ملیحہ لودھی کی جانب سے پاکستان کی کوششوں کو علامتی قرار دینے کے تاثر کو رد کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ یہ شمولیت ایک تاریخی اور اسٹریٹجک قدم ہے۔ پاکستان کا ماننا ہے کہ عدم شمولیت سے فلسطینی عوام کی مشکلات میں اضافہ، عالمی رابطہ کاری میں کمزوری اور پائیدار حل کے مواقع ضائع ہو سکتے تھے۔

January 27, 2026

زلمے خلیل زاد کے مطابق علاقائی اور عالمی سطح پر یہ احساس مضبوط ہو رہا ہے کہ افغانستان کو تنہائی میں رکھنے کے بجائے عملی سفارتی روابط قائم کرنا ضروری ہے۔

January 27, 2026

پہلی کارروائی 17 جنوری کو رات 8 بج کر 30 منٹ پر ضلع شندند میں کی گئی، جہاں گشت پر مامور طالبان کی ایک گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔ اس حملے میں طالبان کے دو اہلکار رسول شاہ بلخی اور حمیداللہ ہلاک ہو گئے، جبکہ گاڑی میں موجود دیگر دو اہلکار موقع سے فرار ہونے میں کامیاب رہے۔

January 27, 2026

تیرہ کے لوگ سردیوں میں روایتی طور پر نیچے آتے ہیں، لیکن شہری انتظامیہ کی ناکام منصوبہ بندی اور غلط بیانی نے اسے بحران کے طور پر پیش کیا

January 27, 2026

قندھار میں افغانستان کے زونل سربراہان کے اجلاس 21جنوری کے بعد ملا ہیبت اللہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پاکستانی سرحد کے ساتھ ملحق 5زونز اور افغان وزارت داخلہ، وزارت دفاع، وزارت سرحدات اور جی ڈی آئی کو بطور ادارہ کمیشن کا رکن مقرر کرکے تعاون کرنے کا پابند کردیا گیا ہے۔

January 27, 2026

چین کے دورے سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے برطانوی وزیرِاعظم کیر اسٹارمر نے انہیں توہین آمیز اور قابلِ مذمت قرار دیا

January 27, 2026

افغانستان میں دہشت گردوں کی بڑھتی ہوئی سرگرمیاں، روس نے عالمی برادری کو خبردار کردیا

روس کے مطابق افغانستان میں موجود دہشت گردوں کو بیرونی مالی معاونت حاصل ہے اور مغربی افواج کے چھوڑے گئے ہتھیار بھی انکے ہاتھ لگنے کا خطرہ ہے
روس کے مطابق افغانستان میں موجود دہشت گردوں کو بیرونی مالی معاونت حاصل ہے اور مغربی افواج کے چھوڑے گئے ہتھیار بھی انکے ہاتھ لگنے کا خطرہ ہے

روس کا افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی پر یہ تازہ ترین موقف ہے

November 21, 2025

روس نے عالمی برادری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان میں موجود دہشت گرد گروہ بالخصوص داعش مسلسل اپنا اثر و رسوخ بڑھا رہے ہیں، جس سے خطے کی سلامتی کے متعلق سنگین خدشات پیدا ہو رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق روس کی جانب سے اقوامِ متحدہ میں سفیر واسلی نیبینزیا نے سیکیورٹی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں موجود عسکریت پسند گروہ کشیدگی کا باعث بن رہے ہیں اور اپنے آپکو ملک میں متبادل طاقت کے طور پر سامنے لارہے ہیں۔

روسی سفیر نے اس بات کا بھی کا ذکر کیا کہ داعش کو بیرونی ممالک سے مالی معاونت حاصل ہے اور داعش کے کارندے شام اور عراق کے محاذوں پر جنگی تجربہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے ایک اور خطرے کی جانب نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان سے انخلا کے دوران مغربی افواج کے چھوڑے گئے جدید اسلحہ کا ذخیرہ بھی دہشت گرد گروہوں کے ہاتھ لگ سکتا ہے جو افغانستان اور اس کے ہمسایہ ممالک دونوں کے لیے ایک بڑے خطرے کا باعث ہے۔

روسی سفیر نے متنبہ کیا کہ یہ دہشت گردانہ سرگرمیاں وسطی ایشیا سمیت دیگر خطوں میں پھیل سکتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے اور تمام دہشت گرد گروہوں کو غیرموثر بنانے کے لیے جامع اقدامات کی اشد ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کی سرزمین کو کسی بھی طرح کی دہشت گردانہ سرگرمیوں سے روکنا بالخصوص پڑوسی ممالک کے خلاف کارروائیوں کے لیے استعمال ہونے سے روکنا انتہائی ضروری ہے۔ خیال رہے کہ یہ روس کی جانب سے افغانستان میں مبینہ دہشت گرد گروہوں کی موجودگی اور ان کی سرگرمیوں پر اٹھایا گیا یہ تازہ ترین موقف ہے۔

لیکن دوسری جانب امارتِ اسلامیہ افغانستان نے ان خدشات کو مسترد کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ کسی بھی صورت میں افغانستان کی سرزمین کو دیگر ممالک کے خلاف کسی کارروائی کے لیے استعمال نہیں ہونے دیں گی۔

دیکھیں: طالبان کا بھارت کی جانب رُخ: وقتی فائدہ اور دیرپا نقصانات

متعلقہ مضامین

ملیحہ لودھی کی جانب سے پاکستان کی کوششوں کو علامتی قرار دینے کے تاثر کو رد کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ یہ شمولیت ایک تاریخی اور اسٹریٹجک قدم ہے۔ پاکستان کا ماننا ہے کہ عدم شمولیت سے فلسطینی عوام کی مشکلات میں اضافہ، عالمی رابطہ کاری میں کمزوری اور پائیدار حل کے مواقع ضائع ہو سکتے تھے۔

January 27, 2026

زلمے خلیل زاد کے مطابق علاقائی اور عالمی سطح پر یہ احساس مضبوط ہو رہا ہے کہ افغانستان کو تنہائی میں رکھنے کے بجائے عملی سفارتی روابط قائم کرنا ضروری ہے۔

January 27, 2026

پہلی کارروائی 17 جنوری کو رات 8 بج کر 30 منٹ پر ضلع شندند میں کی گئی، جہاں گشت پر مامور طالبان کی ایک گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔ اس حملے میں طالبان کے دو اہلکار رسول شاہ بلخی اور حمیداللہ ہلاک ہو گئے، جبکہ گاڑی میں موجود دیگر دو اہلکار موقع سے فرار ہونے میں کامیاب رہے۔

January 27, 2026

تیرہ کے لوگ سردیوں میں روایتی طور پر نیچے آتے ہیں، لیکن شہری انتظامیہ کی ناکام منصوبہ بندی اور غلط بیانی نے اسے بحران کے طور پر پیش کیا

January 27, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *