"> سید مہدی شاہ کا ایمرجنسی کے نفاذ کا خیرمقدم
مددگار یا مکار؟ لائبہ اعجاز

مددگار یا مکار؟

بیرونِ ملک تعلیم کا خواب، خاندان کی قربانیاں اور مبینہ فراڈ کے الزامات؛ لائبہ اعجاز کا معاملہ تعلیمی مشاورتی خدمات کی شفافیت پر سوال اٹھاتا ہے۔

کے پی میں آئینی ایمرجنسی کا خیرمقدم، گورنر گلگت بلتستان کا اہم بیان

سید مہدی شاہ کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا کے عوام امن، روزگار اور ترقی چاہتے ہیں، جبکہ آئینی ایمرجنسی سے صوبے میں ترقی کے نئے دور کی امید ہے۔
گورنر گلگت بلتستان

گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے خیبر پختونخوا میں آئینی ایمرجنسی کو صوبے میں میرٹ کی بحالی، کرپشن کے خاتمے اور ترقی کے لیے اہم اقدام قرار دیا۔

October 14, 2026

گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے خیبر پختونخوا میں آئینی ایمرجنسی کے نفاذ کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ مشکل ضرور تھا، تاہم ان کے خیال میں صوبے کو بدانتظامی، کرپشن اور سیاسی انتشار سے بچانے کے لیے ناگزیر تھا۔

گورنر ہاؤس گلگت بلتستان سے جاری بیان میں سید مہدی شاہ نے کہا کہ گزشتہ چند برسوں کے دوران خیبر پختونخوا کو طرز حکمرانی کے حوالے سے مشکلات کا سامنا رہا، جبکہ صوبے کی ترقی کے بجائے احتجاج اور سیاسی افراتفری کو فروغ ملا۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام امن، روزگار اور ترقی کے خواہاں ہیں، نہ کہ سیاسی انتشار کے۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں امید ہے کہ آئینی ایمرجنسی کے بعد صوبے میں میرٹ کی بحالی، کرپشن کے خاتمے اور ترقیاتی عمل کو آگے بڑھانے میں مدد ملے گی۔

سید مہدی شاہ نے مزید کہا کہ انہیں یقین ہے کہ خیبر پختونخوا ایک بار پھر ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا اور پاکستان کی مجموعی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔

متعلقہ مضامین

روسی وزیر داخلہ ولادی میر کولوکولٹسف کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات میں پاکستان روس سکیورٹی تعاون اور علاقائی امن و استحکام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

October 14, 2026

قندھار کے ضلع ارغنداب میں افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ کے حملے میں طالبان کمانڈر رحیم اللہ روحانی سمیت دو اہلکار ہلاک ہو گئے۔

October 14, 2026

خیبر پختونخوا پولیس کے 54 شہدا کے خاندانوں میں پلاٹوں کے الاٹمنٹ لیٹرز تقسیم کیے گئے، جبکہ شہدا پیکج میں اضافے اور پولیس کی تنخواہیں دیگر صوبوں کے برابر کرنے کا اعلان بھی کیا گیا۔

October 14, 2026

قومی اسمبلی میں خیبر پختونخوا ایمرجنسی کی قرارداد پیش ہونے کے بعد حکومت اور اپوزیشن کے ارکان نے چار گھنٹے سے زائد بحث کی۔

October 14, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *