"> طالبان کا منافقانہ چہر

طالبان کا منافقانہ چہرہ: پاکستانیوں پر حملوں کے لیے گھریلو بم بنانے کی ویڈیو وائرل

ٹک ٹاک پر افغان طالبان اہلکار کی دیسی بم بنانے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد طالبان کا منافقانہ چہرہ بے نقاب ہو گیا ہے۔ ایک طرف لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی ہے تو دوسری طرف تشدد کو فروغ دیا جا رہا ہے۔
طالبان کا منافقانہ چہرہ

پاسکتانیوں پر حملوں کے لیے افغان طالبان کی دیسی بم بنانے کی وائرل ویڈیو، تعلیم پر پابندی اور طالبان کے منافقانہ کردار کے خلاف عالمی پابندیوں کے مطالبے کی تفصیلات۔

October 22, 2026

افغان طالبان کے ایک اہلکار کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر ایک ویڈیو اپ لوڈ کی گئی ہے، جس میں پاکستانی فوجیوں اور شہریوں کو نشانہ بنانے کے لیے دیسی ساختہ بم بنانے کی طریقہ کار بتایا جا رہا ہے۔ اس ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد افغان طالبان انتظامیہ کا منافقانہ چہرہ اور ان کی دہرے معیار پر مبنی پالیسی دنیا کے سامنے بے نقاب ہو گئی ہے۔

اس تشویش ناک اقدام کے بعد سامنے آنے والے شدید ردعمل میں طالبان حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ طالبان نے ایک طرف تو افغانستان میں لڑکیوں کے لیے تعلیم کے تمام دروازے بند کر رکھے ہیں، جبکہ دوسری جانب نوجوان لڑکوں کو بم بنانے، تشدد پھیلانے اور دہشت گردی کی تربیت دینے میں مصروف ہیں۔

ردعمل کے مطابق افغان طالبان سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو مسلح کارروائیوں اور تشدد کی ترغیب دینے کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔ ایک طرف وہ بین الاقوامی برادری کے سامنے خود کو مظلوم اور ذمہ دار حکومت کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کرتے ہیں، جبکہ دوسری جانب پاکستان کے خلاف دہشت گردانہ مواد کی پردہ پوشی اور حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے۔

افغانستان کی موجودہ ابتر صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے بیان میں کہا گیا ہے کہ افغان معاشرے کو تعلیم سے محروم کر کے شدت پسندی کی طرف دھکیلا جا رہا ہے۔ اس سنگین صورتحال کے پیشِ نظر عالمی برادری سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ طالبان حکومت کے ساتھ کسی بھی قسم کے روابط پر فوری نظرثانی کرے۔

بیان کے اختتام پر عالمی اداروں سے زوردار تقاضا کیا گیا ہے کہ طالبان حکومت پر سخت معاشی و سیاسی پابندیاں عائد کی جائیں، انہیں بین الاقوامی سطح پر مکمل طور پر تنہا کیا جائے اور دہشت گردی کی پشت پناہی کرنے پر ان کے خلاف عالمی قوانین کے تحت سخت ترین کارروائی عمل میں لائی جائے۔

متعلقہ مضامین

عالمی دہشت گردی انڈیکس 2026 میں سرحد پار دہشت گردی کی سنگین صورت حال، پاک افغان بارڈر کے سکیورٹی چیلنجز اور علاقائی معاشی منصوبوں کو لاحق خطرات کا تفصیلی جائزہ۔

October 22, 2026

خیبر پختونخوا میں امن و امان کی بحالی اور انسدادِ دہشت گردی کے لیے ایپکس کمیٹی کا اہم اجلاس، پولیس و سی ٹی ڈی کو جدید آلات کی فراہمی اور پسماندہ علاقوں کی ترقی پر اتفاق۔

October 22, 2026

ملتان میں 15 سالہ یتیم لڑکے کی ہلاکت کے مقدمے میں گرفتار ملزم توقیر نذیر کی سی سی ڈی بہاولپور منتقلی پر افسران کے مؤقف اور قانونی اختیار کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

October 22, 2026

پاکستان، ترکیہ، قطر اور انڈونیشیا نے دفاعی پیداوار اور ٹیکنالوجی کی منتقلی کے لیے بدر مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیے ہیں۔

October 22, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *