غزہ میں اسرائیلی جنگی طیاروں کی بمباری اور فائرنگ سے 3 بچوں سمیت 4 فلسطینی شہید ہوگئے۔

September 1, 2026

افغان سفیر سردار احمد شکیب نے پاکستان کے سکیورٹی خدشات کو تسلیم کر لیا، تاہم افغان سرزمین پر فوجی کارروائی کو ناقابلِ قبول قرار دیا۔

September 1, 2026

یکم ستمبر 1965 کا آپریشن گرینڈ سلیم اور پاک فضائیہ کا فضائی حملہ جنگِ ستمبر کا موڑ ثابت ہوا، جس نے بھارتی عسکری قیادت کو بوکھلا کر جنگ عالمی سرحدوں تک پھیلانے پر مجبور کر دیا۔

September 1, 2026

زیارت کراس کسٹمز چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ سکیورٹی فورسز نے ناکام بنا دیا، فائرنگ کے تبادلے میں 10 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

September 1, 2026

شہباز شریف نے مودی کی موجودگی میں پانی کو سیاسی دباؤ یا بطور ہتھیار استعمال کرنے کو ناقابل قبول قرار دے دیا۔

September 1, 2026

ٹرمپ نے اردن میں امریکی فوجی اڈے پر حملے کے جواب میں ایران کے خلاف انتہائی سخت کارروائی کی دھمکی دے دی۔

September 1, 2026

طالبان بھارت گٹھ جوڑ: بھارتی وی لاگر کو کابل میں پاکستان مخالف پراپیگنڈے کی کھلی چھوٹ

کابل انتظامیہ کا پاکستان مخالف بھارتی معلوماتی جنگ میں سہولت کار کا کردار؛ بھارتی وی لاگر کو سرکاری سکیورٹی میں مخصوص پراپیگنڈا دورے کی سہولت فراہم کر دی گئی۔
طالبان بھارت گٹھ جوڑ بے نقاب

افغان طالبان اور بھارت کا گٹھ جوڑ بے نقاب؛ بھارتی وی لاگر کو پاکستان کے خلاف ہائبرڈ جنگ اور پروپیگنڈا مواد کے لیے خصوصی پروٹوکول اور سکیورٹی فراہم۔

July 16, 2026

طالبان کی جانب سے ماضی میں ایک ہی ڈی این اے کا دعویٰ کیا گیا تھا، مگر اب طالبان انتظامیہ نے اس نعرے کو باقاعدہ اپنی خارجہ پالیسی کا حصہ بنا لیا ہے۔ اس سلسلے کی تازہ ترین کڑی کے طور پر ایک بھارتی وی لاگر کو کابل اور اس کے اطراف کے علاقوں میں خصوصی پروٹوکول فراہم کیا گیا ہے۔

طالبان کی جانب سے اس بھارتی وی لاگر کے دورے کے لیے نہ صرف ریڈ کارپیٹ بچھایا گیا، بلکہ اسے انتہائی حساس مقامات پر فول پروف سکیورٹی بھی مہیا کی گئی۔ یہی نہیں، بلکہ اسے پاکستان مخالف پراپیگنڈے پر مبنی رہنمائی کے تحت مخصوص مقامات کا دورہ کروایا گیا تاکہ پاکستان کو بدنام کرنے کے لیے من پسند مواد تیار کیا جا سکے۔

سیاسی و دفاعی مبصرین کے مطابق جب کسی ملک کا نظامِ حکومت پڑوسی ملک کی معلوماتی جنگ کے لیے خام مال تیار کرنے کا ذریعہ بن جائے، تو پھر اس کی ترجیحات پر کوئی ابہام باقی نہیں رہتا۔

بھارتی وی لاگر کے حالیہ دورے سے واضح ہوتا ہے کہ افغانستان کو پاکستان کے خلاف بھارت کی ہائبرڈ جنگ کے لیے ایک اہم مہرے کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ کچھ عرصہ قبل ہی ایک سینئر افغان وزیر نے اپنے دورۂ بھارت کے موقع پر بیان دیا تھا کہ افغان عوام اور بھارت کا ڈی این اے ایک ہے۔ اس بیان کے بعد اب زمینی حقائق اور بھارتی پراپیگنڈا مہم کو سرکاری سرپرستی ملنے سے یہ ثابت ہو رہا ہے کہ نئی دہلی اور کابل اب کھل اپنے تعلقات اور پاکستان مخالف سرگرمیاں کر رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

غزہ میں اسرائیلی جنگی طیاروں کی بمباری اور فائرنگ سے 3 بچوں سمیت 4 فلسطینی شہید ہوگئے۔

September 1, 2026

افغان سفیر سردار احمد شکیب نے پاکستان کے سکیورٹی خدشات کو تسلیم کر لیا، تاہم افغان سرزمین پر فوجی کارروائی کو ناقابلِ قبول قرار دیا۔

September 1, 2026

یکم ستمبر 1965 کا آپریشن گرینڈ سلیم اور پاک فضائیہ کا فضائی حملہ جنگِ ستمبر کا موڑ ثابت ہوا، جس نے بھارتی عسکری قیادت کو بوکھلا کر جنگ عالمی سرحدوں تک پھیلانے پر مجبور کر دیا۔

September 1, 2026

زیارت کراس کسٹمز چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ سکیورٹی فورسز نے ناکام بنا دیا، فائرنگ کے تبادلے میں 10 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

September 1, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *