مزید دعویٰ کیا گیا ہے کہ القاعدہ اور داعش سے وابستہ بعض زخمی افراد کو بھی کابل کے فوجی اسپتال، جسے اردو نظامی اسپتال کہا جاتا ہے، منتقل کیا گیا ہے۔ انہی ذرائع کے مطابق سرحدی جھڑپوں میں طالبان کے بارڈر گارڈز کے بعض اہلکار بھی زخمی ہوئے جنہیں فوجی طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

February 24, 2026

یہ ایک دشوار گزار پہاڑی علاقہ، جہاں اگر قبضہ کر بھی لیا جائے تو برقراررکھنا مشکل ہے کیونکہ ایک طویل سپلائی لائن بنانا پڑے گی۔ اس کی غیر معمولی حساسیت کی ایک وجہ چینی سرحد سے متصل ہونا بھی ہے۔ چین اس بارے میں بہت حساس اور اس حوالے سے معمولی سی بے چینی یا اضطراب بھی برداشت نہیں کر پائے گا۔

February 24, 2026

ذرائع کے مطابق فوری جوابی کارروائی میں مبینہ طور پر افغان پوسٹوں کو “خاموش” کرا دیا گیا۔ تاہم جانی نقصان کی مکمل تفصیلات تاحال سامنے نہیں آ سکیں اور آزاد ذرائع سے ان کی تصدیق نہیں ہو سکی۔

February 24, 2026

ذرائع یہ بھی بتاتے ہیں کہ چند ہفتے قبل معالج ٹیم نے عمران خان کے ذاتی معالجین کو باضابطہ کانفرنس کال کے ذریعے بریفنگ دی تھی، جس میں کسی سپرا اسپیشلائزیشن کی عدم موجودگی پر اعتراض سامنے نہیں آیا۔ اس پس منظر میں حالیہ عوامی بیانات کو غیر متوقع قرار دیا جا رہا ہے۔

February 24, 2026

افغانستان میں اقوام متحدہ کے امدادی مشن ( یوناما) کی حالیہ رپورٹ کو دفاعی ماہرین نے حقائق سے بعید اور جانبدارانہ قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے، جس میں دہشت گرد نیٹ ورکس کی موجودگی کو نظرانداز کر کے یکطرفہ بیانیہ اپنایا گیا ہے

February 24, 2026

مقبوضہ کشمیر کے ضلع کشتیار میں بھارتی فوج نے تین مقامی نوجوانوں کو حراست میں لینے کے بعد جعلی مقابلے میں شہید کر دیا اور ثبوت مٹانے کے لیے ان کے اجسام کو کیمیکلز سے جلا ڈالا

February 24, 2026

تاجک – افغان سرحد پر افغان ڈرون حملے میں تین چینی شہری ہلاک؛ تاجک وزارتِ خارجہ کی تصدیق

حکام کے مطابق یہ حملہ تاجکستان کے خطلون ریجن میں واقع “ایل ایل سی شاہین ایس ایم” کے ملازمین کے کیمپ پر ہوا، جو بارڈر گارڈ پوسٹ “استقلال” کے کنٹرول ایریا میں قائم ہے۔
تاجک - افغان سرحد پر افغان ڈرون حملے میں تین چینی شہری ہلاک؛ تاجک وزارتِ خارجہ کی تصدیق

تاجکستان نے اس واقعے پر گہری تشویش اور سخت مذمت کا اظہار کرتے ہوئے افغان حکام پر زور دیا ہے کہ وہ سرحدی سکیورٹی کو یقینی بنانے اور ایسے عسکری گروہوں کی سرگرمیوں کو روکنے کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کریں

November 27, 2025

تاجکستان کی وزارتِ خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ 26 نومبر 2025 کی شب افغانستان کی حدود سے ایک مسلح ڈرون حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں تین چینی شہری ہلاک ہوگئے۔ حکام کے مطابق یہ حملہ تاجکستان کے خطلون ریجن میں واقع “ایل ایل سی شاہین ایس ایم” کے ملازمین کے کیمپ پر ہوا، جو بارڈر گارڈ پوسٹ “استقلال” کے کنٹرول ایریا میں قائم ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ حملہ ایک ایسے ڈرون کے ذریعے کیا گیا جو گرینیڈز اور جدید آتشیں اسلحے سے لیس تھا۔ حملے کے نتیجے میں موقع پر موجود تین چینی ملازمین جان کی بازی ہار گئے، جبکہ کیمپ میں موجود دیگر افراد شدید خوف و ہراس کا شکار ہوئے۔

وزارتِ خارجہ کے مطابق تاجکستان مسلسل اس کوشش میں رہا ہے کہ افغان سرحدی علاقوں میں امن، استحکام اور سیکورٹی برقرار رہے، تاہم افغان سرزمین پر موجود جرائم پیشہ عناصر کی تخریبی کارروائیاں بدستور جاری ہیں، جو خطے میں عدم استحکام کا سبب بن رہی ہیں۔

تاجکستان نے اس واقعے پر گہری تشویش اور سخت مذمت کا اظہار کرتے ہوئے افغان حکام پر زور دیا ہے کہ وہ سرحدی سکیورٹی کو یقینی بنانے اور ایسے عسکری گروہوں کی سرگرمیوں کو روکنے کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کریں، تاکہ دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان امن و استحکام قائم رہ سکے۔

متعلقہ مضامین

مزید دعویٰ کیا گیا ہے کہ القاعدہ اور داعش سے وابستہ بعض زخمی افراد کو بھی کابل کے فوجی اسپتال، جسے اردو نظامی اسپتال کہا جاتا ہے، منتقل کیا گیا ہے۔ انہی ذرائع کے مطابق سرحدی جھڑپوں میں طالبان کے بارڈر گارڈز کے بعض اہلکار بھی زخمی ہوئے جنہیں فوجی طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

February 24, 2026

یہ ایک دشوار گزار پہاڑی علاقہ، جہاں اگر قبضہ کر بھی لیا جائے تو برقراررکھنا مشکل ہے کیونکہ ایک طویل سپلائی لائن بنانا پڑے گی۔ اس کی غیر معمولی حساسیت کی ایک وجہ چینی سرحد سے متصل ہونا بھی ہے۔ چین اس بارے میں بہت حساس اور اس حوالے سے معمولی سی بے چینی یا اضطراب بھی برداشت نہیں کر پائے گا۔

February 24, 2026

ذرائع کے مطابق فوری جوابی کارروائی میں مبینہ طور پر افغان پوسٹوں کو “خاموش” کرا دیا گیا۔ تاہم جانی نقصان کی مکمل تفصیلات تاحال سامنے نہیں آ سکیں اور آزاد ذرائع سے ان کی تصدیق نہیں ہو سکی۔

February 24, 2026

ذرائع یہ بھی بتاتے ہیں کہ چند ہفتے قبل معالج ٹیم نے عمران خان کے ذاتی معالجین کو باضابطہ کانفرنس کال کے ذریعے بریفنگ دی تھی، جس میں کسی سپرا اسپیشلائزیشن کی عدم موجودگی پر اعتراض سامنے نہیں آیا۔ اس پس منظر میں حالیہ عوامی بیانات کو غیر متوقع قرار دیا جا رہا ہے۔

February 24, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *