اسلام آباد و پشاور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 6.1ریکارڈ، مرکز افغانستان

ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم حکام صورتحال کی نگرانی کر رہے ہیں۔
پاک افغان کشیدگی میں کمی کے لیے چین کی ثالثی، بیجنگ کا مذاکرات پر زور

چینی وزارتِ خارجہ نے پاکستان اور افغانستان کو اپنے تمام تصفیہ طلب مسائل مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی تلقین کی ہے؛ بیجنگ دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لیے اپنا تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا
افغان طالبان کا ٹی ٹی پی کی مالی معاونت کے لیے مقامی عمائدین پر دباؤ، گھر گھر جا کر فنڈز کی وصولی

آماج نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ شمالی افغانستان میں طالبان نے کالعدم ٹی ٹی پی کے لیے ‘پاکستان میں جہاد’ کے نام پر فنڈز جمع کرنے کی مہم میں تیزی پیدا کر دی ہے
افغان سرحد پر دراندازی ناکام، 8 خارجی ہلاک، سکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی

آئی ایس پی آر کے مطابق ملک بھر میں دہشتگردی کے خاتمے کیلئے آپریشن عزم استحکام کے تحت کارروائیاں مسلسل جاری ہیں اور سکیورٹی فورسز ہر قسم کے خطرات سے نمٹنے کیلئے پرعزم ہیں۔
افغان طالبان کا پراپیگنڈا بے نقاب، پاک افغان سرحدی باڑ مکمل طور پر برقرار

وزارتِ اطلاعات و نشریات نے پاک افغان سرحد سے خاردار باڑ ہٹانے کے افغان طالبان کے دعوؤں کو یکسر مسترد کرتے ہوئے انہیں من گھڑت اور گمراہ کن قرار دے دیا ہے
فیکٹ چیک کا عالمی دن اور سرحد پار سے منظم فکری یلغار

صحافت کی بنیاد ہی حقائق کی غیر جانبدارانہ فراہمی پر استوار ہوتی ہے، لیکن بدقسمتی سے پاک افغان تعلقات کے حالیہ تناظر میں سرحد پار سے صحافت کے لبادے میں جس طرح ’ڈس انفارمیشن‘ یا غلط معلومات کو ایک نفسیاتی ہتھیار کے طور پر استعمال کیا گیا، اس نے پیشہ ورانہ صحافت کے اعلیٰ اصولوں کو شدید نقصان پہنچایا ہے
طورخم بارڈر پر افغان باشندوں کی واپسی کا عمل تیز، دوسرے روز بھی سینکڑوں افراد روانہ

پاکستان سے غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کی واپسی کے دوران طورخم سرحد سے مزید 705 افغان باشندے ڈی پورٹ کر دیے گئے، جبکہ آج بھی سینکڑوں افراد کی واپسی کا عمل جاری ہے
افغان میڈیا ‘المرصاد’ کا پاکستان مخالف بیانیہ مسترد، اسرائیل سے موازنہ محض سیاسی پراپیگنڈا قرار

دفاعی ماہرین نے المرصاد کے پاکستان مخالف بیانیے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کا اسرائیل سے موازنہ اور ٹی ٹی پی کو حماس کے برابر قرار دینا تاریخی حقائق کی سنگین توہین ہے
پاک افغان مذاکرات کا نیا دور: وفود چین روانہ، جنگ بندی اور سرحدی سلامتی پر اہم مذاکرات متوقع

پاکستان اور افغان طالبان کے وفود چین روانہ ہو گئے ہیں جہاں بیجنگ کی ثالثی میں جنگ بندی، سرحدی تنازعات اور سکیورٹی معاملات پر اہم مذاکرات ہوں گے
طالبان کی اعلیٰ سطح پر تبدیلیاں، دو کور کمانڈرز اور قندوز کا گورنر تبدیل

یہ تقرریاں طالبان کی اندرونی انتظامی حکمت عملی اور سکیورٹی معاملات کو مؤثر بنانے کے سلسلے کا حصہ ہیں، تاہم ان تبدیلیوں کی وجوہات کے حوالے سے باضابطہ تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔