خیبر پختونخوا: فتنۃ الخوارج نے آج صبح وادیِ تیراہ میں موجود ایک فوجی چوکی پر حملہ کر دیا، نتیجتاً 11 ملکی محافظ جام شہادت نوش کرگئے۔
سیکورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گرد شدید فائرنگ اور دھماکہ خیز مواد سے حملہ آور ہوئے۔ حملے کی ذمہ داری کالعدم تنظیم آئی ایم پی سے وابستہ گروہ نے قبول کی ہے۔
BREAKING: At least 11 soldiers have lost their lives in an attack by the Pakistani Taliban on the Haider Kandao military post. The post in located in Tirah, Khyber District. The incident took place after midnight on Friday morning. Groups affiliates with the Ittihadul Mujahideen… pic.twitter.com/LfyuZWFOGy
— The Khorasan Diary (@khorasandiary) October 10, 2025
حملہ آوروں کو ڈھونڈنے اور ان کا صفایا کرنے کے لیے فضائی آپریشن بھی آپریشن جاری ہے۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا وطن کی خاطر شہید ہونے والوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے خلاف جنگ دہشت گردی کے خاتمے تک جاری رہے گی۔