باجوڑ میں سکیورٹی فورسز کی کاروائی میں ٹی ٹی پی نائب گورنر کا بھائی امان اللہ ہلاک ہوگیا۔ افغانستان سے ملنے والی ویڈیو نے سرحد پار روابط کی تصدیق کی ہے۔

May 7, 2026

تاجکستان کے صوبہ صغد میں 250 کے قریب افغان مہاجرین کو کریک ڈاؤن کے دوران گھروں سے نکال کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔

May 7, 2026

افغانستان میں مذہبی و علمی شخصیات، بالخصوص شیعہ کمیونٹی کے علماء کے مسلسل قتل اور تحقیقات میں ناکامی نے طالبان حکومت کے سیکیورٹی دعوؤں کی حقیقت واضح کر دی ہے

May 7, 2026

بلوچستان اپنی ساحلی پٹی، بلند پہاڑوں اور صحراؤں کے باعث سیاحت کے لیے اہم خطہ ہے، جہاں پہلی بار جامع سیاحتی پالیسی اور قانون سازی کے ذریعے اس شعبے کو منظم کیا جا رہا ہے۔

May 7, 2026

بلوچستان میں بی ایل اے اور بی ایل ایف کے درمیان دیرینہ تنازعات شدت اختیار کر گئے ہیں، جہاں غداری کے الزامات، نام نہاد عدالتوں کی سزاؤں اور طبقاتی تضاد نے ان کے داخلی زوال کو نمایاں کر دیا ہے۔

May 7, 2026

ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے بیجنگ کے دورے کے دوران سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس میں مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال اور باہمی امور پر تبادلہ خیال ہوا۔

May 7, 2026

تحریک لبیک سے آخری لمحے تک مذاکرات جاری رہے: محسن نقوی

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا مذاکرات کا سلسلہ دو دن تک جاری رہا اور رات 2 بجے تک حکومتی وفد تحریک لبیک کے رہنماؤں سے مذاکرات کرتا رہا
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا مذاکرات کا سلسلہ دو دن تک جاری رہا اور رات 2 بجے تک حکومتی وفد تحریک لبیک کے رہنماؤں سے مذاکرات کرتا رہا

حکومت نے ان صرف لوگوں کے خلاف کارروائی کی جن کے پاس ہتھیار تھے یا جنہوں نے عوامی املاک کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی؛ محسن نقوی

October 17, 2025

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوٗے کہا حکومت نے تحریک لبیک کے رہنماؤں سے آخری لمحے تک مذاکرات جاری رکھے، تاہم مظاہرین کی جانب سے ہر مرتبہ نئی اور ناقابلِ قبول شرائط پیش کی جاتی رہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا مذاکرات کا سلسلہ دو دن تک جاری رہا یہاں تک کہ رات ڈھائی بجے تک حکومتی وفد تحریک لبیک کے رہنماؤں سے کامیاب مذاکرات کی کوشش کرتا رہا۔ اور یہ خبر بھی بے بنیاد ہے کہ حکومت نے مذاکرات کی کوشش ہی نہیں کی۔

وفاقی وزیر محسن نقوی کے مطابق مظاہرین کی طرف سے کیے گئے مطالبات اس قسم کے تھے کہ جنہیں قبول کرنا ناممکن تھا۔ مثلاً جو افراد قتل و غارت کی وجہ سے پولیس کی حراست میں ہیں ان کی رہائی کا مطالبہ کرنا، جن کی رہائی ریاستی قوانین اور عدالتی نظام کے تحت ناممکن ہے۔

انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ حکومت نے صرف ان لوگوں کے خلاف کارروائی کی جن کے پاس ہتھیار تھے یا جنہوں نے عوامی املاک کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔ نیز جلوس میں شامل متعدد گاڑیاں گن پوائنٹ پر مظاہرین ساتھ چل رہی تھیں لیکن اس کے باوجود ہم حکومت نے آخری وقت تک مذاکرات کا دروازہ کھلا رکھا۔

دیکھیں: تحریک لبیک پاکستان کے کارکنوں کو منتشر کرنے کا آپریشن مکمل: ایک پولیس اہلکار سمیت پانچ افراد ہلاک

متعلقہ مضامین

باجوڑ میں سکیورٹی فورسز کی کاروائی میں ٹی ٹی پی نائب گورنر کا بھائی امان اللہ ہلاک ہوگیا۔ افغانستان سے ملنے والی ویڈیو نے سرحد پار روابط کی تصدیق کی ہے۔

May 7, 2026

تاجکستان کے صوبہ صغد میں 250 کے قریب افغان مہاجرین کو کریک ڈاؤن کے دوران گھروں سے نکال کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔

May 7, 2026

افغانستان میں مذہبی و علمی شخصیات، بالخصوص شیعہ کمیونٹی کے علماء کے مسلسل قتل اور تحقیقات میں ناکامی نے طالبان حکومت کے سیکیورٹی دعوؤں کی حقیقت واضح کر دی ہے

May 7, 2026

بلوچستان اپنی ساحلی پٹی، بلند پہاڑوں اور صحراؤں کے باعث سیاحت کے لیے اہم خطہ ہے، جہاں پہلی بار جامع سیاحتی پالیسی اور قانون سازی کے ذریعے اس شعبے کو منظم کیا جا رہا ہے۔

May 7, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *