"> طورخم بارڈر پر افغان باشندوں کی واپسی کا عمل تیز، دوسرے روز بھی سینکڑوں افراد روانہ - HTN Urdu

طورخم بارڈر پر افغان باشندوں کی واپسی کا عمل تیز، دوسرے روز بھی سینکڑوں افراد روانہ

پاکستان سے غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کی واپسی کے دوران طورخم سرحد سے مزید 705 افغان باشندے ڈی پورٹ کر دیے گئے، جبکہ آج بھی سینکڑوں افراد کی واپسی کا عمل جاری ہے
پاکستان سے غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کی واپسی کے دوران طورخم سرحد سے مزید 705 افغان باشندے ڈی پورٹ کر دیے گئے، جبکہ آج بھی سینکڑوں افراد کی واپسی کا عمل جاری ہے

طورخم سرحد کے ذریعے غیر قانونی افغان باشندوں کی واپسی کا دوسرا روز۔ حمزہ بابا ٹرانزٹ کیمپ میں قانونی کارروائی کے بعد سینکڑوں خاندانوں کو افغانستان روانہ کر دیا گیا

April 1, 2026

پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی واپسی کے سلسلے میں طورخم سرحد کے ذریعے افغان باشندوں کی اپنے وطن روانگی کا عمل دوسرے روز بھی جاری ہے۔ امیگریشن حکام کے مطابق گزشتہ روز 223 خاندانوں پر مشتمل 705 افراد کو طورخم کے راستے افغانستان ڈی پورٹ کیا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ آج بھی غیر قانونی طور پر مقیم سینکڑوں افغان باشندے طورخم سرحد پر پہنچے، جنہیں پہلے حمزہ بابا ٹرانزٹ کیمپ منتقل کیا گیا۔ وہاں تمام ضروری قانونی کاروائی اور دستاویزات کی جانچ پڑتال مکمل کرنے کے بعد انہیں قافلوں کی صورت میں سرحد کی جانب روانہ کیا گیا۔

امیگریشن ذرائع نے مزید بتایا کہ طورخم سرحد پر کلیئرنس کا عمل مکمل ہونے کے بعد ان افراد کو باقاعدہ طور پر افغان حکام کے حوالے کیا جا رہا ہے۔ واپسی کے اس عمل کو پرامن اور منظم بنانے کے لیے سکیورٹی اور انتظامیہ کی جانب سے سخت انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ سرحد پر کسی بھی قسم کی بد نظمی سے بچا جا سکے۔

متعلقہ مضامین

چاغی کے علاقے دالبندین میں سکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 2 مطلوب دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

October 17, 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کو یمن کے حوثیوں کے خلاف کارروائیوں میں اسرائیلی مدد قبول کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

October 17, 2026

وادی تیراہ میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے، جبکہ لکی مروت میں کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ زاہد گل مارا گیا۔

October 16, 2026

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کو خطے کے لیے خطرہ قرار دے کر افغان طالبان کے پاکستان مخالف الزامات کو مسترد کر دیا۔

October 16, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *