش ہو گئے۔

October 2, 2026

قصور میں پاک بھارت سرحد کے قریب بھارتی بی ایس ایف کی مبینہ فائرنگ سے 2 پاکستانی شہری جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

October 2, 2026

کور کمانڈرز کانفرنس میں افغانستان سے دہشت گردی کے خلاف ٹارگٹڈ کارروائیوں کو پاکستان کا دفاعی حق قرار دیا گیا، جبکہ بہتر گورننس پر بھی زور دیا گیا۔

October 2, 2026

وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر اختیار ولی خان کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا میں گورنر راج کی بات بہت آگے بڑھ چکی ہے اور اب اس کے نفاذ کے تکنیکی معاملات پر گفتگو ہو رہی ہے۔

October 2, 2026

سپریم کورٹ کا بڑا حکم، عمران خان کو شفا ہسپتال منتقل کرنے کی ہدایت

سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی صحت اور میڈیکل رپورٹ کا جائزہ لیتے ہوئے انہیں فوری طور پر شفا ہسپتال منتقل کرنے اور تمام درکار طبی سہولیات فراہم کرنے کا حکم دیا ہے۔
سپریم کورٹ کا بانی پی ٹی آئی عمران خان کو شفا ہسپتال منتقل کرنے بڑا حکم

سپریم کورٹ نے عمران خان کو شفا ہسپتال منتقل کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔ عدالت نے حکومت کو بانی پی ٹی آئی کا میڈیکل ریکارڈ اور علاج کی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔

August 18, 2026

سپریم کورٹ نے اہم فیصلہ سناتے ہوئے حکومت کو بانی پی ٹی آئی عمران خان کو فوری طور پر شفا ہسپتال منتقل کرنے اور تمام ضروری طبی ٹیسٹ کروانے کا حکم دے دیا ہے۔ عدالت عظمیٰ نے جیل انتظامیہ اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ عمران خان کے علاج میں کسی قسم کی تاخیر یا غفلت نہ برتی جائے۔

یہ حکم اس وقت سامنے آیا جب عدالت میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ذاتی معالجین اور اہل خانہ تک رسائی کے کیس کی سماعت شروع ہوئی۔

سماعت کے دوران عدالت کو بتایا گیا کہ بانی پی ٹی آئی کا مکمل علاج اور انجیو گرافی جیسے اہم ٹیسٹ جیل کے اندر ممکن نہیں ہیں۔ اس پر سپریم کورٹ نے شفا ہسپتال میں منتقلی کا حکم جاری کرتے ہوئے ایڈووکیٹ جنرل کو ہدایت کی کہ ہسپتال میں علاج کے ساتھ ساتھ تمام تر میڈیکل ریکارڈ آئندہ سماعت پر جمع کروایا جائے۔

اس موقع پر حکومتی مؤقف ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں تمام ضروری طبی سہولیات دی جا رہی ہیں اور ان کی صحت کا مکمل خیال رکھا جا رہا ہے۔

سپریم کورٹ کے اس حکم کے بعد انتظامیہ نے بانی پی ٹی آئی کو شفا ہسپتال منتقل کرنے اور ضروری طبی معائنے کے لیے اقدامات شروع کر دیے ہیں، جبکہ عدالت نے تمام فریقین سے ملاقاتوں کا مکمل ریکارڈ اور رپورٹس طلب کر لی ہیں۔

متعلقہ مضامین

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے دوران 11 دہشت گرد ہلاک ہو گئے، ٹھکانے تباہ اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔

October 3, 2026

شمالی وزیرستان اور قلات میں سکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں 11 مبینہ دہشت گرد ہلاک جبکہ متعدد ٹھکانے تباہ کر دیے گئے۔

October 2, 2026

مقبوضہ کشمیر میں سابق پاک فوجی کی ہلاکت کا بھارتی دعویٰ جھوٹا نکلا؛ محمد آصف خود میڈیا کے سامنے پیش ہو گئے۔

October 2, 2026

قصور میں پاک بھارت سرحد کے قریب بھارتی بی ایس ایف کی مبینہ فائرنگ سے 2 پاکستانی شہری جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

October 2, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *