طالبان کے نورستان کے گورنر کا پاکستان اور امریکہ پر الزام کوئی نیا واقعہ نہیں بلکہ اس پرانے حربے کا تسلسل ہے جس کے تحت طالبان حکومت اندرونی ناکامیوں اور بڑھتی مزاحمت کا ملبہ ہمیشہ پاکستان پر ڈالتی آئی ہے۔

August 11, 2026

شامی عدالت نے سابق صدر بشار الاسد کو ان کی غیر موجودگی میں جان بوجھ کر قتل کے الزامات میں سزائے موت سنا دی ہے۔

August 11, 2026

یمن کے قریب آبنائے باب المندب میں ایک تجارتی جہاز پر مبینہ حوثی حملے کے نتیجے میں عملے کے تین ارکان جاں بحق ہو گئے، جن میں دو پاکستانی اور ایک انڈونیشی شہری شامل ہیں۔

August 11, 2026

راولپنڈی کے مال روڈ پر سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر فائرنگ کرنے والا حملہ آور جوابی کارروائی میں ہلاک ہو گیا، جس کی شناخت پی ٹی آئی کارکن محمد حسین کے طور پر ہوئی ہے۔

August 11, 2026

امریکہ میں پی ٹی ایم کی تقریب کے تناظر میں شائع تجزیے میں آمو سے اباسین کے نعرے کو خطے کی تاریخی و جغرافیائی حقیقتوں سے منافی اور غیر پشتون آبادیوں کی شناخت کو نظرانداز کرنے کے مترادف قرار دیا گیا ہے۔

August 11, 2026

اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں اصلاحات کا معاملہ ستمبر 2026 تک مؤخر کر دیا گیا ہے۔ پاکستان نے نئی مستقل نشستوں کی مخالفت کرتے ہوئے منتخب غیر مستقل نشستوں میں اضافے کی حمایت کی ہے۔

August 11, 2026

دہشت گردی کے خلاف فیصلہ کن قدم: حکومت بلوچستان کا بی ایل اے سے وابستہ خاندانوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

حکومتِ بلوچستان کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات قومی سلامتی، قانون کی بالادستی اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے پیشِ نظر کیے جا رہے ہیں۔ ریاست دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل پیرا ہے اور امن و استحکام کو نقصان پہنچانے والے عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رہے گی۔
دہشت گردی کے خلاف فیصلہ کن قدم: حکومت بلوچستان کا بی ایل اے سے وابستہ خاندانوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

سرکاری اعلامیے کے مطابق یہ پالیسی پہلے ہی متعدد بار عوام کے سامنے واضح کی جا چکی ہے، جس کا مقصد دہشت گردی کے نیٹ ورک کو جڑ سے ختم کرنا اور سہولت کاری کے تمام راستے بند کرنا ہے۔

February 1, 2026

حکومتِ بلوچستان نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ کالعدم دہشت گرد تنظیموں بشمول بی ایل اے، بی ایل ایف اور ان کے ذیلی دھڑوں میں شامل افراد کے اہلِ خانہ، اگر بروقت متعلقہ حکام کو اطلاع نہ دیں یا دہشت گرد عناصر سے باضابطہ لاتعلقی اختیار نہ کریں، تو ان کے خلاف سخت قانونی اور انتظامی پابندیاں عائد کی جائیں گی۔

سرکاری اعلامیے کے مطابق یہ پالیسی پہلے ہی متعدد بار عوام کے سامنے واضح کی جا چکی ہے، جس کا مقصد دہشت گردی کے نیٹ ورک کو جڑ سے ختم کرنا اور سہولت کاری کے تمام راستے بند کرنا ہے۔

ممکنہ پابندیاں
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ مذکورہ خاندانوں کے خلاف درج ذیل اقدامات کیے جا سکتے ہیں:
پاسپورٹس بلاک کیے جائیں گے، بینک اکاؤنٹس منجمد ہوں گے، موبائل سمز معطل کی جائیں گی، جائیداد کی خرید و فروخت پر پابندی عائد کی جائے گی، سرکاری اداروں کے ساتھ تمام معاہدے ختم کیے جائیں گے، جبکہ سرکاری ملازمتیں منسوخ اور ٹینڈرز و دیگر سرکاری مصروفیات بھی ختم کر دی جائیں گی۔

حالیہ دہشت گرد حملے کے بعد پیش رفت
حکومتی ذرائع کے مطابق 31 جنوری کو بی ایل اے کے حالیہ دہشت گرد حملے کے بعد اب تک 140 دہشت گردوں کی شناخت کی تصدیق ہو چکی ہے۔ ریاستِ پاکستان اب اس پالیسی کے تحت عملی اقدامات شروع کر رہی ہے، جس کا اعلان پہلے ہی واضح اور دو ٹوک انداز میں کیا جا چکا تھا۔

اہلِ خانہ کے لیے وضاحت
اعلامیے میں یہ بھی وضاحت کی گئی ہے کہ وہ خاندان جنہوں نے ازخود اپنے رشتہ داروں کی دہشت گرد سرگرمیوں سے متعلق بروقت اطلاع دی اور تحریری طور پر دہشت گرد عناصر سے لاتعلقی اختیار کی، ان کے خلاف کوئی پابندی عائد نہیں کی جائے گی۔

قومی سلامتی کا تقاضا
حکومتِ بلوچستان کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات قومی سلامتی، قانون کی بالادستی اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے پیشِ نظر کیے جا رہے ہیں۔ ریاست دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل پیرا ہے اور امن و استحکام کو نقصان پہنچانے والے عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رہے گی۔
دیکھیے: بلوچستان اور بیانیے کی جنگ

متعلقہ مضامین

طالبان کے نورستان کے گورنر کا پاکستان اور امریکہ پر الزام کوئی نیا واقعہ نہیں بلکہ اس پرانے حربے کا تسلسل ہے جس کے تحت طالبان حکومت اندرونی ناکامیوں اور بڑھتی مزاحمت کا ملبہ ہمیشہ پاکستان پر ڈالتی آئی ہے۔

August 11, 2026

شامی عدالت نے سابق صدر بشار الاسد کو ان کی غیر موجودگی میں جان بوجھ کر قتل کے الزامات میں سزائے موت سنا دی ہے۔

August 11, 2026

یمن کے قریب آبنائے باب المندب میں ایک تجارتی جہاز پر مبینہ حوثی حملے کے نتیجے میں عملے کے تین ارکان جاں بحق ہو گئے، جن میں دو پاکستانی اور ایک انڈونیشی شہری شامل ہیں۔

August 11, 2026

راولپنڈی کے مال روڈ پر سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر فائرنگ کرنے والا حملہ آور جوابی کارروائی میں ہلاک ہو گیا، جس کی شناخت پی ٹی آئی کارکن محمد حسین کے طور پر ہوئی ہے۔

August 11, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *