پشاور کے ہزارخوانی میں سرکاری اسکول بارش کے بعد پانی میں ڈوب گیا، واقعے نے خیبر پختونخوا میں تعلیمی سہولیات اور حکومتی ترجیحات پر سوال اٹھا دیے۔

September 1, 2026

غزہ میں اسرائیلی جنگی طیاروں کی بمباری اور فائرنگ سے 3 بچوں سمیت 4 فلسطینی شہید ہوگئے۔

September 1, 2026

افغان سفیر سردار احمد شکیب نے پاکستان کے سکیورٹی خدشات کو تسلیم کر لیا، تاہم افغان سرزمین پر فوجی کارروائی کو ناقابلِ قبول قرار دیا۔

September 1, 2026

یکم ستمبر 1965 کا آپریشن گرینڈ سلیم اور پاک فضائیہ کا فضائی حملہ جنگِ ستمبر کا موڑ ثابت ہوا، جس نے بھارتی عسکری قیادت کو بوکھلا کر جنگ عالمی سرحدوں تک پھیلانے پر مجبور کر دیا۔

September 1, 2026

زیارت کراس کسٹمز چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ سکیورٹی فورسز نے ناکام بنا دیا، فائرنگ کے تبادلے میں 10 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

September 1, 2026

شہباز شریف نے مودی کی موجودگی میں پانی کو سیاسی دباؤ یا بطور ہتھیار استعمال کرنے کو ناقابل قبول قرار دے دیا۔

September 1, 2026

اگر امریکہ نے ایران پر حملہ کیا تو افغانستان تہران کی مکمل حمایت کرے گا؛ ذبیح اللہ مجاہد کا اعلان

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ایسے بیانات خطے میں جاری جغرافیائی سیاسی تناؤ کے تناظر میں اہمیت رکھتے ہیں اور مستقبل کی علاقائی حکمت عملی پر اثرانداز ہو سکتے ہیں۔
اگر امریکہ نے ایران پر حملہ کیا تو افغانستان تہران کی مکمل حمایت کرے گا؛ ذبیح اللہ مجاہد کا اعلان

انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان حالیہ کشیدگی میں ایران کو برتری حاصل رہی، اور اگر مستقبل میں امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ ہوئی تو ایران ایک بار پھر کامیاب ہوگا۔

February 15, 2026

افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ایرانی نشریاتی ادارے ریڈیو ایران کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ وہ امید کرتے ہیں کہ امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ کی نوبت نہ آئے، تاہم اگر امریکا ایران پر حملہ کرتا ہے تو طالبان حکومت اپنی استطاعت کے مطابق ایران سے تعاون کرے گی۔

ذبیح اللہ مجاہد کے مطابق یہ تعاون اس صورت میں کیا جائے گا جب ایران باقاعدہ طور پر طالبان حکومت سے مدد کی درخواست کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ طالبان خطے میں کشیدگی کے بجائے استحکام کے خواہاں ہیں، لیکن اگر کسی ملک پر حملہ ہوتا ہے تو حالات کے مطابق فیصلہ کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان حالیہ کشیدگی میں ایران کو برتری حاصل رہی، اور اگر مستقبل میں امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ ہوئی تو ایران ایک بار پھر کامیاب ہوگا۔

سیاسی مبصرین کے مطابق طالبان ترجمان کا یہ بیان خطے کی بدلتی ہوئی سفارتی صف بندیوں کی عکاسی کرتا ہے، جہاں افغانستان کی موجودہ حکومت اپنے علاقائی تعلقات کو مضبوط بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔ دوسری جانب امریکہ یا ایران کی جانب سے اس بیان پر فوری ردعمل سامنے نہیں آیا۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ایسے بیانات خطے میں جاری جغرافیائی سیاسی تناؤ کے تناظر میں اہمیت رکھتے ہیں اور مستقبل کی علاقائی حکمت عملی پر اثرانداز ہو سکتے ہیں۔

دیکھیے: افغانستان میں سرمایہ کاروں کو طویل مدتی رہائش کی پیشکش اور عالمی تحفظات

متعلقہ مضامین

پشاور کے ہزارخوانی میں سرکاری اسکول بارش کے بعد پانی میں ڈوب گیا، واقعے نے خیبر پختونخوا میں تعلیمی سہولیات اور حکومتی ترجیحات پر سوال اٹھا دیے۔

September 1, 2026

غزہ میں اسرائیلی جنگی طیاروں کی بمباری اور فائرنگ سے 3 بچوں سمیت 4 فلسطینی شہید ہوگئے۔

September 1, 2026

افغان سفیر سردار احمد شکیب نے پاکستان کے سکیورٹی خدشات کو تسلیم کر لیا، تاہم افغان سرزمین پر فوجی کارروائی کو ناقابلِ قبول قرار دیا۔

September 1, 2026

یکم ستمبر 1965 کا آپریشن گرینڈ سلیم اور پاک فضائیہ کا فضائی حملہ جنگِ ستمبر کا موڑ ثابت ہوا، جس نے بھارتی عسکری قیادت کو بوکھلا کر جنگ عالمی سرحدوں تک پھیلانے پر مجبور کر دیا۔

September 1, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *